• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت: جہاں اللہ تعالی خود نغمے سنائےگا؟؟؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جنت میں اللہ تعالی خود نغمے سنائےگا؟؟؟​
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
جنت میں اللہ تعالی خود نغمے سنائےگا؟؟؟​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
جنت میں ہر قسم کی راحت و شادمانی و فرحت کا سامان موجو د ہے۔
اہل جنت کو اللہ تعالیٰ جنتی بیویوں کی زبانی نغمے سنوائے گا ؛
یہ حدیث ملاحظہ فرمائیں :
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن أزواج أهل الجنة ليغنين أزواجهن بأحسن أصوات سمعها أحد قط إن مما يغنين به نحن الخيرات الحسان أزواج قوم كرام ينظرون بقرة أعيان وإن مما يغنين به نحن الخالدات فلا نمتنه نحن الآمنات فلا نخفنه نحن المقيمات فلا نظعنه
رواه الطبراني في الصغير والأوسط ورواتهما رواة الصحيح
(صحیح الترہیب والترغیب کتاب صفۃ الجنۃ )
ترجمہ:
جنت کی عورتیں اپنے اپنے خاوندوں کے سامنے ایسی (خوبصورت) آوازوں میں نغمہ سرائی کریں گی جس کوکسی نے اس سے پہلے نہیں سنا ہوگا ،
جوترانے وہ گائیں گی ان میں سے ایک یہ ہے (نحن الخيرات الحسان أزواج قوم كرام ينظرون بقرة أعيان (ہم بہت اعلیٰ درجہ کی حسین عورتیں ہیں بڑے درجہ کے لوگوں کی بیویاں ہیں وہ آنکھوں کی ٹھنڈک اور لذت سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمیں دیکھتے ہیں)
وہ یہ ترانہ بھی گائیں گی (نحن الخالدات لایمتن نحن الآمنات فلايخفن نحن المقيمات فلايظعن (ہم ہمیشہ زندہ رہیں گی کبھی فوت نہ ہوں گی ہم ہمیشہ ہرطرح کی تکلیف سے امن میں ہیں کبھی خوف نہیں کریں گی، ہم دائمی طور پرجنت میں رہنے والیاں ہیں کبھی اس سے نکالی نہ جائیں گی)"
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اور اگر آپ کی تحریر کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ خود نغمیں سنائے گا ،تو کم از کم میرے محدود علم میں نہیں ،واللہ اعلم
 
Top