• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت وجہنم !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12961726_964956030239333_6420016822603535261_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

دبے پسے ہوئے لوگ ؟

ہر سخت مزاج جاہل (اکھڑ مزاج) ، لالچی و کنجوس اور تکبر کرنے والا جہنم میں ہوگا ، جب کہ کمزور اور دنیا میں دبے پسے ہوئے لوگ ، جنت میں ہوں گے

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

---------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 4/38 ، ، 4/144 ، ،
صحيح الترغيب : 3199 ، ، 2903 ، ،
مجمع الزوائد : 10/396 ، ، 10/268 ، ،
المعجم الأوسط للطبراني : 3/283)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

12998758_968409136560689_3954050711488979696_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم


دونوں طرف سے غفلت؟

میں نے (جہنم کی) آگ جیسی کوئی بھی (خطرناک و خوفناک) چیز نہیں دیکھی ، لیکن (تعجب ہے کہ) اِس سے بھاگنے (بچنے) والا ، سویا ہوا ہے (یعنی غفلت کا شکار ہے) ، اور میں نے جنت جیسی کوئی (عمدہ ترین) چیز نہیں دیکھی ، لیکن اس کو طلب (حاصل) کرنے والا بھی سویا ہوا ہے (یعنی غفلت کا شکار ہے)

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

----------------------------------------------

(سنن الترمذي :2601 ، ،
السلسلة الصحيحة : 953 (حسن بجموع الطرق) ، ،
مجمع الزوائد : 10/233 ، ، صحيح الجامع : 5622 ، ،
الترغيب والترهيب : 4/333 ، ، صحيح الترغيب : 3662 (حسن لغيره))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12985394_969583623109907_5116072830971088651_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

جہنمی ، سانپ ، بچھو

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم کے سانپ بختی اونٹ کی گردنوں کے برابر ہیں ، ان میں سے کسی کو ایک سانپ ایک مرتبہ بھی ڈس لے تو ستر سال تک ، ڈسنے کے درد کی شدت محسوس کرتا رہے گا ، اور جہنم میں جو بچھو ہیں ، وہ بڑے بڑے خچروں کے مانند ہیں ، اِن میں سے جو بچھو کسی کو ایک مرتبہ ڈس لے ، وہ اس ڈسنے کے درد کی شدت چالیس سال تک محسوس کرتا رہے گا

----------------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 4/347 ، ،
صحيح الترغيب : 3676 (حسن) ، ،
مجمع الزوائد : 10/392 ، ،
السلسلة الصحيحة : 3429 (إسناده جيد رجاله ثقات))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13007196_969571813111088_8744962532529174616_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

جہنمی کا سانس

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اس مسجد (نبوی) میں ایک لاکھ یا اِس سے بھی زیادہ لوگ موجود ہوں ، اور ان لوگوں میں ایک جہنمی موجود ہو ، اور وہ سانس لے ، اور اس کا یہ سانس لوگوں تک پہنچ جائے ، تو یہ مسجد اور جو کچھ (لوگ وغیرہ ) مسجد میں ہیں ، سب کچھ جل جائے

--------------------------------------
(السلسلة الصحيحة : 2509 ، ،
الترغيب والترهيب : 4/337 ، ،
صحيح الترغيب : 3668 ، ،
تفسير القرآن لابن كثير : 4/130)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13151472_685196091618655_6300518723532248942_n.jpg


لوگوں سے نہ مانگنے پر جنت کی ضمانت :

عن ثوبان، قال : وكان ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من يكفل لى أن لا يسأل الناس شيئا أتكفل له بالجنة " فقال ثوبان : أنا ، فكان لا يسأل أحدا شيئا

(سنن أبي داود: 1643باب كراهية المسألة،حدیث صحیح )

__________________________
About Thwbạn, he said: the messenger of Allah thwbạn Molly Messenger didn't, he said: the messenger of Allah said God " to ensure that no people ask something I guarantee him paradise. He said: I'm thwbạn , don't ask anyone anything.

(Sunan Abu Dawood: 1643 youth hatred issue, Hadith of right-E H)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13307373_997628570305412_5740008403061958087_n (1).jpg


جنت و دوزخ کہتی ہیں کہ


------------------------

جو (دن میں) سات مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے ، تو جہنم کہتی ہے (یعنی دعا کرتی ہے) کہ اے میرے رب ! تیرے فلاں بندہ (تیری فلاں بندی ) نے مجھ سے تیری پناہ مانگ لی ہے ، تو ، تو اسے پناہ دے دے ، اور اگر جو (دن میں) سات مرتبہ جنت کا سوال کرتا ہے ، تو جنت کہتی ہے (یعنی دعا کرتی ہے) کہ اے میرے رب ! تیرے فلاں بندہ (تیری فلاں بندی) نے ، تجھ سے ، میرا سوال کیا ہے ، پس تو اسے مجھ میں داخل کر دے

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

-------------------------------------------------------------------

(السلسلة الصحيحة للألباني : 2506 ، ، الترغيب والترهيب : 4/330 ، ،
صحيح الترغيب : 3653 ، ، حادي الأرواح لابن القيم : 85)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
14520469_1081256608609274_6797348320366421134_n.jpg


جنت میں نیند؟؟


--------------

نیند موت کی ہی ایک قسم ہے ، اِس لئےجنت والے نہیں سوئیں گے

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)


-------------------------------------------------

(السلسلة الصحيحة للألباني :1087 (صحيح بمجموع طرقه ، ،
مجمع الزوائد: 10/418))
(جنتی ہر لمحے بیدار رہ کر جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے)
 
Top