• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج سے متعلق اہم فتاوے

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 27:
عورت کا ایام حج میں مانع حیض گولیاں استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب :
ايام حج میں مانع حیض گولیاں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ,کیونکہ اس سے فائدہ اوراچھائی مقصود ہے,تاکہ عورت بھی لوگوں کے ساتہ طواف کرسکے ,اوراسکے قافلہ والے محض اسکی وجہ سے معطل ہوکرنہ رہ جائیں-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 28:
احرام باندھنے کے بعد عورت کوحیض یانفاس کا خون آجائے تو وہ کیا کرے؟
کیا اس حال میں بیت اللہ کا طواف کرنا اسکے لئے درست ہے؟ اورکیا اس پرطواف وداع واجب ہے ؟
جواب :
عمره كے لئے مکہ پہنچتے ہی اگراسے حیض یا نفاس کا خون آجائے تو پاک ہونے تک وہ رکی رہے , اورپاک ہونے کے بعد طواف اورسعی کرے, بال کٹوائے اوراسی طرح عمرہ پوراکرے- لیکن اگرعمرہ سے فارغ ہونے کےبعد یا 8/ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعد اسے حیض یا نفاس کا خون آیا, تو وہ حج کے اعمال مثلاًعرفہ میں ٹہرنا, مزدلفہ میں رات گزارنا ,کنکری مارنا, نیزذکرواذکاراورتلبیہ پکارنا وغیرہ اداکرلے ,اورجب پاک ہوجائے تب حج کا طواف (طواف افاضہ) اورسعی کرے, والحمدللہ-
اوراگرطواف اورسعی سے فارغ ہونے کے بعد طواف وداع سے پہلے اسے حیض آگیا تو طواف وداع اس سے ساقط ہوجائے گا ,کیونکہ حیض اورنفاس والی عورتوں پرطواف وداع نہیں ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 29:
کیا ہرطواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے ہی طواف کی دورکعت نماز پڑھنی ضروری ہے ؟ اورجوشخص بھول کرنہ پڑھے اسکا کیا حکم ہے؟

جواب:
طوا ف کی دورکعت نمازمقام ابراہیم کے پیچھے ہی پڑھنا ضروری نہیں, بلکہ پورے حرم شریف میں کہیں بھی دورکعت پڑھ لینا کافی ہے, اوراگرکوئی شخص بھول کرنہ بھی پڑھے تو اسمیں کوئی حرج نہیں ,کیونکہ یہ نماز واجب نہیں بلکہ سنت ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 30:
ایک شخص نے طواف افاضہ کو طواف وداع تک موخرکردیا,پھرطواف افاضہ اورطواف وداع دونوں کی نیت سے ایک طواف کیا, اسکا کیا حکم ہے؟

اورکیا رات میں طواف افاضہ کرنا جائزہے؟
جواب:
اعمال حج سے فارغ ہونے کے بعد مکہ سے واپسی کے وقت اگرطواف افاضہ کیا تو یہی طواف ,طواف وداع کے لئے بھی کافی ہوگا ,خواہ اس نے طواف افاضہ کے ساتہ طواف وداع کی نیت کی ہویا نہ کی ہو,حاصل یہ ہے کہ طواف افاضہ کو اگرمکہ سے واپسی کے وقت موخرکردیا جائے تویہی طواف , طواف وداع کے لئے بھی کافی ہوگا, اروایسا کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے, اوراگرایک ہی ساتہ ,طواف افاضہ اورطواف وداع دونوں کی نیت کرکے ایک طواف کرلے تو بھی درست ہے, اسی طرح طواف افاضہ یا طواف وداع رات میں یا دن میں کسی بھی وقت کرنا جائز ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 31:
نمازکے لئے اقامت ہوچکی ہو اورحاجی یا معتمرابھی طواف سےیاسعی سے فارغ نہ ہوا ہو تو کیا کرے؟

جواب :
جماعت کے ساتہ وہ نمازاداکرلے, پھرجہاں سے اس نے طواف یا سعی کو روکا تھا وہیں سے شروع کرکے جوباقی رہ گیا ہے مکمل کرلے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 32:
کیا طواف اورسعی کے لئے باوضو ہونا لازم ہے؟

جواب :
طواف كے لئے باوضو ہونا لازم ہے,البتہ سعی کے لئے وضو کرلے تو افضل ہے , اوراگربغیروضوکے سعی کرے توبھی درست ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 33:
کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے؟ اورکیا طواف وداع , خواہ وہ حج کا ہو یا عمرہ کا ,کرلینے کے بعد مکہ سے کوئی چیزخرید نا جائز ہے؟

جواب :
عمرہ میں طواف وداع واجب نہیں , لیکن کرلینا افضل ہے , اوراگرطواف وداع کئے بغیرہی مکہ سے روانہ ہوگیا تو بھی کوئی حرج نہیں ,البتہ حج میں طواف وداع واجب ہے , کیونکہ نبی r کا ارشاد ہے جوآپ نے حج کرنے والوں سے مخاطب ہوکرفرمایا تھا:
"تم میں سے کوئی اس وقت تک مکہ سے کوچ نہ کرے یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو"
طواف وداع کے بعد ضرورت کی کوئی بھی چیزمکہ سے خریدی جاسکتی ہے ,بلکہ اگروقفہ طویل نہ ہوتوتجارتی سامان بھی خریدا جاسکتا ہے, البتہ وقفہ- عرف عام میں- طویل ہوجانے کی صورت میں دوبارہ طواف وداع کرنا ہوگا-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 34:
کیا حج میں یا عمرہ میں طواف سے پہلے ہی سعی کرلینا جائزہے؟

جواب:
سنت یہ ہے کہ پہلے بیت اللہ کا طواف کیا جائے اوراسکے بعد صفا ومروہ کے درمیان سعی , لیکن اگرکسی شخص نے مسئلہ نہ جانتے ہوئے پہلے سعی کرلی تو اسمیں کوئی حرج نہیں ,نبی r سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے طواف سے پہلے سعی کرلی , توآپ نے فرمایا :
"كوئي حرج نہیں" – اس سے ثابت ہوتا ہے کہ طواف سے پہلے سعی کرلی جائے توبھی کافی ہے , لیکن سنت یہ ہے کہ پہلے طواف کیا جائے , پھرسعی کی جائے ,خواہ حج میں ہویا عمرہ میں-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 35:
سعي كرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اورسعي كہاں سے شروع کی جائے گی ؟ نیزسعی کے کل کتنے چکرلگانے ہوں گے ؟

جواب :
سعی صفا سے شروع ہوکرمروہ پرختم ہوگی, اورکل سات چکرلگانے ہوں گے, پہلا چکرصفاسے شروع ہوگا اورآخری چکرمروہ پرختم ہوگا , سعی کے دوران اللہ تعالی کے ذکر,تسبیح اوردعا میں مشغول رہنا چاہئیے ,نیز صفا اورمروہ پرقبلہ رخ کھڑے ہوکردونوں ہاتہ اٹھاکرتین تین بارتکبیرکہنا چاہئے ,کیونکہ نبی r نے ایسا ہی کیا ہے-
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سوال 36:
حج یا عمرہ میں دیگراعمال سے فارغ ہونے کے بعد حلق کرانا افضل ہے یا قصرکرانا ؟ اورکیا سرکے بعض حصہ کا قصرکرالینا کافی ہے؟

جواب:
حج ميں یاعمرہ میں حلق کرانا ہی افضل ہے , کیونکہ رسول r نے حلق کرانے والوں کے لئے تین باررحمت ومغفرت کی دعا فرمائی اورقصرکرانے والوں کے لئے ایک بار, اس لئے حلق کرانا ہی افضل ہے , لیکن عمرہ کے بعد اگرحج کا وقت قریب ہو تو افضل یہ ہے کہ عمرہ میں قصرکرالے تاکہ حج میں حلق کراسکے ,کیونکہ حج ,عمرہ سے اکمل ہے, اس لئے اکمل ( حج) کے لئے اکمل(حلق کرانا) ہی ہونا چاہئے ,لیکن عمرہ کے بعد اگرحج کازمانہ دورہے, مثلا شوال میں عمرہ کیا , اوراسوقت سے حج تک میں اسکے بال اتنے بڑھ سکتے ہیں کہ حلق کراسکے , توایسی صورت میں عمرہ میں بھی حلق کرالے تاکہ حلق کرانے کی فضیلت حاصل کرسکے –
رہا مسئلہ سرکے بعض حصہ کے حلق کرانے یا قصرکرانے کا ,توعلماء کے صحیح ترین قول کے مطابق یہ کافی نہیں ,بلکہ پورے سرکا حلق کرانا یاقصرکرانا واجب ہے ,یہ بھی ملحوظ رہے کہ حلق یا قصرکراتے وقت سرکے دائیں جانب سے شروع کرنا افضل ہے –
 
Top