• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حجاج بن یوسف رحمہ اللہ خدمات کا مختصر تعارف

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
حجاج بن یوسف نے جو مکہ کا محاصرہ کیا اور عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو شھید کیا اور بیت اللہ پر منجنیق سے حملہ کیا ان روایات کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں اور کیا پھر بھی اس کو رحمہ اللہ کہا جائے گا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آپ نے ایک ہی سانس میں تین تفصیل طلب سوال پوچھ لیے ہیں اور تینوں کو سندا دیکھنے کی ضرورت ہے
اگر آپ عربی زبان پڑھنے پر قادر ہیں تو اس لنک کو دیکھیں
https://www.scribd.com/doc/245355855/Alhjaj-Bn-Ewsf-Althqfy-Alm-Zea-Ar-Ptiff
معذرت کے ساتھ میں آپ کو جانتا نہیں ہوں اس لیے یہ کہہ رہا ہوں
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
حجاج بن یوسف کے بارے میں حافظ ذہبی نے کہا: ‘‘وکان ظلوماً جبارًا ناصیبًا خبیثًا۔۔۔’’
اور وہ ظالم جبار (اور) ناصبی خبیث تھا۔
(سیر اعلام النبلاء ۴؍۳۴۳)
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
مجھے تو یہ ایک معلوماتی مضمون لگ رہا ہے، اگر صرف اسی مضمون کو کوئی صاحب العلم بھائی اردو میں ترجمہ کردے تو اس سے بہتوں کو نفع ملے۔ اسطرح کی بہت سی معلومات عربی خزانوں میں بھری پڑی ہوئی ہیں، لیکن یہ بار گراں کون آٹھائے؟؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حجاج بن یوسف کے بارے میں حافظ ذہبی نے کہا: ‘‘وکان ظلوماً جبارًا ناصیبًا خبیثًا۔۔۔’’
اور وہ ظالم جبار (اور) ناصبی خبیث تھا۔
(سیر اعلام النبلاء ۴؍۳۴۳)
زہے نصیب عکرمہ بھائی ایک طویل عرصہ بعد تشریف آوری ہوئی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اب اگلا ممکنہ تھریڈ ہو گا:
ابن زیاد رحمہ اللہ!!
آپ سے مجھے اسی بات کی توقع تھی کہ کس طرح اگلے پر بات چسپاں کی جائے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میں نے یہ صفحات اس لیے پوسٹ نہیں کیے کہ یہ کوئی آسمانی صحیفہ ہے
دلائل کی روشنی میں ایک شخص نے کچھ حقائق سامنے لانے کی کوشش کی ہے اور اس کے دلائل بھی واضح ہیں ہر صفحے کے نیچے درج ہیں اور اس کے اخذ کردہ نتائج بھی
اب اگر کوئی صاحب علم اس کو پڑھے بغیر اپنے سابقہ علم کی بنیاد پر بات کرتا ہے تو یہ رویہ اس کے علم کو زیبا نہیں ہے
دلائل کا جواب دلائل سے دیں
واضح رہے ان اوراق میں صرف حجاج بن یوسف کی خدمات کو واضح کیا گیا ہے اور اس سے حجاج بن یوسف کی بزرگی یا تقدس یا علی الاطلاق معصوم ہونا ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ حجاج بن یوسف بھی حسنات اور سیئات کا مرکب تھا کہیں حسنات غالب ہیں تو کہیں سیئات
جتنی حسنات ہیں اس پر ماجور ہو گا اور ھو سیئات ہیں اس پر مواخذہ
والعلم عند اللہ
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top