• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حجاج بن یوسف رحمہ اللہ خدمات کا مختصر تعارف

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ : " أَحْصَوْا مَا قَتَلَ الْحَجَّاجُ صَبْرًا فَبَلَغَ مِائَةَ أَلْفٍ وَعِشْرِينَ أَلْفَ قَتِيلٍ " .
حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کو باندھ کر قتل کیاہے۔ (ترمذی)
وقال عمر بن عبد العزيز : لو تخابثت الأمم وجئتنا بالحجاج لغلبناهم ، وما كان يصلح لدنيا ولا لآخرة .
(تاريخ دمشق)
اگر امتوں کے مابین خباثت و شرارت کا مقابلہ ہو اور ہم ان کے سامنے حجاج کو لے آئیں تو ہم غالب آ جائیں گے!!
امام ذہبیؒ فرماتے ہیںگو ہم اسے گالی نہیں دیتے لیکن اس سے محبت بھی نہیں رکھتے بل کہ ہم اس سے خدا کے لیے نفرت رکھتے ہیں!
اب لاکھوں نیک انسانوں کا خون بہانے والے ایسے ظالم ،جابر ،ناصبی اور نمازوں کو ضایع کرنے والے انسان کو رحمہ اللہ کہنا اور اس کی خدمات کا تعارف کرانا کیا معنی رکھتا ہے؟؟کیا یہ اس کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے کے مترادف نہیں ؟؟کیا یہ اہل سنت کا منہاج ہے؟؟
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
یہ تھریڈ اگرچہ انتظامیہ کے کسی رکن نے شروع نہیں کیا لیکن میری گزارش ہے کہ اس کا عنوان اہل سنت کے مجموعی رویے سے میل نہیں کھاتا کہ اس سے ایک ظالم و جابر اور ناصبی انسان کی تعریف و تکریم کا پہلو نکل رہا ہے؛اس لیے اولاً تو اس کی ضرورت نہیں ہے کہ یہاں عربی خوان لوگ بہت کم ہیں اور جو عربی جانتے ہیں وہ اصل کتاب کو خود اپنے طور پر ڈاون لوڈ کر کے پڑھ سکتے ہیں ؛چناں چہ اسے یہاں سے ہٹانا ہی مناسب ہے کہ اس سے روافض کو اہل حدیث اور سلفیوں پر زبان طعن دراز کرنے کا موقع ملے گا اور فائدہ کچھ بھی نہیں۔
اور اگر انتظامیہ کسی درجے میں مفید خیال کرتے ہوئے فورم پر باقی رکھنا ضروری سمجھتی ہے تو عنوان میں ترمیم کر دینی چاہیے جس سے اس ظالم بدعتی کی توصیف کا شائبہ نہ ہو؛مثلاً ایک عنوان یہ ہو سکتا ہے:
حجاج بن یوسف؛شخصیت کا ایک دوسرا رخ
اس سے تھریڈ کے آغاز کنندہ کی مخالفت منظور نہیں بل کہ محض فورم اور سلفیت کی شبیہ کو مسخ ہونے سے بچانا اور غلط فہمیوں کا سد باب پیش نظر ہے؛جزاکم اللہ خیراً۔والسلام
@خضر حیات
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
واضح رہے ان اوراق میں صرف حجاج بن یوسف کی خدمات کو واضح کیا گیا ہے اور اس سے حجاج بن یوسف کی بزرگی یا تقدس یا علی الاطلاق معصوم ہونا ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ حجاج بن یوسف بھی حسنات اور سیئات کا مرکب تھا کہیں حسنات غالب ہیں تو کہیں سیئات
جتنی حسنات ہیں اس پر ماجور ہو گا اور ھو سیئات ہیں اس پر مواخذہ
والعلم عند اللہ
متفق یا شیخ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اس دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ظالم اور فاسق ہو جس کے نامۂ اعمال میں کوئی نیک نہ ہو تو کیا اب ہر ایک کو رحمہ اللہ قرار دے کر اس کی خدمات کا تعارف پیش کیا جائے گا؟؟
کیا یہ اہل سنت کا انداز فکر ہے؟؟
کیا قاتل اہل بیت ابن زیاد میں کوئی خوبی نہیں ؟؟کیا وہ کلمہ گو مسلمان نہیں ؟؟
تو کل کلاں اگر
ابن زیاد رحمہ اللہ؛خدمات کا مختصر تعارف
کے زیر عنوان تھریڈ شروع کر دے تو یہ بھی روا ہو گا؟؟!!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

از راہ کرم ایک نظر بعض حاصل شدہ معلومات پر بهی :

ﻭﻗﺎﻝ ﺍﻟﺬﻫﺒﻲ ﺭﺣﻤﻪ ﺍﻟﻠﻪ :" ﻛﺎﻥ ﻇﻠﻮﻣﺎ ﺟﺒﺎﺭﺍ ﻧﺎﺻﺒﻴﺎ ﺧﺒﻴﺜﺎ ﺳﻔﺎﻛﺎ ﻟﻠﺪﻣﺎﺀ .ﻭﻛﺎﻥ ﺫﺍ ﺷﺠﺎﻋﺔ ﻭﺇﻗﺪﺍﻡ ﻭﻣﻜﺮ ﻭﺩﻫﺎﺀ ، ﻭﻓﺼﺎﺣﺔ ﻭﺑﻼ‌ﻏﺔ ، ﻭﺗﻌﻈﻴﻢ ﻟﻠﻘﺮﺁﻥ .ﻗﺪ ﺳﻘﺖ ﻣﻦ ﺳﻮﺀ ﺳﻴﺮﺗﻪ ﻓﻲ ﺗﺎﺭﻳﺨﻲ ﺍﻟﻜﺒﻴﺮ ، ﻭﺣﺼﺎﺭﻩ ﻻ‌ﺑﻦ ﺍﻟﺰﺑﻴﺮ ﺑﺎﻟﻜﻌﺒﺔ ، ﻭﺭﻣﻴﻪ ﺇﻳﺎﻫﺎ ﺑﺎﻟﻤﻨﺠﻨﻴﻖ ، ﻭﺇﺫﻻ‌ﻟﻪ ﻷ‌ﻫﻞ ﺍﻟﺤﺮﻣﻴﻦ ، ﺛﻢ ﻭﻻ‌ﻳﺘﻪ ﻋﻠﻰ ﺍﻟﻌﺮﺍﻕ ﻭﺍﻟﻤﺸﺮﻕ ﻛﻠﻪ ﻋﺸﺮﻳﻦ ﺳﻨﺔ ، ﻭﺣﺮﻭﺏ ﺍﺑﻦ ﺍﻷ‌ﺷﻌﺚ ﻟﻪ ، ﻭﺗﺄﺧﻴﺮﻩ ﻟﻠﺼﻠﻮﺍﺕ ﺇﻟﻰ ﺃﻥ ﺍﺳﺘﺄﺻﻠﻪ ﺍﻟﻠﻪ .ﻓﻨﺴﺒﻪ ﻭﻻ‌ ﻧﺤﺒﻪ ، ﺑﻞ ﻧﺒﻐﻀﻪ ﻓﻲ ﺍﻟﻠﻪ ؛ ﻓﺈﻥ ﺫﻟﻚ ﻣﻦ ﺃﻭﺛﻖ ﻋﺮﻯ ﺍﻹ‌ﻳﻤﺎﻥ .ﻭﻟﻪ ﺣﺴﻨﺎﺕ ﻣﻐﻤﻮﺭﺓ ﻓﻲ ﺑﺤﺮ ﺫﻧﻮﺑﻪ ، ﻭﺃﻣﺮﻩ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻠﻪ .ﻭﻟﻪ ﺗﻮﺣﻴﺪ ﻓﻲ ﺍﻟﺠﻤﻠﺔ ، ﻭﻧﻈﺮﺍﺀ ﻣﻦ ﻇﻠﻤﺔ ﺍﻟﺠﺒﺎﺑﺮﺓ ﻭﺍﻷ‌ﻣﺮﺍﺀ " ﺍﻧﺘﻬﻰ ."ﺳﻴﺮ ﺃﻋﻼ‌ﻡ ﺍﻟﻨﺒﻼ‌ﺀ" (4 / 343) .
ﻭﺑﺎﻟﺠﻤﻠﺔ : ﻓﻘﺪ ﻛﺎﻥ ﺍﻟﺮﺟﻞ ﻋﻠﻰ ﺩﺭﺟﺔ ﻛﺒﻴﺮﺓ ﻣﻦ ﺍﻟﻈﻠﻢ ﻭﺍﻟﻌﺪﻭﺍﻥ ، ﻭﺍﻹ‌ﺳﺮﺍﻑ ﻋﻠﻰ ﻧﻔﺴﻪ .ﻭﻛﺎﻧﺖ ﻟﻪ ﺣﺴﻨﺎﺕ ﻣﻐﻤﻮﺭﺓ ﻓﻲ ﺑﺤﺮ ﺳﻴﺌﺎﺗﻪ ، ﻭﻛﺎﻥ ﻟﻪ ﺟﻬﺪ ﻻ‌ ﻳﻨﻜﺮ ﻓﻲ ﺍﻟﺠﻬﺎﺩ ﻭﻗﺘﺎﻝ ﺃﻋﺪﺍﺀ ﺍﻟﻠﻪ ﻭﻓﺘﺢ ﺍﻟﺒﻼ‌ﺩ ﻭﻧﺸﺮ ﺍﻹ‌ﺳﻼ‌ﻡ .ﻓﺎﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﺣﺴﻴﺒﻪ ، ﻭﻧﺒﺮﺃ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻣﻦ ﻇﻠﻤﻪ ﻭﻋﺪﻭﺍﻧﻪ ، ﻭﻧﻮﺍﻟﻲ ﻣﻦ ﻋﺎﺩﺍﻫﻢ ﻣﻦ ﺳﺎﺩﺍﺕ ﺍﻟﻤﺴﻠﻤﻴﻦ ﻣﻦ ﺍﻟﺼﺤﺎﺑﺔ ﻭﺍﻟﺘﺎﺑﻌﻴﻦ ، ﻭﻧﻌﺎﺩﻳﻪ ﻓﻴﻬﻢ ، ﻭﻧﻜﻞ ﺃﻣﺮﻩ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ . ﻭﺍﻷ‌ﻭﻟﻰ ﻋﺪﻡ ﺍﻻ‌ﻧﺸﻐﺎﻝ ﺑﺬﻛﺮﻩ ، ﻭﻣﺎ ﺃﺣﺴﻦ ﻣﺎ ﺭﻭﻯ ﺍﻹ‌ﻣﺎﻡ ﺃﺣﻤﺪ ﺭﺣﻤﻪ ﺍﻟﻠﻪ ﻓﻲ "ﺍﻟﺰﻫﺪ" (ﺹ / 332) ﻋﻦ ﺑﻼ‌ﻝ ﺑﻦ ﺍﻟﻤﻨﺬﺭ ﻗﺎﻝ : ﻗﺎﻝ ﺭﺟﻞ : ﺇﻥ ﻟﻢ ﺃﺳﺘﺨﺮﺝ ﺍﻟﻴﻮﻡ ﻣﻦ ﺍﻟﺮﺑﻴﻊ ﺑﻦ ﺧﻴﺜﻢ ﺳﻴﺌﺔ ﻟﻢ ﺃﺳﺘﺨﺮﺟﻬﺎ ﺃﺑﺪﺍ ﺑﺤﺎﻝ . ﻗﻠﺖ : ﻳﺎ ﺃﺑﺎ ﻳﺰﻳﺪ ! ﻗﺘﻞ ﺍﺑﻦ ﻓﺎﻃﻤﺔ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﺍﻟﺴﻼ‌ﻡ – ﻳﻌﻨﻲ ﺍﻟﺤﺴﻴﻦ – ﻗﺎﻝ : ﻓﺎﺳﺘﺮﺟﻊ ﺛﻢ ﺗﻼ‌ ﻫﺬﻩ ﺍﻵ‌ﻳﺔ : ( ﻗُﻞِ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻓَﺎﻃِﺮَ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻋَﺎﻟِﻢَ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐِ ﻭَﺍﻟﺸَّﻬَﺎﺩَﺓِ ﺃَﻧْﺖَ ﺗَﺤْﻜُﻢُ ﺑَﻴْﻦَ ﻋِﺒَﺎﺩِﻙَ ﻓِﻲ ﻣَﺎ ﻛَﺎﻧُﻮﺍ ﻓِﻴﻪِ ﻳَﺨْﺘَﻠِﻔُﻮﻥَ ) ﺍﻟﺰﻣﺮ/46 .ﻗﺎﻝ ﻗﻠﺖ : ﻣﺎ ﺗﻘﻮﻝ ؟ ﻗﺎﻝ : " ﻣﺎ ﺃﻗﻮﻝ ؟ ﺇﻟﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﺇﻳﺎﺑﻬﻢ ، ﻭﻋﻠﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﺣﺴﺎﺑﻬﻢ " .ﻭﺍﻟﻠﻪ ﺃﻋﻠﻢﻭﺭﺍﺟﻊ : "ﻭﻓﻴﺎﺕ ﺍﻷ‌ﻋﻴﺎﻥ" (2/29-46) – "ﺗﺎﺭﻳﺦ ﺩﻣﺸﻖ" (12/113-123) – "ﺗﺎﺭﻳﺦ ﺍﻹ‌ﺳﻼ‌ﻡ" (5/310-316) (6/314-327) .
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
کافی پہلے میں نے اردو مجلس فورم پر ایک تھریڈ دیکھا تھا، اس میں سے کچھ چیدہ چیدہ پوائنٹس یہاں شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ اسمیں کچھ باتوں کا دھیان رکھا جائے۔ میں امیر حجاج کو ایک قطعی ایک فرشتہ نہیں کہتا، لیکن یہ بھی میری مراد نہیں کہ انکےکچھ انکے "اچھے" اقدامات کی تعریف نہیں کی جائے۔ ہمیں اہل سنت ہونے کے ناطے توازن کو برقرار رکھنا ہر حالت میں چاہئے اور کبھی اعتدال کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا نہیں چاہئے۔ اب ملاحظہ ہو امیر حجاج کے متعلق کچھ حقائق

نوٹ: یہاں ضروری نہیں کہ میری ان باتوں سے سبھی متفق ہوں، ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چاہے تو انکو تسلیم کرلے یا رد کردے۔ میں اپنی رائے کبھی دوسروں پر تھوپنا پسند نہیں کرونگا۔

کتاب: صحیفہ ٹیپوسلطان (محمود خان بنگلوری) ۔ صفحہ 214

اسلام کی تاریخ پر اگر خلیفہ چہارم حضرت علی رضی الہ عنہ کے زمانے سے لیکر اس وقت تک گہری نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ مسلمانوں کے افتراق و زوال کا ذمہ دار تقریبا سو فیصد عجم ہے۔ اور یہی افتراق مسلمانوں کے زوال کا اصلی سبب ہے۔عجم کا سب سے بڑا حربہ "سازش" ہے۔ جس سے اس نے بہت بڑا فائدہ اٹھایا۔ اس سازش نے بنی امیہ، بنی عباس اور دوسری اسلامی سلطنتوں کا تختہ الٹ دیا۔ اسی لئے ایک مورخ کا یہ کہنا بالکل ٹھیک ہے کہ

"عجم ، گھن کا کیڑا تھا، جو عصائے اسلام کو اندر ہی سے کھا گیا"

عجم کے حربوں میں ایک "حربہ" امتیاز حسب و نسب اور رنگ و خون بھی ہے۔ اسلام نے اسکو عرب میں مٹا دیا ۔ عجم نے اسکو زندہ کیا۔ اور اس نظریہ کو ہندوستان میں پھیلانے والےوہ اہل "نوائط" ہیں جو عجم (کوفہ) سے ہندوستان آئے۔ ان اہل نوائط کے متعلق کرنل ولکوکس اپنی تاریخ میسور میں خود اہل نوائط کی تاریخ "سعادت نامہ" کے حوالے سے اور نوائط کے بہت سے افراد کی زبانی تصدیق کرکے اس طرح لکھتا ہے۔

"پہلی صدی ہجری کے آخر میں حجاج بن یوسف نے جو خلیفہ عبدالمالک بن مروان کی جانب سے عراق کا گورنر تھا۔ اور جو اپنے ظلم و ستم کے لئے مشہور ہے، چند معزز اور مالدار افراد بنی ہاشم کو اس قدر ستایا کہ وہ اپنا وطن کوفہ (جو اس زمانے کا مشہور شہر تھا اور جو حضرت علی رض کے مقبرے کے نزدیک اور دریائے فرات کے کنارے پر ہے)، چھوڑنے پر آمادہ ہوگئے۔ اور یہاں کے باشندوں کی مہربانیوں سے اپنےاہل عیال اور سامان وغیرہ ساتھ لیکر نکلے۔ اور خلیج فارس کے کنارے سے آکر جہازوں پر سوار ہوکر ہندوستان آئے۔

آگے آکر ولکوکس لکھتا ہے، "کوفہ سے نکل بنی ہاشم کا یہ خاندان ہندوستان کے اس حصے میں پناہ گزین ہوگیا، جسکو "دکن" کہا جاتا ہے، اور یہاں یہ "نوایت" کہلائے، جسکے معنی "نئے آنے والے" کے ہیں۔ یہ لفظ فارسی اور مرہٹی زبان کا مخلوط لفظ ہے۔ جسکے معنی فارسی لفظ "نو" سے لیا اور مرہٹی لفظ "آیت" سے آنے والا ہے۔ ان لوگوں نےاپنے حسب و نسب اور خون کو آمیزش سے پاک رکھنے کےلئے ، عام مسلمانوں کے بڑے بڑے خاندانوں میں شادی کرنے سے انکار کیا اور احتراز کیا۔ "

سعادت نامہ کی اس روایت کو جسکی خود نوائط نے تصدیق کی ہے، تسلیم نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ البتہ تاریخی نقطہ نظر سے دیکھنا یہ ہےکہ جو لوگ کوفہ سے نکل کر ہندوستان آئے وہ بنی ہاشم تھے یا کوئی اور؟ اہل نوائط کی اس روایت میں کہا گیا ہے کہ حجاج بن یوسف کے ظلم سے بچنے کے لئے یہ لوگ ہندوستان میں آئے۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ حجاج بن یوسف کا زمانہ 73ھ کا ہے۔ یعنی حضرت حسین رض کی شہادت کے گیارہ سال کے بعد۔

حضرت حسین رض (جو خاندان بنی ہاشم کے چشم و چراغ تھے) کی شہادت 61ھ میں ہوئی تھی۔ اسکے بعد اہل بیت کو امیر یزید نے بہ اعزاز و اکرام حجاز میں بھیج دیا۔ امیر یزید کا انتقال 64ھ میں ہوا تھا۔ اسکے بعدمعاویہ بن یزید نے چند دن کےک حکومت سے دست برداری حاصل کرلی تھی۔ اسی سال ذی الحجہ میں مروان بن حکم خلیفہ ہوا۔ اور رمضان 65ھ میں اسکی وفات پر عبدالملک بن مروان خلیفہ ہوا۔

یہ وہ زمانہ ہے جب کہ مکہ معظمہ میں حضرت حسین رض کی شہادت کے بعد ، حضرت عبداللہ بن زبیر رض نے خلافت کا دعویٰ کیا۔ تو دوسری جانب کوفہ میں مختار ثقفی قاتلان حسین سے بدلہ لینے کے لئے کھڑا ہوگیا۔ اور بنی ہاشم سے ساز باز شروع کردی۔ اس کام کے لئے اس نے اپنے ایجنٹوں کو مکہ روانہ کیا۔ اب بنی ہاشم کے رویہ کا دیکھ کر اس خاندان کے معزز افراد یا سوار مندرجہ زیل اصحاب تھے (1) حضرت علی بن حسین (زین العابدین) (2) حضرت ابن عباس رض (3) حضرت محمد بن الحنفیہ

ان تینوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رض کی بیعت نہیں کی۔ بلکہ بالکل غیر جانبدار رہے۔ 73 ھ زیقدہ میں عبدالملک نے حجاج بن یوسف کو حضرت ابن زبیر رض کے مقابلہ پر روانہ کیا۔ اس نے کعبہ پر آتش زنی اور سنگ باری کی، یہاں تک حضرت عبداللہ بن زبیر رض شہید ہوگئے۔ اس وقت حضرت زین العابدین، حضرت محمد بن الحنفیہ اور حضرت ابن عباس رض مکہ ہی میں مقیم رہے۔ اس لئے حجاج بن یوسف پر یہ الزام کہ اس نے بنی ہاشم پر مظالم کئے، بالکل بے بنیاد ہے۔ اب دوسرا واقعہ مختار ثقفی کا دیکھئے۔

مختار کے ایجنٹ نے جب مکہ آکر قاتلان حسین سے بدلہ لینے کے لئے بنی ہاشم کی مدد چاہی۔ تو حضرت زین العابدین نے اسکی درخواست قبول نہیں کی بلکہ اسکی مخالفت کی۔ مختار ثقفی نے یہ تحریک اپنی خاص سیاسی مصلحتوں کے مدنظر رکھ کر شروع کی تھی، کوفی اسکے ساتھ مل گئے تھے جو تمام تر عجمی تھے۔ (سیر الصحابہ ، جلد ششم صفحہ 270)

ان مندرجہ بالا تحریروں سے صاف پتہ چلتا ہے بنی ہاشم ، مکہ یا مدینہ چھوڑ کر باہر نہیں گئے تھے اور اس سلوک ، جو ابھی گیارہ سال پہلے ان کوفیوں نے حضرت حسین رض اور اہل بیت سے کیا تھا (انکی شہادت میں سب سے بڑا ہاتھ، ان کوفیوں ہی کا تھا) دیکھتے ہوئے قیاس میں بھی نہیں آسکتا کہ بنی ہاشم پھر کوفہ جائیں۔ لہذہ یہ روایت قطعا غلط ہے کہ حجاز میں حجاج بن یوسف کے مظالم سے تنگ آکر بنی ہاشم کوفہ آگئے ہوں۔ اور پھر کہا جاتا ہے کہ یہاں بھی جب حجاج کے مظالم شروع ہوئے تو یہ ہندوستان آگئے تھے۔

اوپر ثابت کیا گیا ہے کہ بنی ہاشم حجاز چھوڑ کر باہر نکلے ہی نہیں تھے، نیز یہ حجاج نے پر کوئی ظلم ہی نہیں کیا تھا، کیونکہ ان لوگوں نے اس وقت عبداللہ بن زبیر یا مختار ثقفی کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ ہاں اسمیں شک نہیں کہ حجاج نے ابن زبیر کے معاملے سے فارغ ہوکر کوفہ کی گورنری سنبھالی تھی، اور یہاں ان لوگوں سے انتقام لیا، جو مختار ثقفی کے حلیف تھے۔ یہ لکھا جاچکا ہے کہ مختار کا ساتھ دینے والے تمام عجمی کوفی تھے۔ حجاج نے ان سے انتقام لیا۔ (حضرت حسین کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ کوفی پہلے تو حضرت حسین کے طرفدار تھے، انہوں نے حضرت حسین رض کا کوفہ بلایا، لیکن جب امیر یزید کے گورنر،عبیداللہ بن زیاد نے سیم و زر کی تھیلیاں پیش کی اور ڈرایا دھمکایا۔ تو انہوں نے ہوا کا رخ دیکھ کر حضرت مسلم ، جو حضرت حسین کےسفیر تھے، شہید کردیا۔ اور بعد میں انہی لوگوں نے حضرت حسین کو بھی شہید کردیا۔ اس واقعہ کے چند سال بعد جب بنی امیہ کے خلاف مختار ثقفی نے قاتلان حسین سے انتقام لینے کا دعویٰ کیا، تو سوائے چند کوفیوں کے جنکو مختار نے قتل کیا تھا، باقی قاتلان حسین ، اسکے ساتھ مل گئے۔ اور یہی وہ کوفی تھے جنکو امیر حجاج نے قتل کروایا تھا اور ان سے انتقام لیا۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو لوگ کوفہ سے بھاگ گئے تھے وہ یہی باقی ماندہ قاتلان حسین تھے ۔ (سیر الصحابہ جلد ششم، صفحہ 233)

اسطرح یہ بات پایہ ثبوت کہ پہنچ جاتی ہے کہ امیر حجاج بن یوسف کے وہ قتل و غارتگری کے افسانے ، افسانے ہی ہیں جسمیں اسکو ایک ظالم درندہ ثابت کیا گیا ہے۔جس نے اہل بیت ، شیعوں اور عام مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔ امیر حجاج نے صرف ان لوگوں سے انتقام لیا اور انکو قتل و غیرہ کیا جو شورش اور بغاوت میں عملی کردار ادا کررہے تھے اور بدقماش اور بدفطرت ٹائپ کےلوگ تھے۔ حکومت وقت کے لئے ایک خطرہ وپریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ اس لئے حجاج نے نہ صرف انہی لوگوں کو تہہ تیغ کیا جو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ پرامن لوگوں اور بے گناہ لوگوں پر کبھی اس نے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ اس لئے یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اس کے ظم و ستم سے عاجز آکر لوگ عرب چھوڑ کر ہندوستان چلے آئےتھے۔

حجاج جب کوفہ کا گورنر ہوا تو اس نے کوفہ والوں سے بلکہ صحیح تو یہ ہے کہ ان عجمیوں سے بدلہ لیا جو مختار کے ساتھ تھے اور بنی امیہ کے مخالف تھے۔ سعادت نامہ کی روایت کو بے اضافہ لکھا جائے اور اوپر دئے ہوئے تاریخی واقعات کو دیکھیں تو بلامبالغہ معلوم ہوگا کہ یہ بنی ہاشم نہیں ہیں جو ہندوستان بھاگ کر آئے تھے۔ بلکہ کوفی اور عجمی تھے۔ اب رہا نسب نامہ، تو یہ ولکس کے قول کے مطابق ہمیشہ سے دستور رہا ہے، کہ مسلمانوں میں جو شخص مالدار ہوا، نسب نامہ تیار کرنے لگا۔ اس لحاظ سے بنی ہاشم سے،قریش سے یا کسی اور سے نسب کو جوڑنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔ اور یہ کام آج بھی جاری ہے۔

ماخذ: عجمی مجوس اور انکی تباہ کاریاں


 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اجتنبوا کثیراً من الظن؛إن بعض الظن اثم !!
لگتا ہے آپ اپنی عادت سے مجبور ہیں فوری طور پر فتوی لگا دینا
اسی لیے اب آپ نے مجھ پر سوء ظن کا حکم لگا دیا ہے
میں نے ایک تحقیقی مقالہ پوسٹ کیا اس پر آپ نے کوئی علمی تبصرہ یا علمی تردید کرتے یا حسب معمول غیر متفق کا بٹن دبا دیتے
محض یہ طنز
اور ۔۔۔۔ ابن زیاد رحمہ اللہ ۔۔۔۔ کا جملہ مجھ پر فٹ کرنے کی کوشش کی
آپ کے اس جملے کا کیا مطلب ہے ؟
میں اس سے کیا سمجھوں ؟
اللہ آپ کو ہدایت دے آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ : " أَحْصَوْا مَا قَتَلَ الْحَجَّاجُ صَبْرًا فَبَلَغَ مِائَةَ أَلْفٍ وَعِشْرِينَ أَلْفَ قَتِيلٍ " .
حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کو باندھ کر قتل کیاہے۔ (ترمذی)
وقال عمر بن عبد العزيز : لو تخابثت الأمم وجئتنا بالحجاج لغلبناهم ، وما كان يصلح لدنيا ولا لآخرة .
(تاريخ دمشق)
اگر امتوں کے مابین خباثت و شرارت کا مقابلہ ہو اور ہم ان کے سامنے حجاج کو لے آئیں تو ہم غالب آ جائیں گے!!
امام ذہبیؒ فرماتے ہیںگو ہم اسے گالی نہیں دیتے لیکن اس سے محبت بھی نہیں رکھتے بل کہ ہم اس سے خدا کے لیے نفرت رکھتے ہیں!
اب لاکھوں نیک انسانوں کا خون بہانے والے ایسے ظالم ،جابر ،ناصبی اور نمازوں کو ضایع کرنے والے انسان کو رحمہ اللہ کہنا اور اس کی خدمات کا تعارف کرانا کیا معنی رکھتا ہے؟؟کیا یہ اس کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے کے مترادف نہیں ؟؟کیا یہ اہل سنت کا منہاج ہے؟؟
ان اقوال کی تحقیق؟؟؟؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اسطرح یہ بات پایہ ثبوت کہ پہنچ جاتی ہے کہ امیر حجاج بن یوسف کے وہ قتل و غارتگری کے افسانے ، افسانے ہی ہیں جسمیں اسکو ایک ظالم درندہ ثابت کیا گیا ہے۔جس نے اہل بیت ، شیعوں اور عام مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔ امیر حجاج نے صرف ان لوگوں سے انتقام لیا اور انکو قتل و غیرہ کیا جو شورش اور بغاوت میں عملی کردار ادا کررہے تھے اور بدقماش اور بدفطرت ٹائپ کےلوگ تھے۔ حکومت وقت کے لئے ایک خطرہ وپریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ اس لئے حجاج نے نہ صرف انہی لوگوں کو تہہ تیغ کیا جو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ پرامن لوگوں اور بے گناہ لوگوں پر کبھی اس نے ہاتھ نہیں اٹھایا۔
متفق
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top