جامعہ اسلامیہ مدینہ میں داخلہ کے بعد کرنے والے ضروری کام
(بہ شکریہ حافظ عبد المجید حفظہ اللہ)
(1)جامعہ کی ویب سائٹ (
www.iu.edu.sa)
داخلہ ہونے کے بعد جامعہ کی ویب سائٹ سے آپ نے تین چیزیں حاصل کرنی ہیں:
1۔ اشعار القبول( ورقۃ القبول) 2۔ ویزہ نمبر 3۔ جہاز کے سفر کے لیے ٹکٹ نمبر۔
داخلہ کی خبر ملتے یہ چیزیں فورا میسر نہیں ہوتیں، کچھ عرصہ لگ جاتا ہے، لہذا وقتا فوقتا دیکھتے رہیں۔
(2)اسانید وغیرہ کی تصدیق
ا۔میڑک ،ایف اے یا جس بھی سند کی بنیاد پر آپ کا داخلہ ہوا ہے، اسے R&D اور IBCC سے تصدیق کروانا ہے۔
2۔ اسی سند کو بعد میں سعودی سفارت خانے سے بھی تصدیق کرواناہے۔
3۔برتھ سرٹیفکیٹ کا عربی ترجمہ اور اصل دونوں کی وزارت خارجہ سے تصدیق ۔
4.پولیس سرٹیفکیٹ (جس کا ذکر آگے آرہا ہے) بھی وزارت خارجہ سے تصدیق کروانا ضروری ہے۔
(3)پولیس سرٹیفکیٹ
یہ وزارت داخلہ سے ملنے والی این او سی کا متبادل ہے۔ اس کے لیے ضلع میں ڈی پی او کے دفتر میں درخواست دینی ہے،پھر وہ تھانے کو اطلاع دیں گے، اور پولیس انکوائری کے بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔
(4)میڈیکل
بیرون ملک جانے کے لیے خاص نوعیت کا میڈیکل ہوتا ہے، او راس کے لیے خاص ادارے بھی مشہور ہیں، ان سے یہ میڈیکل کروانا ہے۔
(5) ویزہ
ویزہ آپ جامعہ کی ویب سائٹ سے حاصل کریں گے، جبکہ اس کو لگوانے کے لیے اعتماد آفس سے رجوع کرنا ہوگا۔
تمام کاغذات مکمل کرکے آپ نے اعتماد آفس جانا ہے ۔
1۔ اعتماد کی ویب سائٹ سے اس حوالے سے معلومات حاصل کرلیں، وہاں جانے کے لیے آن لائن اپوائنٹمٹ بھی لینا پڑتی ہے۔
2۔ اعتماد والے میڈیکل آن لائن کروانے کے لیے آپ کو میڈیکل سنٹر بھیجیں گے۔
3۔ ویزہ کے لیے پاسپورٹ و اسانید وغیرہ وصول کریں گے۔
4۔ ان کی بھاری بھر کم فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
5۔ ویزہ کے بعد پاسپورٹ آپ کو ان کے دفتر سے وصول کرنا پڑے گا، یا پھر ڈاک فیس ادا کرکے گھر بھی منگوا سکتے ۔
(6) ٹکٹ کنفرمیشن
مدینہ منورہ سفر کے لیے ٹکٹ آپ جامعہ کی ویب سائٹ سے حاصل کریں گے، جبکہ اس کی کنفرمیشن کے لیے آپ کو متعلقہ ایئر لائن کے دفتر سے رجوع کرنا ہوگا۔
ياد ركھیں! جو کاغذات آپ نے داخلہ بھیجتے ہوئے لگائے تھے، اردو، عربی، انگلش تمام کاغذات آپ کے پاس ہونے اصلی ہونا ضروری ہیں۔
مزید تفصیلات:
ان تمام امور کی تفصیلات کے لیے یوٹیوب پر درج ذیل پلے لسٹ ملاحظہ کیجیے:
https://www.youtube.com/playlist?list=PLAId7oR6_OHjpSClOT1trFMd9gdQcYFuZ
یا یہ لنک: