Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
سوال 17:
كيا عورت کسی بھی کپڑے میں احرام باندھ سکتی ہے؟
جواب :
جی ہاں! عورت کسی بھی کپڑے میں احرام باندھ سکتی ہے ,اسکے لئے احرام کا کوئی لباس مخصوص نہیں, جیساکہ بعض عوام کا خیال ہے, البتہ افضل یہ ہے کہ وہ لباس خوبصورت اورجاذب نظرنہ ہوں , کیونکہ اسے مردوں کے مابین اٹھنے بیٹھنے کا اتفاق پڑے گا ,اسلئے اسکے لباس خوبصورت نہیں ہونے چاہئیں , بلکہ عام لباس جیسے ہوں جس میں فتنہ کا اندیشہ نہ ہو- ویسے اگروہ خوبصورت لباس میں احرام باندھ لے تو اسکا احرام درست ہے, مگرخوبصورت لباس سے دوررہنا ہی افضل ہے-
مرد کے لئے دوسفید کپڑوں میں احرام باندھنا افضل ہے ,جن میں ایک تہبند اوردوسری چادر, ویسے مرد اگررنگین کپڑے میں احرام باندھ لے تو بھی کوئی حرج نہیں, رسول اللہr سے آپ کا سبزچادرمیں طواف کرنا ثابت ہے , اسی طرح آپ کا کالا عمامہ باندھنا بھی ثابت ہے,حاصل کلام یہ ہے کہ رنگین کپڑے میں احرام باندھ لینے میں کوئی مضایقہ نہیں-