یزید حسین صاحب !
اہل حدیث قرآن وسنت کو حجت مانتے ہیں ، چونکہ قیاس صحیح اور اجماع کا حجت ہونا بھی قرآن وسنت سے ثابت ہے لہذا اس کو بھی مانتے ہیں ۔
اگر آپ بات کو اسی انداز سے آگے بڑھائیں گے تو پھر کوئی آپ سے آپ کے مسائل کے دلائل کے طور پر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اقوال کا مطالبہ شروع کردے گا جو آپ پورا نہیں کرسکیں گے ۔
لہذا بہتر ہے بحث کو غلط رخ نہ دیں ۔
محترم بھائی خضر حیات صاحب : اللہ آپ کا بھلا کرے، بہت خوبصورت بات لکھی ہے جناب نے ،
"اہل حدیث قرآن وسنت کو حجت مانتے ہیں ، چونکہ قیاس صحیح اور اجماع کا حجت ہونا بھی قرآن وسنت سے ثابت ہے لہذا اس کو بھی مانتے ہیں"
آپ نے لکھا ہے کہ "قیاس صحیح اور اجماع کا حجت ہونا بھی قرآن و سنت سے ثابت ہے"
اجماع اور قیاس کے حجت ہونے کے دلائل قرآن و سنت سے نقل کر دیں ،اسی بات کا مطالبہ بندہ بھائی عامر یونس سے کر رہا تھا
بھائی جان :جانب داری سے کام نہ لیں بحث کا رخ میں نے نہیں بھائی عامر نے بدلا ہے انہیں تنبیہ کریں میں تو ایک ہی سوال بار بار نقل کر رہا ہوں اور جواب کا طالب ہوں
بھائی عامر جب کوئی نئی بات لکھیں گے کیا میں اس کے جواب دینے کا حق نہیں رکھتا؟
دسری بات آپ نے لکھی کہ
اگر آپ بات کو اسی انداز سے آگے بڑھائیں گے تو پھر کوئی آپ سے آپ کے مسائل کے دلائل کے طور پر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اقوال کا مطالبہ شروع کردے گا جو آپ پورا نہیں کرسکیں گے ۔
محترم میں یہاں فورم پر اگر امام صاحب کے مسائل کے متعلق کو ئی دھاگہ شروع کروں اور اس میں یہ لکھوں کہ یہ مسائل صرف امام صاحب سے ثابت ہیں تو پھر تو یہ مطالبہ درست ہوگا ، ورنہ نہیں۔ باقی اس دھاگہ پر اعتراض و سوال تو ہونگے اس کو شروع کرنے والے کے ذمہ ہے کہ وہ اس کا دفاع کرے سوالات کے جواب دے