مختصر تعارف
جامعہ اسلامیہ سعودی عرب کی ایک سرکاری یونیورسٹی ہےجو مملکت سعودی عرب کی ’’ وزارت اعلی تعلیم‘‘ کے ماتحت ہے، اس کا قیام سن 1381ہجری میں عمل میں آیا، اور یہ اپنے مقصد کے لحاظ سے ایک اسلامی و عالمی اور ذمہ داری کے اعتبار سے عربی اور سعودی ادارہ ہے.
اس وقت جامعہ میں پانچ فیکلٹیز (کالجز) ہیں جو یہ ہیں:
1- شریعہ فیکلٹی .
اس کا مقصد اسلامی فقہ اور اس کے اصول پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں:
ا – شعبہء فقہ.
ب- شعبہء اصول فقہ.
ج- شعبہء قضاء وشرعی سیاست.
یہ فیکلٹی شرعی علوم میں گریجویشن ، قضاء وشرعی سیاست ميں اعلى ڈپلومہ اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
2- دعوت واصول دین فیکلٹی .
اس کا مقصد اسلامی عقیدے پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں:
ا – شعبہء عقیدہ.
ب- شعبہء دعوت.
ج- شعبہء اسلامی تاریخ.
د-شعبہء تربیت.
یہ فیکلٹی دعوت واصول دین میں گریجویشن ، دعوت ميں اعلى ڈپلومہ اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
3- قرآن کریم اور اسلامی علوم فیکلٹی .
اس کا مقصد قرآن مجید کے حفظ وتفسیر اور علوم قرآن مجید پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں: .
ا – شعبہء قراءات.
ب- شعبہء تفسیر.
یہ فیکلٹی قرآن کریم اور اسلامی علوم میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
4- حدیث شریف اور اسلامی علوم فیکلٹی .
اس کا مقصد سنت نبوی اور اس کے علوم پر توجہ دینا، ان کی خدمت کرنا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں:
ا – شعبہء فقہ.
ب- شعبہء فقہ ومصادر سنت.
ج- شعبہء علوم الحدیث.
یہ فیکلٹی حدیث شریف اور اسلامی علوم میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے.
5- عربی زبان كی فیکلٹی.
اس کا مقصد عربی زبان کے علوم وآداب پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں:
ا – شعبہء لغویات (لسانیات)
ب- شعبہء بلاغت وادب.
یہ فیکلٹی عربی زبان میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے.
ان فیکلٹیز کے علاوہ جامعہ کے تحت درج ذیل ادارے بھی تعلیمی سر گرمیاں سر انجام دے رہے ہیں:
- ادارہء تدریس عربی زبان برائے غیر عرب طلبہ
- سکنڈری اسکول
- مڈل اسکول
- دار الحدیث مکیہ
- دار الحدیث مدنیہ
حوالہ :
http://admission.iu.edu.sa/AboutIU.aspx