السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
A Word for Word Meaning of the Qur'an by Muhammad Mohar Ali.
کا بہت ہائ کوالٹی سکین کرانا چاہتا ہوں - اس کے لئے :
محترم بھائی ویسے تو ہم جو کتب اسکین کرتے ہیں، اسکیننگ کے بعد پی ڈی ایف بنا کر اس کتاب کی پکچر کو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے، جس پی سی پر یہ کتاب اسکین کروائی گئی ہے۔ مجھے اس وقت کنفرم نہیں ہورہا کہ اس کتاب کی اسکیننگ باقی ہے یا پھر ڈیل کردی گئی ہے۔ اگر باقی ہوئی تو پھر وہی فائلز آپ کو بھیجوا دونگا۔ آپ دیکھنے کے بعد فیصلہ بتائیں گے کہ اسکیننگ کوالٹی ٹھیک ہے یا پھر دوبارہ سے اسکین کروایا جائے۔
1۔ تینوں جلدوں کی بائنڈنگ کھول کر سکین کرنے سے تمام الفاظ بغیر فولڈ ہوئے سکین ہو سکتے ہیں -
میرے خیال میں بائنڈنگ کھولنے کی خاص ضرورت نہیں پڑے گی، پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو یوں کرلیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
2۔ سکین OCR یا image conversion سے ہو اور dots per inch maximum ہوں تاکہ کتاب کے تمام الفاظ ہر zoom % میں بغیر دھندلائے دیکھے جا سکیں کیونکہ text size چھوٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ zoom کی ضرورت پڑتی ہے اور image conversion میں اس بات کا بھی خیال کرنا پڑے گا کہ text کاکوئ حصہ miss نہ ہو ۔
اگر پہلے سے اسکین فائلز مل گئیں تو انہیں فائلز کو او سی آر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ممکن ہے اور اس پر تجربہ بھی کیا ہے۔ اور انہیں امیج میں سرچ بھی بہت اچھی طرح ہورہی تھی۔
3۔ کتاب کی image files بھی اپلود کی جائیں تاکہ اس سے online software or online website تیار کرائ جا سکے
نہیں بھائی جان۔ ہم امیج فائل اپلوڈ کرنے سے تو رہے۔ ہاں ڈکشنری کی طرح یہ فائلز آپ کو بھیجوا دیں گے۔ اگر آپ اپنے ریفرنس سے کسی امیج فائلز ویب پر اپلوڈ کروادیں تو عمدہ ہوجائے گا۔
نوٹ:
فائلز دیکھنے کے بعد یہاں اپ ڈیٹ کردونگا۔ ان شاء اللہ