حضرت یوسف علیہ السلام نے ایک کفریہ نظام میں کیوں عہدہ مانگا؟
قال اجعلني على خزائن الأرض إني حفيظ عليم ۔۔۔ سورة يوسف
بعون اللہ:
اہل علم میں سے ابو محمد عاصم المقدسی اس شبہے کے جواب میں لکھتے ہیں:
دین جمہوریت کے جواز میں پیش کے جانے والے چند شبہات کاردّ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ہُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ مِنْہُ ٰایٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الْکِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَآئَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَآئَ تَاْوِیْلِہٖ وَمَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَہٗٓ اِلَّااﷲُ وَ الرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ ٰامَنَّا بِہٖ کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّآ اُوْلُوا الْاَلْبَابِ، رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا وَ ہَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ۔(آل عمران:۷-۸)
وہی ہے جس نے آپ پر کتاب اتاری اس کی بعض آیات محکم ہیں جو اصل کتاب ہیں اور دیگر آیات متشابہ ہیں توجن لوگوں کے دلوں میں کجی ہو وہ اس کے مشابہات کی ٹوہ میں رہتے ہیں فتنے کھڑاکرنے اور اس کی حقیقت کو جاننے کی خاطر حالانکہ اس کی حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور راسخ فی العلم کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں سب ہمارے رب کی جانب سے ہے اور عقلمند ہی نصیحت لیتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمارے دلوں کو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ٹیڑھانہ کر اور اپنی جانب سے ہمیں رحمت دے یقینا توبہت دینے والا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے اس فرمان میں یہ بتایا کہ اس کے قانون کے متعلق دوطرح کے لوگ ہیں:
1 اہل علم ورسوخ : وہ سب پر ایمان وعمل رکھتے ہیں عام پر اس کے مخصص پر اس کے مقید اور مجمل پر اس کے مبیّن کے ساتھ اور جو انہیں مشکل لگے اسے کتاب اللہ کے محکمات بیّنات اصولوں اور راسیات وراسخات قواعد کی طرف لوٹادیتے ہیں جن کی معاونت شرعی دلائل کرتے ہیں ۔
2 اہل زیغ وضلال: وہ کتاب اللہ کے محکم ومبیّن ومفسر سے اعراض برت کر اس کے مشابہات کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں اورفتنہ بپا کرنے کی خاطر فقط اسی پر عمل کرکے خوش رہتے ہیں ۔یہاں جمہوریت اور شرکیہ نمائندہ نشستوں سے متعلق ایک بات سمجھ لیں کہ لوگ اہل زیغ وضلال کی راہ پر چلتے ہیں اور واقعات وشبہات کو منفرد طور پر لیتے ہیں اورانہیں ان کی وضاحت یا تقیید وتفسیر کرنے والے قواعد واصول دین سے مربوط نہیں کرتے تاکہ آسانی سے حق کو باطل اور نور کو اندھیرے کے ساتھ خلط ملط کردیں لہٰذا اس بارے میں ہم پہلے ان کے مشہور شبہات ذکر کرکے
((اللہ مَلِک وہاب مجری السحاب وھازم الاحزاب وحدہ))کی توفیق سے ان کی تحقیق وتردید کردیں۔
پہلاشبہہ: یوسف علیہ السلام کا عزیز مصر کے ہاں عامل ہونا۔
یہ شبہہ وہ لوگ پیش کرتے ہیں جو دلائل سے کورے ہوں لہٰذا کہتے ہیں کہ کیا یوسف علیہ السلام کافر بادشاہ کے پاس منصب وزارت پر فائز نہ تھے جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکومت وفیصلہ نہیں کرتا تھا؟لہٰذا کافر حکومتوں کے ساتھ شرکت کرنا بلکہ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی میں داخل ہونا جائز ہے ۔
ہم اللہ کی توفیق سے جواب دیتے ہیں :
اوّل: قانون ساز پارلیمنٹ میں دخول اور اس کے جواز پر اس سے دلیل لینا باطل وفاسد ہے کیونکہ یہ شرکیہ پارلیمنٹ اللہ کے دین کے علاوہ دین جمہوریت پر قائم ہے جس میں قانون سازی اور تحریم وتحلیل کا الوہی اختیار عوام کو ہوتا ہے نہ کے اکیلے اللہ کو جبکہ اللہ نے فرمایا:
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ وَ ہُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔(آل عمران:۸۵)
اور جو اسلام کے علاوہ دین چاہے گا تو و ہ اس سے کبھی بھی قبول نہ کیاجائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا۔
سوکیا کوئی جراء ت کرے گا کہ یوسف علیہ السلام اللہ کے دین کے علاوہ دین یا اپنے آباء کی ملت کے علاوہ ملت کے پیرو تھے یا اس کا احترام کرتے تھے یا اس کے موافق قانون سازی کرتے تھے جیسا آج کل ان پارلیمنٹوں کے فتنوں میں مبتلا لوگوں کا حال ہے؟(کہ جس کے دستور میں صاف لکھا ہے کہ عوام ہی قوانین کا سرچشمہ ہے ۔ملاحظہ ہو کویتی دستور کا آرٹیکل 6اور اردنی دستور کا آرٹیکل 25)ایسا کیونکر ممکن ہے جبکہ وہ برملاکہتے تھے کہ :
اِنِّیْ تَرَکْتُ مِلَّۃَ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ بِاﷲِ وَ ہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ کٰفِرُوْنَ، وَاتَّبَعْتُ مِلَّۃَ ٰابَآئِیْٓ اِبْرَاہِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ مَا کَانَ لَنَآ اَنْ نُّّشْرِکَ بِاﷲِ مِنْ شَیْئٍ۔(یوسف:۳۷-۳۸)
میں نے اس قوم کے دین کو چھوڑ دیا جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتی اور وہ آخرت کا انکار کرتی ہے اورمیں اپنے آباء ابراہیم واسحاق ویعقوب کے دین پر چلتا ہوں ہمارے لئے جائز نہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کچھ بھی شرک کریں۔
نیز فرماتے ہیں کہ :
یٰصَاحِبَیِ السِّجْنِ ئَ اَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اﷲُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ، مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِلَّآ اَسْمَآئً سَمَّیْتُمُوْہَآ اَنْتُمْ وَ ٰابَآؤُکُمْ مَّآ اَنْزَلَ اﷲُ بِہَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ اَمَرَ اَلاَّ تَعْبُدُوْآ اِلَّآ اِیَّاہُ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَ ٰلکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔(یوسف:۳۹-۴۰)
اے میرے قید کے ساتھیوں کیا بہت سے الگ رب بہتر ہیں یا ایک اللہ قہار تم اس کے سوا عبادت نہیں کرتے مگر ناموں کی جو تم نے اور تمہارے باپوں نے رکھ لئے اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری فیصلہ کرنا جائز نہیں مگر اللہ کے لئے اسی نے حکم دیا کہ تم عبادت نہ کرو مگر اس کی یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔
کیا کمزوری کی اسی حالت میں وہ اس کا پرچار کریں اور شوکت کے زمانے میں اس کو چھپالیں یا اس سے اعراض برتیں گے ؟جائز کہنے والوہمیں جواب دو! اورپھر سیاست کے شہبازوں کیا تم یہ بھی نہیں جانتے کہ وزارت تنفیذی اختیار کو کہتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ قانون سازی کے اختیار کو اور ان دونوں میں بہت فرق ہے لہٰذا جائز قرار دینے والوں کا اسی پر قیاس کرنا ہرگز درست نہیں (بعض نام نہاد ملا کہتے ہیں کہ وزارت پارلیمنٹ سے زیادہ خطرناک ہے اور کہتے ہیں پارلیمنٹ حکومت کے خلاف محاذ ہے وہ اس محاذ میں دستوری جہاد کرتے ہیں اور قانونی اور ڈپلومیٹک جدوجہد کرتے ہیں ۔وہ اس بات سے بے بصیرت ہیں کہ قانون سازی اس کے نفاذ سے زیادہ خطرناک ہے خاص طور پر ان کی یہ پارلیمانی قانون سازی جسے وہ جہاد اور جدوجہد کہتے ہیں جمہوری دین کے دستور کے موافق ومطابق ہوملاحظہ ہو اردنی دستور کی دفعہ 24کی شق نمبر 2کہ دستور میں واضح طور پر عوام کوقانون سازی کے اختیارات ہیں ……اور ارکان پارلیمنٹ ان کے زعم کے مطابق دستوری اختیارات کے حامل عوامی نمائندے ہی ہوتے ہیں ۔نیز کویتی غیر شرعی دستور کاآرٹیکل 51ملاحظہ ہو کہ :دستور کے مطابق قانون سازی کا اختیار صدر یا قومی اسمبلی کے پاس ہوتاہے)اس سے واضح ہوا کہ یوسف uکے واقعے سے پارلیمنٹ کے جواز پر دلیل لینا ہرگز درست نہیں ایسے ہی ہمارے زمانے میں وزارتی عہدوں میں شراکت پر اس واقعے سے ان کے دلیل لینے کو کفر قرار دینے سے کوئی چیزمانع نہیں ہے ۔
دوم: اللہ کے دین سے متحارب اور اعداء اسلام کی حامی مملکتوں کے ماتحت وزارتوں کے فتنے میں مبتلا لوگوں سے دوستی کو یوسف uکے اس فعل پر قیاس کرنا بہت سی وجوہات کی بناء پر فاسد اور باطل ہے:
1 وزیر بننے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان حکومتوں کے ماتحت رہے جو اللہ کے نازل کردہ کے بغیر حکومت کرتی ہیں اور ان کے وضعی دستور کا احترام کرے اور طاغوت کو اخلاص و ہمدردی کے ساتھ دین بنائے جبکہ اللہ نے سب سے پہلے جس چیز کے ساتھ کفر کرنے کا حکم دیا ہے وہ طاغوت ہے فرمایا:
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَحَاکَمُوْآ اِلَی الطَّاغُوْتِ وَ قَدْ اُمِرُوْآ اَنْ یَّکْفُرُوْا بِہٖ۔ (نساء:۶۰)
وہ چاہتے ہیں کہ طاغوت کے پاس فیصلے کے لئے جائیں جبکہ انہیں حکم کیاگیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ کفر کریں ۔
بلکہ اس منصب پر باقاعدہ فائز ہونے سے قبل ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کفر کا حلفیہ اقرار کریں جیسا ہر پارلیمانی رکن کے لئے ضروری ہے(اردنی دستور کے آرٹیکل 43میں لکھا ہے کہ :وزیر اعظم ودیگر وزراء کے لئے ضروری ہے کہ چارج سنبھالنے سے قبل صدر کے سامنے مندرجہ الفاظ میں حلف اٹھائیں کہ میں اللہ عظیم کی قسم کھاکرکہتا ہوں کہ صدر کا وفادار رہوں گا اور دستور کی حفاظت کروں گا … ایسے ہی آرٹیکل79میں ہے کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے ہر رکن کے لئے چارج سنبھالنے سے قبل ضروری ہے کہ وہ صدر کے سامنے ان الفاظ میں حلف اٹھائے کہ میں اللہ عظیم کی قسم اٹھاکرکہتا ہوں کہ صدر کا وفادار رہوں گا اور دستور کی حفاظت کروں گا …کویتی دستور کے آرٹیکل 126اور 91میں بھی اسی طرح ہے ۔سوال یہ ہے کیا یوسف علیہ السلام نے ایسا کچھ بھی کیا تھا؟اور فتنوں میں گرفتار ان لوگوں کی اس بات کا اعتبارنہیں جو کہتے ہیں کہ حلف اٹھاتے وقت ہم اپنے دل میں یہ مستثنیٰ کرلیتے ہیں کہ شرع کی حدود میں رہتے ہوئے کیونکہ قسم کااعتبار قسم اٹھانے والے کی نیت پر نہیں ہوتا کیونکہ اگر ایسا ہوتو لوگوں کے سارے ہی معاملات بگاڑ کاشکار ہوجائیں اور یہ عمل ایک کھیل بن جائے بلکہ قسم اٹھوانے والے کی نیت کے مطابق ہوتا ہے جیسا کہ نبی علیہ السلام نے فرمایاکہ :’’قسم حلف اٹھوانے والے کی نیت کے مطابق ہوگی‘‘لہٰذا ان کی قسمیں ان کی نیتوں کی تابع نہیں بلکہ اس طاغوت کی نیت کے مطابق ہوتی ہیں جو ان سے قسم اٹھواتا ہے )اب جو یوسف کریم ابن کریم کے متعلق اس طرح کی بدگمانی رکھے جبکہ اللہ نے انہیں اس سے بری قرار دہتے ہوئے فرمایاکہ :
کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْہُ السُّوْٓئَ وَ الْفَحْشَآئَ اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِیْنَ۔ (یوسف:۲۴)
ایسے ہی تاکہ ہم اس سے برائی اور بے حیائیوں کو پھیر دیں بے شک وہ ہمارے مخلص بندوں سے ہے۔
توبلاشبہ مخلوق میں سب سے بڑا کافر اور غلیظ شخص ہوا جس کا دین سے دور سے بھی واسطہ نہیں بلکہ وہ ابلیس ملعون سے بھی بدتر ہواکیونکہ اس نے بھی قسم کھاتے وقت چند لوگوں کو مستثنیٰ کیا:
قَالَ فَبِعِزَّتِکَ لَاُغْوِیَنَّہُمْ اَجْمَعِیْنَ،اِلَّا عِبَادَکَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصِیْنَ۔ (ص:۸۲-۸۳)
پس تیری عزت کی قسم میں ان سب کو گمراہ کروں گا سوائے ان میں تیرے مخلص بندوں کے ۔
اور اللہ کے فرمان کے مطابق یوسف علیہ السلام ان مخلص بندوں کے سرداروں میں سے ہیں ۔
2 ان حکومتوں کے ماتحت وزیر بننے والادستور کے مطابق حلف اٹھائے یا نہ اٹھائے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وضعی اور کفری قانون کا پابند رہے نہ اس سے تجاوز کرے نہ اس کی خلاف ورزی کرے لہٰذاوہ اس دستور کا مخلص بندہ اور خادم ہوا اور ان لوگوں کا تابعدار جنہوں نے اسے بنایاخواہ وہ حق ہو یا باطل فسق وظلم ہویا کفر…۔
توکیا یوسف علیہ السلام نے ایسا کچھ کیا کہ ان کے فعل کو کفری مناصب کے جواز کی دلیل بنایاجائے ؟یقینا جو بھی اللہ کے نبی ابن نبی ابن نبی ابن خلیل اللہ کے متعلق اس طرح کی معمولی سی بدگمانی بھی کرے ہم اس کے کفر وزندقہ اور اسلام سے خروج میں قطعاً شک نہیں کرسکتے کیونکہ اللہ نے فرمادیا کہ :
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلاً اَنِ اعْبُدُوا اﷲَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ۔ (نحل:۳۶)
اور یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔
جبکہ یوسف علیہ السلام کے لئے اس کائنات میں اللہ کا بیان کردہ یہ اصول ہی سب سے بڑا اصول اور سب سے بڑی مصلحت تھی جیسا کہ دیگر انبیاء ورسل علیہم السلام کے لئے ہے ۔کیا یوسف علیہ السلام لوگوں کو مخفی طور پر اور تنگی اور کمزوری اور قوت وقدرت میں اس اصل کی طرف پہلے توخود دعوت دیں اور پھر خود ہی اس کی مخالت کرکے مشرکین میں سے ہوجائیں کیا عقل اسے مان سکتی ہے؟یہ کیونکر ممکن ہو جبکہ اللہ نے انہیں اپنے مخلص بندوں میں گردانا ہے علاوہ ازیں بعض مفسرین اللہ کے فرمان:
مَا کَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاہُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِکِ۔(یوسف:۷۶)
وہ بادشاہ کے دین میں ہرگز اپنے بھائی کونہ لے سکتا تھا۔
کو اس بات کی دلیل بناتے ہیں کہ وہ بادشاہ کے نظام اور قانون کو نہیں مانتے تھے نہ ہی ان کے مطابق فیصلے کرتے تھے ۔توکیا آج کل کی وزارتوں اور پارلیمنٹوں میں ایسا ممکن ہے کہ کسی وزیر کی عادت ایسی ہو کہ یوں کہاجائے کہ اس نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے ؟لہٰذا ان مناصب کو یوسف علیہ السلام کے فعل پر قیاس کرتے ہوئے جائز کہنا باطل ہے ۔
3 یوسف علیہ السلام اس وزارت پر منجانب اللہ ،اللہ کی قدرت سے فائز ہوئے ارشاد فرمایا:
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِ۔(یوسف:۵۶)
اورایسے ہی ہم نے یوسف کو زمین پر حکومت عطاکی ۔
اور یہ تمکن اللہ کی طرف سے ہوا نہ کہ بادشاہ یا کسی اور کی طرف سے کہ وہ ان کو اس منصب سے معزول کرسکے خواہ وہ بادشاہ کی مخالفت کرتے رہیں ۔توکیا آج کل کے ان طاغوتی عہدیداروں کے پاس اس طرح کا کچھ اختیارہے کہ یوسف علیہ السلام کی تمکین وولایت پر انہیں قیاس کرنا درست ہوسکے؟
4 یوسف علیہ السلام بادشاہ کی طرف سے ملنے والی مکمل اور حقیقی تحفظ کی بناء پر وزیر بنے ارشاد فرمایا:
فَلَمَّا کَلَّمَہٗ قَالَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔(یوسف:۵۴)
پھر جب انہوں نے اس سے گفتگو کی توکہنے لگاکہ بے شک آج آپ ہمارے ہاں محفوظ مہمان ہیں۔
اس طرح انہیں اپنی وزارت میں کامل وغیر ناقص حریت وتصرف کا اختیار حاصل ہوا اسی لئے فرمایا:
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِ۔(یوسف:۵۶)
اورایسے ہی ہم نے یوسف کو زمین پر حکومت عطاکی ۔
سو نہ تو ان سے کوئی حساب لے سکتا تھا نہ ہی ان کی نگرانی کرسکتا تھا خواہ وہ کچھ بھی کریں …توکیا آج کل کی طاغوتی وزارتوں میں اس طرح کا کچھ ہے یا یہ محض جھوٹے اور باطل اختیارات ہیں جو اس وقت ختم ہوجاتے ہیں جب وزیر ان کے دامن سے کھیلنے لگے یا صدر کی اطاعت سے ہٹ کر ان کی خلاف ورزی کرے اس اعتبار سے یہ وزیر درحقیقت صدر یا بادشاہ کا سیاسی خادم ہوا جو اس کے احکامات کا مکمل پابندہوتا ہے اور اسے صدر یا دستور کی مخالفت کا بالکل حق حاصل نہیں ہوتا اگرچہ اس میں اللہ سبحانہ اور اس کے دین کی مخالفت ہی ہو ۔اب اگر کوئی یہ گمان کرے کہ یوسف علیہ السلام بھی اسی طرح کچھ نہ کچھ پابند ضرور تھے توبلاشبہ وہ کافر ہے کیونکہ یوسف علیہ السلام کا جو تزکیہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایااس کا منکر بن رہا ہے لہٰذا جب آج کل کی طاغوتی وزارتوں میں یوسف علیہ السلام جیسی کیفیت موجود نہیں توانہیں ان پر قیاس کرنا ہی باطل ہی ہے۔
سوم: اس باطل شبہہ کے ردّ میں بعض مفسرین کا یہ قول بھی پیش کیا جاسکتا ہے کہ بادشاہ اسلام لے آیاتھا جیسا کہ مجاہد تلمیذ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس قول کے مطابق اس مقدمے سے دلیل لینا ہی اصلاً باطل ہوجاتا ہے ۔نیز ہمارا طریقہ اور عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کے ظاہر اور عموم کی اتباع مختلف تفسیرات اور رقیق تشکیکات وتاویلات سے بدرجہ اولیٰ ہے کیونکہ بہر طور وہ ادلہ معتبر ہ سے عاری ہوتی ہیں اب جس آیت سے یہ قول پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے وہ یہ ہے فرمایا:
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِ۔(یوسف:۵۶)
اورایسے ہی ہم نے یوسف کو زمین پر حکومت عطاکی ۔
اس اجمال کی وضاحت اللہ دوسرے مقام پر اس طرح کرتا ہے فرمایا:
اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّکَّنّٰہُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ ٰاتَوُا الزَّکٰوۃَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَ لِلّٰہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ۔(حج:۴۱)
وہ لوگ جنہیں ہم زمین پر حکومت عطا کریں وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ دیتے اور امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے ہیں اور معاملات کاانجام اللہ کے لئے ہے۔
یہاں اللہ نے یہ تفصیل کردی کہ اہل ایمان حکومت ملنے کے بعد کیا کرتے ہیں اور بلاشبہ یوسف علیہ السلام اہل ایمان کے سردار ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ دین اسلام میں سب سے بڑا معروف توحید اور سب سے بڑا منکر شرک ہے جیسا کہ یوسف علیہ السلام اور ان کے آباء واجداد یعقوب ،اسحاق ،ابراہیم علیہم السلام کی دعوت کا پرچار کیا اور اس کے مخالفین کی بیخ کنی کی لہٰذا یہ اللہ کے نازل کردہ کے بغیر حکومت نہ ہوئی نہ ہی ایسے کسی حاکم کی معاونت اورنہ ہی ان سے تعلق استوار کرنا یا ان کی طرف میلان ہوا جیسا کہ آج کل کے مفتون وزراء کا طرز عمل ہے بلکہ بالیقین انہوں نے اس صورت حال کو تبدیل کیا اور توحید کی حاکمیت قائم کی اور اسی کی طرف دعوت دی اور اس کے ہر مخالف کو شکست دی خواہ وہ کوئی بھی ہو ۔جیسا کہ اللہ کی سنن جاریہ فی الانبیاء سے متعلق آیات ونصوص سے ثابت ہوتا ہے اب اگر کوئی یوسف صدیق کریم ابن کریم ابن کریم کو ان سے متضاد صفات سے متصف کرے تووہ کافراور خبیث اور دین اسلام سے خارج وبری ہے۔ایسے ہی اللہ کے فرمان:
وَ قَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِیْ بِہٖٓ اَسْتَخْلِصْہُ لِنَفْسِیْ فَلَمَّا کَلَّمَہٗ قَالَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔(یوسف:۵۴)
بادشاہ نے کہا تم اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنے لئے خاص کرلوں پھر جب انہوں نے اس سے گفتگو کی تو وہ کہنے لگا آج آپ ہمارے پاس محفوظ مہمان ہیں۔
آپ کے خیال میں یوسف علیہ السلامنے اس سے کیا گفتگوکی ہوگی کہ متاثر ہوکر اس نے آپ کو حکومت کی پیشکش کردی ؟کیا عزیز مصر کی بیوی کا قصہ سنایا ہوگاجو کہ اپنے اختتام کو بخیروخوبی پہنچ چکا تھایا ملکی اتحاد یا اقتصادی مشکلات سے متعلق یا کچھ اور ؟غیب دانی کا دعویٰ توکوئی نہیں کرسکتا البتہ دلیل کے ساتھ بات سچاکرتا ہے سو جو اللہ کے فرمان{ فَلَمَّا کَلَّمَہٗ }’’پھر جب انہوں نے اس سے گفتگو کی ‘‘کے اجمال کو اللہ کا یہ فرمان مدد کرتا ہے۔فرمایا:
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلاً اَنِ اعْبُدُوا اﷲَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ۔ (نحل:۳۶)
اور یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو۔
نیز:
وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَ اِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَ لَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔(زمر:۶۵)
اور البتہ آپ کی اور آپ سے پہلے والوں کی طرف یہ وحی کی گئی کہ اگرتونے شرک کرلیا توتیرے سارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تو ضرور نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا۔
نیزیوسف علیہ السلام کی ترجیحی دعوت سے متعلق اللہ کا یہ فرمان:
اِنِّیْ تَرَکْتُ مِلَّۃَ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ بِاﷲِ وَ ہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ کٰفِرُوْنَ، وَاتَّبَعْتُ مِلَّۃَ ٰابَآئِیْٓ اِبْرَاہِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ مَا کَانَ لَنَآ اَنْ نُّّشْرِکَ بِاﷲِ مِنْ شَیْئٍ ۔(یوسف:۳۷-۳۸)
یقینا میں نے ان لوگوں کے دین کو چھوڑ دیا جو اللہ پر یقین نہیں رکھتے اور وہ آخرت کے منکر ہیں اور میں نے اپنے آباء ابراہیم واسحاق ویعقوب کی اتباع کی ہے ہمارے لئے اللہ کے ساتھ کچھ بھی شرک کرنا ہرگزجائز نہیں ہے ۔
نیز:
ءَ اَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اﷲُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ، مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِلَّآ اَسْمَآئً سَمَّیْتُمُوْہَآ اَنْتُمْ وَ ٰابَآؤُکُمْ مَّآ اَنْزَلَ اﷲُ بِہَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ اَمَرَ اَلاَّ تَعْبُدُوْآ اِلَّآ اِیَّاہُ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَ ٰلکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔(یوسف:۳۹-۴۰)
کیا بہت سے مختلف رب بہتر ہیں یا ایک غالب اللہ کے سوا تم محض ناموں کی عبادت کرتے ہوجو تم نے اورتمہارے آباء نے رکھ لئے اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری حکم صرف اللہ ہی کا حق ہے اس نے حکم دیا کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو یہی سیدھا دین لیکن اکثر لوگ نابلد ہیں ۔
یقینا یوسف علیہ السلام کے نزدیک سب سے معیاری گفتگو اور ان کی اور ان کے آباء کی دعوت کا سب سے بنیادی اصول یہی ہے یہی سب سے بڑا معروف اور جو چیز اس کے متضاد ہو وہی سب سے بڑا منکر ہے اس بات کے تقرر وتعین کے بعد کہ یوسف علیہ السلامنے ان سے کیاگفتگو کی تھی بادشاہ کا یہ جواب کہ:
{اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ}’’یقینا آج آپ ہمارے محفوظ مہمان ہیں ‘‘بڑی ہی واضح دلیل ہے کہ بادشاہ نے ان کی تابعداری اختیار کرلی تھی اور دین کفر کوترک کرکے ملت ابراہیمی کا پیروبن چکاتھا اور پھر انہیں ہرطرح کے کلام اور دعوت کی مکمل آزادی دے دی تھی اور اس بات کی بھی کہ اس دعوت ے مخالفین کی سرکوبی کریں …تویوسف علیہ السلام کی حالت اور عصر حاضر کے طاغوتی مفتون وزراء کی حالت میں فرق کرنے کے لئے فقط اتنا ہی کافی ہے (ہماری اس گفتگو کے خلاف سورہ غافر کی اس آیت کو دلیل بناناجائز نہیں جس میں آل فرعون میں سے موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے والے شخص نے فرعون وغیرہ سے کہا تھا کہ :
وَ لَقَدْ جَآءَ کُمْ یُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا زِلْتُمْ فِیْ شَکٍّ مِّمَّا جَآئَ کُمْ بِہٖ حَتّٰیٓ اِذَا ہَلَکَ قُلْتُمْ لَنْ یَّبْعَثَ اﷲُ مِنْم بَعْدِہٖ رَسُوْلًا۔(غافر:۳۴)
اورالبتہ تمہارے پاس اس سے پہلے یوسف بھی واضح معجزات لے کر آیاپر تم اس کے پیش کردہ میں شک کرتے رہے حتی کہ جب وہ مرگیا توتم کہنے لگے کہ اللہ اس کے بعد اب کبھی رسول نہ بھیجے گا۔
(جاری ہے)