Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
سوال 37:
حاجی عرفہ کے لئے کب روانہ ہواوروہاں سے کب واپس لوٹے ؟
جواب :
عرفہ کے لئے 9/ذی الحجہ کی صبح کو آفتاب طلوع ہونے کے بعد روانہ ہونا مشروع ہے, وہاں پہنچ کرنبی اکرم r اورآپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی اتباع کرتے ہوئے ظہراورعصرکی نماز قصرکرکے اورجمع وتقدیم کے ساتہ ایک اذان اوردواقامت سے پڑھے ,پھرآفتاب غروب ہونے تک وہیں ذکرودعا ,تلاوت قرآن اورتلبیہ پکارنے میں مصروف رہے,عرفہ کے دن اس دعا کا کثرت سے پڑھنا مشروع ہے:
"لااله الا الله وحده لاشريك له ,له الملك وله الحمد ,وهوعلى كل شيئ قدير,وسبحان الله, والحمدلله ,ولااله الا الله ,ولاحول ولا قوة الا بالله"
ہاتھ اٹھاکراورقبلہ رخ ہوکردعاکرے, اوردعا سے پہلے اللہ تعالى کی حمد وثنا کرے اورنبی کریم r پردرود سلام پڑھے ,واضح رہے کہ پورا میدان عرفہ ٹہرنے کی جگہ ہے-
غروب آفتاب کے بعد اطمینان ووقارکے ساتہ مزدلفہ کے لئے روانہ ہو, اورراستہ میں کثرت سے تلبیہ پکارے ,مزدلفہ پہنچ کرایک اذان اوردواقامت کے ساتہ مغرب کی تین رکعت اورعشاء کی دورکعت نمازقصراورجمع تاخیرکرکے پڑھے-