• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جس مجلس میں دیوبند کی علمی خدمات کا ذکر نہ ہو، وہ ’’نحوست بھری‘‘ ہے۔ شیخ السعود الشریم

شمولیت
مئی 18، 2011
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
34
جس مجلس میں دیوبند کی علمی خدمات کا ذکر نہ ہو، وہ ’’نحوست بھری‘‘ ہے۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم
ہندوستان میں اسلام کی تاریخ دارلعلوم دیوبند کے بغیر نا مکمل ہے ۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم
دارالعلوم دیوبند کے بارے میں سنا تھا اب قریب سے مشاہدہ کر کے اس کی عظمت اور وسعت کو پایا ۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم




یہ بیانات شیخ السعود الشریم کے ہیں جو انھوں نے ٤ مارچ ٢٠١٢ کو دارلعلوم دیوبند کے وزٹ پر دئیے ہیں۔ شیخ السعود الشریم پختہ کار عالم دین ہیں اور جامعہ ام القری میں استاذ ہیں۔ :-)۔
یہ بیانات تفصیلا آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ اور پڑھ کر اپنی اصلاح کریں۔ :-)۔
اب کیا فتوی لگائیں گے امام کعبہ شیخ السعود الشریم پر وہ جوشیلے حضرات جو ہاتھ دھو کر دیوبند مسلک کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ؟؟؟ :-)۔
اور کیا خیال کرتے ہیں وہ لوگ اپنی اِس مجلس اور اُس مجلس کے بارے ًمیں :-) :-)۔ جہاں پورے وثوق کے ساتھ دیوبندیت کو لتاڑا جاتا ہے!!!۔
 

ابو مریم

مبتدی
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 22، 2011
پیغامات
74
ری ایکشن اسکور
495
پوائنٹ
22
اگر کوئی شخص دیوبندی عقائد ونظریات سے ناواقفیت کی بنا پر ان کی تعریف کر بیٹھتا ہے تو کیا یہ دیوبندی افکار کے حق ہونے کی دلیل ہے؟
اگر آپ ائمہ حرمین کے پسند کردہ اور ان کے نزدیک قابل تعریف مسلک کو اختیار کرنےکی تلقین میں سچے ہیں تو آپ کو فورا سلفی منہج اور سنت پر عمل اختیار کر لینا چاہیے .
کیا آپ ایسا کریں گے؟
میرے بھائی بہتر یہ ہے کہ ایسے اصلاحی مشورے اور ٹوٹکے بتانےکے بجائے آپ اپنی ہی اصلاح کر لیں تو بہتر ہے. اردو زبان کے محاورے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کی بہترین مثال بتانے پر آپ کی محنت واقعی قابل داد ہے . بہت بہت شکریہ..!
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
سعودیہ کے علماء کا تلقید سے متعلق فتوی پڑھیں
تقليد ( العاجز عن البحث في الأدلة واستنباط الأحكام منها ) عالمًا قد توافرت فيه أهلية الاجتهاد في أدلة الشرع - فهذاجائز(الجزء رقم : 5، الصفحة رقم: 40)
اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء
http://www.alifta.net/Fatawa/FatawaSubjects.aspx?View=Page&&NodeID=9387&PageID=1378&SectionID=3&SubjectPageTitlesID=22230&MarkIndex=3&0#%d9%85%d8%a7%d8%ad%d9%82%d9%8a%d9%82%d8%a9%d8%a7%d9%84%d8%aa%d9%82%d9%84%d9%8a%d8%af%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%a3%d9%82%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%87%d9%85%d8%b9%d8%a8%d9%8a%d8%a7%d9%86%d8%a7%d9%84%d8%ad%d9%83%d9%85%d8%9f

یہ صرف آپ کی غلط فہمی ہے کے سعودیہ کے علماء پاکستانی اہل حدیث کے نہج پر ہیں
اس فتوی میں تقلید کا لفظ ہے اتباع کا نہیں ۔ تقلید تو آپ کے ہاں کسی صورت جائز نہیں ۔ تو یہاں تقلید کے جواز کا فتوی کہاں سے آیا ۔ کيا یہ بھی دیوبندیوں نے غلط فہمی پھیلا کر حاصل کیا ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سعودیہ کے علماء کا تلقید سے متعلق فتوی پڑھیں
تقليد ( العاجز عن البحث في الأدلة واستنباط الأحكام منها ) عالمًا قد توافرت فيه أهلية الاجتهاد في أدلة الشرع - فهذاجائز(الجزء رقم : 5، الصفحة رقم: 40)
اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء
http://www.alifta.net/Fatawa/FatawaSubjects.aspx?View=Page&&NodeID=9387&PageID=1378&SectionID=3&SubjectPageTitlesID=22230&MarkIndex=3&0#%d9%85%d8%a7%d8%ad%d9%82%d9%8a%d9%82%d8%a9%d8%a7%d9%84%d8%aa%d9%82%d9%84%d9%8a%d8%af%d9%88%d9%85%d8%a7%d8%a3%d9%82%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%87%d9%85%d8%b9%d8%a8%d9%8a%d8%a7%d9%86%d8%a7%d9%84%d8%ad%d9%83%d9%85%d8%9f

یہ صرف آپ کی غلط فہمی ہے کے سعودیہ کے علماء پاکستانی اہل حدیث کے نہج پر ہیں
اس فتوی میں تقلید کا لفظ ہے اتباع کا نہیں ۔ تقلید تو آپ کے ہاں کسی صورت جائز نہیں ۔ تو یہاں تقلید کے جواز کا فتوی کہاں سے آیا ۔ کيا یہ بھی دیوبندیوں نے غلط فہمی پھیلا کر حاصل کیا ؟
كم از كم اسی فتوی پر عمل کرلیں ۔
اس میں لکھا ہوا ہے کہ جوشخص عاجز ہے وہ کسی مجتہد کی تقلید کرے تو جائز ہے ۔
اس عبارت کے حوالے ہم آپ سے سوال کرتےہیں
کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بعد کوئی مجتہد پیدا ہوا بھی ہے ؟
کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے سارے مقلدین شروع سے لے کر آج تک سب کے سب دلائل تلاش کرنے اور ان سے استنباط کرنے سے عاجز تھے کہ انہوں نے امام کی تقلید کو اپنے اوپر واجب کرلیا ؟
محمود الحسن دیوبندی مجتہد تھا یا نہیں ؟ کہ اس نے ایک بات کو حق جاننےکے باوجود امام کی تقلید اپنے اوپر واجب کر لی ؟
ایک اور بات اس فتوی کے مطابق تقلید کا جواز ثابت ہوتا ہے ۔ آپ اپنے او پر تقلید کو واجب کہتے ہیں یہ وجوب کہاں سےنکال لیا ہے؟
تقلید کے ثبوت کے حوالے سے آپ کی چند غلط بیانیاں یہ ہین کہ آپ :
١۔ دلائل تقلید مطلق کے دیتے ہیں حالانکہ آپ تقلید شخصی کے وجوب کے قائل ہیں ۔
٢۔صحابہ کرام کے حوالے دیتے ہیں کہ فلاں نے فلاں سے مسئلہ پوچھا ۔ یہاں ایک زندہ شخص سے مسائل پوچھے گئےہیں آپ اس سے مردوں کی تقلید ثابت کرنا شروع کردیتے ہیں ۔
٣۔ علماء کے اقوال تقلید کے جواز پر نقل کرتے ہیں جبکہ اس سے ثابت تقلید کا وجوب کرتے ہیں ۔

گزارش ہے کہ بحث کو نکھارنا سیکھیں ۔ دلائل کسی اورچیزکے دیتے ہیں ثابت کوئی او رچیز کرنا چاہتے ہیں ۔ جس چیز کا دعوی ہے دلیل بھی اس کے مطابق دیا کریں اور لوگوں کو دھوکا نہ دیں ۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
ماشاء اللہ
اس فورم کا یہ حال ہے جب کوئی سوال کیا جاتا ہے تو جواب میں سوال ملتے ہیں کوئی واضح جواب نہیں ملتا ہے
یہیں دیکھ لیں
میرا سوال ہے پاکستانی اہل حدیث کسی بھی صورت تقلید کے قائل نہیں ۔ لیکن سعودیہ کے علماء تقلید کی بعض صورت میں جواز کی بات کرہے ہیں ۔ اور آپ کہتے ہیں کہ سعودیہ کے علماء آپ کے نہج پر ہیں ۔ تو یہ اختلاف کیوں ہے ۔ اس میں احناف پر اعتراضات کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔
امید ہے کہ اس دفعہ ٹو دی پوائنٹ جواب مل جائے گا۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
لیکن سعودیہ کے علماء تقلید کی بعض صورت میں جواز کی بات کرہے ہیں ۔
بھائی
کون سے جوازکی بات ؟ آپ کسی بھی سعودی علماء کا کوئی قول پیش کریں کہ جس میں اس نے قرآن وحدیث پر عمل کے بغیر تقلید شخصی کی ہو اورکہا ہوں کہ حق تو اس کی طرف ہے پر ہم پر تقلید واجب ہے؟ سعودی عالم پر حق کے واضح ہوجانے کے بعد تقلید کا فعل سرزد ہوا ہو دلیل دینا آپ پر واجب ہے۔باقی رہی ’’ کسی بھی صورت ‘‘ والی بات تو یہ بھی آپ پر منکشف کی جائے گی پر پہلے آپ اپنے دعوے کی دلیل پیش کریں۔قرآن وحدیث میں تحریفات کرنے والوں پر اب ہمارا اعتماد اٹھ چکا ہے۔
اور آپ کہتے ہیں کہ سعودیہ کے علماء آپ کے نہج پر ہیں ۔
نہ ہم سعودی علماء کی پیروی کرتے ہیں اور نہ سعودی علماء ہماری پیروی کرتے ہیں۔ہم بھی اتباع کے قائل اور سعووی علماء بھی اتباع کے قائل۔ہم بھی صحابی، امام، مجتہد، فقیہ، محدث، علماء، بزرگ ہستیاں، نیک وصالح و مصلح لوگوں کی وہ بات قبول کرتے ہیں کہ جن میں انہوں نے قرآن وحدیث کی مخالفت نہ کی ہو اور سعودی علماء بھی یہی کرتے ہیں۔سلفی سعودی علماء ہوں یا سلفی پاکستانی علماء ہوں قرآن وحدیث ان کا منشور ہے قیل وقال سے دونوں صدیوں دور ہیں۔الحمدللہ
واضح نصوص و ارشادات کے باوجود اپنی زندگیاں مخالفت میں کھپانے کے بعد وقت فوتگی کہنا کہ ’’ افسوس ‘‘ یہ مقلدی علماء کی روش ہے۔
تو یہ اختلاف کیوں ہے ۔ اس میں احناف پر اعتراضات کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔
جب آپ ماسبق دعوے پر دلیل دیں گے تو یہ اختلاف خود بخود نظروں سے اوجھل ہوتا دکھائی دے گا۔ان شاءاللہ
امید ہے کہ اس دفعہ ٹو دی پوائنٹ جواب مل جائے گا۔
جب آپ دلیل دی گے تو ٹو دی پوائنٹ جواب طلب کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی بھائی کو
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
جس مجلس میں دیوبند کی علمی خدمات کا ذکر نہ ہو، وہ ’’نحوست بھری‘‘ ہے۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم
ہندوستان میں اسلام کی تاریخ دارلعلوم دیوبند کے بغیر نا مکمل ہے ۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم
دارالعلوم دیوبند کے بارے میں سنا تھا اب قریب سے مشاہدہ کر کے اس کی عظمت اور وسعت کو پایا ۔ امام کعبہ شیخ السعود الشریم
محدیثین کرام اور ائمہ اسلام نے اہل حدیث کے لاتعداد فضائل و مناقب بیان کئے ہیں جو اہل حدیث کی عظمت اور جلالت پر دال ہیں لیکن اہل حدیث تو ان ثابت شدہ فضائل کا اس طرح شور نہیں مچاتے جیسے صرف ایک شخص کے اقوال پر آل دیوبند شور مچارہی ہے کہ رائی کا پہاڑ بنا دیا ہے۔ اور تو اور ابھی یہ بھی طے نہیں کہ امام کعبہ شیخ السعود الشریم نے یہ بات دیوبندی عقائد جاننے کے بعد کی ہے یا بغیر جانے غلط فہمی میں ان سے دیوبندیوں کی تعریف سرزد ہوئی ہے؟ بہرحال وجہ صرف یہ ہے کہ دیوبندیوں نے کسی صحیح العقیدہ شخص سے اپنی لئے تعریفی کلمات کبھی نہیں سنے اب اگر کسی نے غلط فہمی ہی میں سہی ایسے الفاظ ادا کردئے ہیں تو آل دیوبند اسے غنیمت سمجھ کر اہل حدیث کو دعوت فکر دے رہے ہیں۔ بروز اتوار ان شاء اللہ میں اس پوسٹ کا مدلل جواب دونگا اور لالکائی سمیت دیگر دیوبندیوں کو وہ آئینہ دکھاونگا کہ وہ اس میں اپنا چہرہ دیکھ کر خود ہی شرما جائیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ دیوبندیوں میں وہ چیز موجود ہو جس کی وجہ سے کوئی انسان شرم محسوس کرتا ہے۔ یعنی۔۔۔۔؟
جواب کے لئے تھوڑا انتظار فرمائیں۔

لالکائی صاحب کی پوسٹ پڑھکر مجھے دیوبندیوں کے رسالے قافلہ حق (دراصل قافلہ باطل) میں ایک دیوبندی مولوی عبدالغفار ذہبی کی وہ تحریر یاد آگئی جس میں اس نے اپنے تئیں حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے سو جھوٹ جمع کئے تھے۔ موصوف نے زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی ایک عبارت کو دس مرتبہ دہرا کر کہا کہ یہ دس جھوٹ ہیں اسی طرح دس باتیں بار بار دہرا کر سوجھوٹ پورے کر لئے۔ اس سے ایک طرف تو یہ پتا چلا کہ دیوبندی کس قدر چالباز اور دھوکے باز ہیں اور دوسری طرف معلوم ہوا کہ یہ لوگ علمی طور پر بالکل تہی دامن ہیں کہ اہل حق کے خلاف دلائل کے نام پر کچھ بھی اپنے پلے نہیں رکھتے۔ بالکل یہی حرکت اس مضمون میں لالکائی صاحب نے فرمائی ہے کہ امام کعبہ شیخ السعود الشریم کی تین باتوں کو لکھ کر ہر بات کے ساتھ تین مرتبہ امام کعبہ کا نام درج کیا ہے جس سے فوری طور پر یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید تین الگ الگ معتبر اشخاص نے آل دیوبند کے لئے تعریفی کلمات کہے ہیں۔ افسوس کہ یہ چھوٹی چھوٹی حرکتیں دیوبندیوں کو نہ تو حق پر ثابت نہیں کرسکتیں ہیں اور نہ ہی ان کی شان میں کوئی اضافہ ہونے والا ہے۔ ان شاء اللہ
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
سعودي علماء کہ رہے ہیں
فهذاجائز
اور آپ کہ رہے ہیں
بھائی
کون سے جوازکی بات ؟
یہ تو وہی بات میں نہ مانوں
اگر اس فورم پر ایسی ہٹ دھرمی ہوتی رہی اور ٹودی پوائٹ جواب نہیں آتا بلکہ سوال کے جواب میں احناف پر اعتراض آتا رہا تو اس فورم کی علمی حیثیت کچھ بھی نہ رہے گی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ
اس فورم کا یہ حال ہے جب کوئی سوال کیا جاتا ہے تو جواب میں سوال ملتے ہیں کوئی واضح جواب نہیں ملتا ہے
یہیں دیکھ لیں
میرا سوال ہے پاکستانی اہل حدیث کسی بھی صورت تقلید کے قائل نہیں ۔ لیکن سعودیہ کے علماء تقلید کی بعض صورت میں جواز کی بات کرہے ہیں ۔ اور آپ کہتے ہیں کہ سعودیہ کے علماء آپ کے نہج پر ہیں ۔ تو یہ اختلاف کیوں ہے ۔ اس میں احناف پر اعتراضات کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔
امید ہے کہ اس دفعہ ٹو دی پوائنٹ جواب مل جائے گا۔
کہا جاتا ہے کہ سمجھ دار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے ۔
یہ سوال جن سے آپ چڑتے ہیں یہ آپ کو جھنجھوڑنے کے لیے کیے جاتے ہیں اور آپ کی زبان سے اقرار کروانا چاہتے ہیں ۔ ورنہ انہی سوالات کے جوابات ہم آپ سے بہتر جانتے ہیں ۔ قرآن میں بھی یہ اسلوب استعمال کیا گیا ہے ۔ لیکن کیا کریں تقلید سے جان چھوٹےتو آپ قرآن وسنت پر غور کریں ۔

دوسری بات چونکہ مقلد کی ذہن سازی ایسی کی ہوتی ہے کہ آراء الرجال سے کسی صورت ہٹنے کا نام نہیں لیتا ۔ اسی وجہ سے شریعت کو ایک طرف رکھ کر رجال کی ایک دوسرے پر حجت قائم کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔ اوپر بھائی نے اچھی بات کہی کہ نہ تو ہم سعودی علماء کی پیروی کرتے ہیں اور نہ وہ ہماری پیروی کے مکلف ہیں ۔ بلکہ ہر ایک قرآن وسنت کی اتباع کا مکلف ہے ۔ غلطی جس سے بھی ہو غلطی ہی ہوتی ہے ۔

مقلدین دنیا میں اور بھی بہت ہوں گے لیکن آپ نےتو تقلید کا بھی مذاق ہی اڑایا ہے ۔ کاش امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ہی بات مان لو ۔ إذا صح الحدیث فہومذہبی
اور پھر آپ تقلید شخصی کا بڑے زور و شور سے نعرہ لگاتے ہیں لیکن اس پر پھر گزارا بھی نہیں ہوتا فقہیات میں تمہارا امام کوئی اور ہے ۔ عقیدہ میں امام کوئی اور ہے ۔ اور طرق و سلاسل میں تم نے کچھ اور ہی بدعت ایجاد کر رکھی ہے ۔
یہ سب کچھ امام کعبہ کے کہنے کے مطابق ہے ؟ یا سعودی علماء سے وراثت ملی ہے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سعودي علماء کہ رہے ہیں
فهذاجائز
اور آپ کہ رہے ہیں

یہ تو وہی بات میں نہ مانوں
اگر اس فورم پر ایسی ہٹ دھرمی ہوتی رہی اور ٹودی پوائٹ جواب نہیں آتا بلکہ سوال کے جواب میں احناف پر اعتراض آتا رہا تو اس فورم کی علمی حیثیت کچھ بھی نہ رہے گی
تقلید سے بڑھ کر ہٹ دھرمی بھی کوئی ہے ۔ امام صاحب کہتے ہیں کہ میری تقلید نہ کر و بلکہ تم کہتے ہو نہیں ہم نے آپ کی تقلید کرنی ہی کرنی ہے ۔ جیساکہ بریلوی کرتے ہیں حضورصلی اللہ نے فرمایا کہ إنما أنا بشر لیکن یہ بریلوی حضرات کہتے ہیں نہیں آپ نور ہیں ۔ اس سے بڑی بھی کوئی ہٹ دھرمی ہو سکتی ہے ۔
مقلدین کی شروع سے لیکر اب تک درگت بنتی آئی ہے جیسا کہ امام طحاوی اور زیلعی اور لکنوی رحمہم اللہ وغیرہ نے بھی مقلدین کو جھنجھوڑا ہے تو ان پر کوئی قیامت نہیں آئی بلکہ کئی لوگ راہ راست پر آئےہیں ۔ اب محدث فورم پر آپ کی حقیقت کی وضاحت ہونے لگی ہے تو اس سےبھی اسکی حیثیت پر کوئی آنچ آنے والی نہیں ہے ۔ ان شاء اللہ ۔
 
Top