حسن شبیر
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 18، 2013
- پیغامات
- 802
- ری ایکشن اسکور
- 1,834
- پوائنٹ
- 196
جن چھلانگ مار کر بھاگ نکلا: حضرت سیدنا مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک میرے سامنے ایک لڑکا آ کر کھڑا ہو گیا، میں اسے پکڑنے کیلئے بڑھا تو اس نے چھلانگ ماری اور دیوار کے پیچھے جا پڑا۔ میں نے اس کے گرنے کی آواز سنی۔ اسکے بعدوہ پھرکبھی میرے پاس نہیں آیا۔ پھر فرمایا: ''جنات تم (انسانوں) سے اسی طرح ڈرتے ہیں جس طرح تم جنات سے ڈرتے ہو۔
''(لقط المرجان فی احکام الجان، ص ۱۸۴)
شیطان ہم سے گھبراتا ہے: حضرت سیدنا مجاہدسے ہی مروی ہے کہ جتنا تم (انسانوں) میں سے کوئی شیطان سے گھبراتا ہے شیطان اس سے بھی زیادہ تم سے گھبراتا ہے لہٰذا جب وہ تمہارے سامنے آئے تو تم اس سے نہ گھبرایا کرو ورنہ وہ تم پر سوار ہو جائے گا البتہ تم اس کے مقابلہ کیلئے تیار ہو جایا کرو تو وہ بھاگ جائیگا۔
(لقط المرجان فی احکام الجان، ص ۱۸۴)
مومن جنات کا بسیرا: امیر المؤمنین حضرت سیدناعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ''تم اپنے گھروں کے لئے قرآن پاک کا کچھ حصہ ذخیرہ کر لو اس لئے کہ جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جائے گی وہ گھر والوں کے لئے مانوس بن جائے گا اور اس کی خیروبرکت بڑھ جائے گی اور اس میں مومن جن رہائش اختیار کریں گے اور جب اس گھر میں تلاوت نہیں کی جائے گی تو وہ گھر اس کے رہنے والوں پر وحشت بن جائے گا اور اس کی خیروبرکت بھی کم ہو جائے گی اور اس میں کافر جنات بسیرا کر لیں گے۔
(کنزل الاعمال کتاب المعیشتہ والعادات، ج۱۵، ص ۱۶۷)
عفریت سے حفاظت: حضرت سیدنا حسن بصری رحمۃاللہ علیہ سے مروی ہے کہ حضورنبی کریمﷺ نے فرمایا: ''جبریل امین علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ عفریت جنات میں سے ہے جو آپ کے ساتھ مکر (عیاری) کرتا ہے لہٰذا آپ جب بھی اپنے بستر پر تشریف لےجائیں تو آیت الکرسی پڑھ لیا کریں۔
(لقط المرجان فی احکام الجان ص ۱۵۵)