• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ رحمانیہ میں عبدالرشید خلیق دیوبندی استاد رکھا ہے

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
جب شیخ شریم جیسے لوگ بھی کہہ رہے ہوں کہ دار العلوم دیوبند کے بغیر برصغیر میں احیائ اسلام کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی تو بے چارے جامعہ لاہور الاسلامیہ والوں کا جرم تو بہت چھوٹا ہے میرے بھائی. !

:(
دیوبندیوں نے کون سا احیائے اسلام کیا ہے؟ ہاں البتہ احیائے شرک و بدعت کہیں تو بات سمجھ میں بھی آتی ہے۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
ویری گڈ ، قدیم اہل حدیث علماء بھی لاعلم اور ڈاکٹر سعود الشریم بھی لاعلم !!!

لاعلمی کی دیفینیشن شاید مشکوک ہو جائے اب !

عبد الخالق بھائی ١ یہ خبر ایک سو دس فیصد مدرست ہے ، جسے ہم امر واقعہ کہتے ہیں ::

Shikah al-Shuraim Admires Deoband & Leads Zuhr Salah - Deoband Online

ایقاظ - امام حرم شیخ سعود الشریم: دیوبند کو سراہتے ہوئے

ویسے کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ اگر یہ بیچارے اتنے ہی برے کافر و مشرک ہیں تو اللہ رب العزت افغانستان میں سارے دنیا کی کفر کے مقابل انہیں کیوں فتح یاب فرما رہے ہیں؟؟

سلفی تو اٹے میں نمک برابر بھی نہیں ہیں افغان جہاد میں . . . طالبان کی نسبت !

اور تو اور ملا عمر نے بھی دیابند ثانی دار العلوم حقانیہ اکورہ خٹک سے پرھا ہوا ہے . . اور جلال الدین حقانی سے لیکر ملا برادر تک سارے ہی . . . .

تو پھر یاالٰہی یہ مارجرا کیا ہے"؟؟؟

والسلام
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
اسحٰق بھٹی صاحب نے بزم ارجمنداں میں ان حنفی علماء کا تذکرہ کیا ہے جو جامعہ رحمانیہ دہلی سمیت کئی بڑے اہل حدیث مدارس میں استاذ رہ چکے ہیں۔ میرے خیال سے اس بارے میں کوئی توقیفی اصول نہیں بنایا جاسکتا۔ استاذ کے اندر حنفیت کا لیول کتنا ہے یہ دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
اسی کے ساتھ یہ بھی ذہن نشیں رہے کہ ہندوستان کے سلفی مدرسہ دارالسلام عمرآباد میں بھی کئی حنفی اساتذہ برسرکار ہیں اوراسی طرح دارالعلوم ندوۃ العلماء میں کئی سلفی علماء خدمت انجام دے رہے ہیں۔استاد کی صلاحیت دیکھنی چاہئے کہ جس موضوع کیلئے اس کو رکھاگیاہے اس کی اس کے اندر کتنی قابلیت ہے ۔ اگرہم قابلیت کے بجائے مسلک دیکھیں گے توشاید طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوگی کہ انہیں ایک قابل استاد کی تعلیم وتربیت اورفیض سے محروم کردیاجائے اورمسلک کی بناء پر ایک کمترقابلیت والے شخص کو استاد بنایاجائے۔
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایک زمانہ میں انداز یہ تھاکہ وہاں اساتذہ کو قابلیت کی بنیاد پر رکھاجاتاتھا لیکن شیخ عبدالعزیز بن باز کے دور سے اس میں تبدیلی آئی اورمسلک کو ترجیح دی جانے لگی جس کا نتیجہ یہ ہواکہ تعلیم کا معیار گراوٹ کا شکار ہوگیا۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
1:علمی خدمت کا اعتراف اور مسلک کی توثیق کا فرق

شیخ شریم نے دارالعلوم دیوبند کے علمی خدمات کا اعتراف کیا ہے یا اس کے مسلک کی توثیق کی ہے ؟بلاشبہ دارالعلوم دیوبند کے عظیم علمی خدمات ہیں ۔ خود جماعت اہل حدیث کے قدیم و جدید علماء کی بڑی تعداد دارالعلوم کے مستفیدین میں شامل ہے ۔ لیکن کسی شخص یا ادارہ کے علمی خدمات ہونا ایک چیز ہے اور اس کے منہج و مسلک کا صحیح ہونا بالکل علیحدہ معاملہ ۔ علمی خدمات تو مستشرقین یہود و نصاری کی بھی ہیں اس سے یہ کہا ں لازم آتا ہے کہ ان کا مسلک بھی صحیح ہے۔
2. توثیق کے لیے واقفیت کی شرط

اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ شیخ شریم نے مسلک دیوبند کی توثیق کی ہے تو یہ سوال باقی رہ جاتاہے کہ کیا یہ توثیق دیوبندی مسلک سے پورے طور پر واقفیت کے بعد کی گئی ہے ۔
3. پختہ کار عالم دین کی توثیق کی حیثیت

اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ شیخ شریم نے پوری واقفیت کے بعد دیوبندی مسلک کی توثیق کی ہے تب بھی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن وسنت اور منہج صحابہ کا مخالف کوئی مسلک محض کسی پختہ کار عالم دین کی توثیق کی بنیاد پر کیوں کر قبول کیا جاسکتا ہے ؟
4. مزید پختہ کار علماء

اگر کسی پختہ کار عالم دین کی توثیق ہی آپ کے یہاں دلیل ہے تو دنیا میں اور بھی بہت سارے پختہ کار علماء دین ہے جو دیوبندی مسلک کے باطل ہونے کی رائے رکھتے ہیں ۔ آپ دیوبندی مسلک کے حق میں ان علماء کی آراء قبول فرمائیں گے ؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی دعوت پر جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی میں امام حرم شیخ شریم کا خطاب

فرمایا:اہل حدیث ہی وہ طائفہ منصورہ ہے جس کے غلبہ کی خوشخبری احادیث مبارکہ میں فرمائی گئی ہے

اہل حدیث ہی وہ طائفہ منصورہ ہے جن کے غلبہ کی بشارت احادیث میں فرمائی گئی ہے ۔

اہل حدیث اہل نبی ہے۔

اہل حدیث ہمارے بھائی ہیں ۔

ہمارا اور ہندو پاک کے اہل حدیثوں کا عقیدہ اور مقصد و منہج ایک ہے ۔

اہل حدیث پر تشدد کا الزام لگانے والے حاسد اورمتعصب ہیں ۔ ÷

ان خیالات کا اظہار شیخ شریم نے جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی میں اپنے خطاب میں فرمایا ۔ جہاں شیخ حفظہ اللہ صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی دعوت پر تشریف لائے تھے۔ شیخ کا یہ خطاب فضیلۃ الشیخ عبد المعید مدنی (علی گڑھ ) کے ترجمہ اور تعلیق کے ساتھ کتابی شکل میں شائع بھی ہوچکا ہے ۔ جو ان شاء اللہ بہت جلد محدث قارئین کی خدمت میں پیش کردیا جائے گا ۔
شیخ شریم کا مکمل بیان سماعت و بصارت فرمانے کےلیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں :

AHL-E-HADITH You All Are My Brother Part 1 of 2 (By Sheikh Shuraim).flv - YouTube

AHL-E-HADITH You All Are My Brother Part 2 of 2 (By Sheikh Shuraim).flv - YouTube
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
اور جو توثیق اللہ کفر پر کھلی نصرت کی صورت میں خود اللہ ان کی کر رہے ہیں ، وہ کیا ہے؟؟

خدا کا واسطہ ہے ان کنووں سے نکلو میرے پیارے بھاءیو إإإ

یہ کنویں جن کا نام مسلک کم اور تفرقہ زیادہ ہے ۔

والسلام
 
شمولیت
مئی 05، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
0
کوئی بھائی شریم کی تقریر کا لنک پیش کرے اخباری بیان کوئی مستند نہیں ہے اور اگر انہون نے دیو بندیوں کو سراہا بھی ہو تو جو بات سرفراز صدیقی بھائی نے کہی ہےوہ بہت زیادہ بہتر ہے کہ ہمارے لیے قرآن حدیث حجت ہے سعودیہ اور سعودی علماء بیں اور بھی غلطیاں ہیں ہم ان کے مقلد نہیں ہیں
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اور جو توثیق اللہ کفر پر کھلی نصرت کی صورت میں خود اللہ ان کی کر رہے ہیں ، وہ کیا ہے؟؟
مسلمانوں کے دور زوال میں غیر مسلموں،عیسائیوں،یہودیوں نے مسلمانوں پر فتح کی صورت میں جو غلبہ حاصل کیا ہے کیا اسے بھی اللہ کی طرف سے غیرمسلموں کی توثیق کہا جائے گا؟؟؟

خدا کا واسطہ ہے ان کنووں سے نکلو میرے پیارے بھاءیو إإإ

یہ کنویں جن کا نام مسلک کم اور تفرقہ زیادہ ہے ۔
حق کو جھٹلا کر باطل کی حمایت کی آپ جو خدمات انجام دے رہے ہیں یہ بھی تفرقہ ہے اور یہ بھی ایک اندھا کنواں ہے جس سے نکلنے کی آپ کو ضرورت ہے۔
 
Top