• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا مختصر تعارف اور داخلے کے متعلق تفصیلی معلومات

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
درخواست کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا طریقہ


پہلا مرحلہ وہی جو نئی درخواست پیش کرنے کا ہے ۔


جس ’’ اختیار ‘‘ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس کو ’’ دبائیں اور ’’ درخواست نمبر ‘‘ داخل کریں ۔
آپ کو درخواست کے بارے میں معلومات مل جائیں گی ۔ مثلا
’’ آپ کی درخواست تبدیلی کی مدت کے اندر ہے ‘‘
’’ آپ کی درخواست پر غور و خوض کیا جارہا ہے ‘‘
’’ مبارک ہو آپ کا داخلہ ہوچکا ہے ‘‘
’’ آپ کی درخواست پرانی ہوچکی ہے ، نئی درخواست جمع کروائیں ‘‘
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس بات کا مجھے احساس ہے کہ درخواست پیش کرنے یا تبدیلی و معلومات حاصل کرنے کے طریقوں کی وضاحتی تصاویر اردو زبان میں ہی ہونی چاہییں تھیں ، لیکن کہتے ہیں کہ ’’ کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے ‘‘ اس لیے یہ عربی والی تصاویر ہی جامعہ کی سائٹ سے اٹھا کر لگادی گئی ہیں ۔ امید ہے بہت سارے ساتھیوں کے لیے اس میں بھی کافی رہنمائی ہوگی ۔
اردو والی تصاویر لگانے میں میرے لیے دو بنیادی مشکلات ہیں :
1۔ مجھے تصویروں میں کمی بیشی کرنا نہیں آتی ۔ مثلا فوٹوشاپ وغیرہ استعمال کرنا ۔
2۔ تصویروں کی کسی سائٹ پر اپلوڈ کرکے ان کا یہاں لنک دینا بھی میرے لیے نا ممکن یا بہت مشکل ہے ۔
اگر کوئی ساتھی یہ دونوں کام جانتا ہو اور یہ کام کرنا چاہتا ہو تو میں اس سلسلے میں اس کے ساتھ حسب توفیق تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
اور
تنبیہ : جب تک یہ سب کام مکمل نہیں ہوجاتا اس موضوع میں کوئی بھائی پوسٹ نہ کریں ۔
مذکورہ تنبیہ کی معینہ مدت مکمل ہوگئی اب کوئی بھی رکن اس موضوع میں پوسٹ کرسکتے ہیں ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
خضر حیات بھائی کلیات اسلامیہ کے علاوہ جو کلیات بنائے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی شئیر کریں ہمارے بہت سے ساتھی میڈیکل یا انجیئیرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے سکتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خضر حیات بھائی کلیات اسلامیہ کے علاوہ جو کلیات بنائے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی شئیر کریں ہمارے بہت سے ساتھی میڈیکل یا انجیئیرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے سکتے ہیں
یہ کلیات ابھی نئے نئے ہیں ، ان کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر موجود نہیں ہیں ، اور نہ ہی ان کے لیے آن لائن داخلہ ہورہا ہے ۔ عموما وہ معہد سے متخرج ہونے والوں میں سے لڑکوں کو رکھ رہے ہیں ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیکن مجھے کسی نے بتایا ہے کہ جامعہ اسلامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر ان کا ذکر کر دیا ہے اور داخلہ بھیجنے والا دونوں میں سے کسی ایک خانے کو منتخب کرتا ہے یعنی دینی علوم یا عصری علوم اس کا مطلب ہے کہ بیرونی طالب علم بھی اپلائی کر سکتے ہیں اگر ایسا ہی ہے تو اس فورم کے ذریعے اپنے بھائیوں کو اس طرف راغب کیا جا سکتا ہے اور ہمارے پاس یہ فورم موجود ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
پچھلے سالوں میں تو بے شمار طالب علموں کا داخلہ بھجواتا رہا ہوں اس سال ابھی تک اتفاق نہیں ہوا اور نہ وقت مل سکا کہ کنفرم کر سکتا کل کنفرم کروں گا اور بتاوں گا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جی خضر بھائی کنفرم ہو گیا ہے ان مراحل میں ایک مرحلہ ایسا ہے جہاں کلیات کا انتخاب کرنا پڑتا ہے وہی عصری کلیات یا دینی کلیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جامعہ اسلامیہ میں داخلے کے کسی نے انگریزی زبان میں ویڈیو تیا رکی ہے ، شاید کسی کے لیے فائدہ مند ہو، اسی غرض سے یہاں پیش کی جارہی ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
Top