عامر بھائی کی داستان تو بہت ڈراونی ہے۔ میں پڑھ بھی تو رات کے 2 بجے رہا ہوں اس لیے کچھ زیادہ ہی ڈراونی لگی، ابتسامہ۔
حسن بشیر صاحب وہ میسج پبلک میں بھی شئر کر دیں تا کہ ہم بھی مستفید ہو سکیں!
ویسے جنات اکثر میرے خوابوں میں آتے رہتے ہیں اور ہماری خوب لڑائیاں ہوتی ہے، کبھی تلواروں سے تو کبھی بنا ہتھیار، لیکن ہمیشہ خواب ہی میں میں آیۃ الکرسی پڑھ کر انہیں بگھاتا ہوں۔ پتہ نہیں اتنے جناتی خواب کیوں آتے ہیں مجھے! شاید اس لیے کہ مجھے ان میں دلچسپی ہے۔ مجھے بچپن سے جن دیکھنے کا شوق رہا ہے (لیکن اکیلے کبھی نہیں)، ابتسامہ۔
ویسے عامر بھائی وہ چڑیل آپ کو کہاں لے جانا چاہتی تھی؟؟ اور اس کا حلیہ کیا تھا؟
شاید وہ چڑیل مجھے پیار کرتی تھی، شاید کہیں سیر کرانا چاہتی تھی، یا پھر اپنی جماعت میں شامل کرنا چاہتی تھی، ابتسامہ
اسکا حلیہ آپ کو کیسے بتاؤ کہیں آپ ڈر نہ جائے، کیونکہ یہ سب لکھتے ہوئے میں یہاں دنج میں ڈر رہا ہوں، بس ایک بات بتا دیتا ہوں جب وہ میرے بغل میں آتی تھی اور سو جاتی تھی تو اسکے چہرہ جلا ہوا تھا، اور چہرہ کو بالوں نے ڈھانک رکھا ہوتا تھا، اور بال اس کے ایسے تھے جو کسی کیڑے کی طرح ہلتے رہتے تھے، ہاتھ پیر حالانکہ جوان لڑکی کی طرح گورے اور اچھے تھے، لیکن چہرہ ہی خراب تھا اس کا، اسی لئے میں پٹا نہیں ابتسامہ
بھائی خواب مجھے بھی آتے ہیں لیکن میں خواب میں اکثر غالب ہی رہتا ہوں، اور کیوں اس کا جواب آپ کو میری پروفائل میں موجود اس تصویر سے مل سکتا ہے،
یہ کوئی عام تصویر نہیں ہے یا کوئی انٹرنیٹ سے کہیں سے نہیں لی گئی ہے، بلکہ یہ ایک معجزہ تھا جو میرے ساتھ ہوا، اور اسکے بعد میری زندگی ہی بدل گئی،
یہ قصہ بہت بڑا ہے آپ لوگوں کو ضرور بتاؤ گا ان شاء الله.