• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیثِ دل

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
دل کو کمزور و ناکارہ کر دیتے ہیں ، ہمتوں کو پست اور ارادوں کو کمزور کر دیتے ہیں ، شیطان کے لیے اس سے زیادہ پسندیدہ کوئی بات ہی نہیں کہ وہ مومن کو کسی دکھ میں مبتلا دیکھے، اس لیے خوش رہا کریں ، خوشیاں پھیلایا کریں ، اللہ سے اچھی امیدیں رکھیں ، اللہ پر توکل رکھیں ، ہر حال میں خوش رہیں گے ۔۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اس دنیا میں انسان کچی پنسل کی مانند ہے ، کوتاہیاں اور غلطیاں اسے گھڑتی ہیں تاکہ وہ اور خوبصورت رائٹنگ میں لکھتا جائے ،، اور اسی طرح گھڑتی چلی جاتی ہیں ،، یہاں تک کہ پنسل ختم ہو جاتی ہے اور صرف خوصورتی سے لکھی ہوئی باتیں رہ جاتی ہیں،،
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
مجھے وہ لوگ پسند ہیں...
جو زبان سے نہیں عقل سے خطاب کرتے ہیں!
اور اپنی گفتگو سے نہیں بلکہ خاموشی سے کلام کرتے ہیں!
اگر آپ کے اندر اپنی منزل کی طرف عازمِ سفر ہونے کا بے پناہ جذبہ موجود ہے تو سمجھ لیں آپ کو اس تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا!
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اپنے اچھائی کو کھلی کتاب کی طرح مت رکھو کہ جو چاہے الٹ پلٹ کر دیکھ لے ، ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ کی اچھائی کو جاننے کے مستحق نہیں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
قدموں میں گر کر دوبارہ اٹھا جاسکتا ہے لیکن نظروں سے گر کر نہیں۔
جب اللہ تعالی سچی توبہ کرنے پر نگاہ کرم کر سکتا ہے تو مخلوق کی کیا حیثیت۔۔۔۔!!
یہ بس ہماری بنائی ہوئی باتیں ہیں بہنا۔خود کو مثبت رکھیں تو نہ لوگوں کے قدموں کی پروا ہو گی نہ نظروں کی۔
جو اپنی دین داری،داڑھی،پردے کی وجہ سے مخلوق کی نظروں سے گرا۔۔ریجیکٹ ہوا،،وہ تو سرخرو ہو گیا!
اور وہ جو شاید محض تفریحا کچھ کر رہا تھا،یا منافقت کا لبادہ اوڑھے تھا۔۔وہ جب بھی گرا،برا گرا!!مشکٰوۃ بہن اسی کی بات کر رہی تھیں۔
بہت خطرناک قول ہے):۔۔بعض اوقات،بعض لوگ ہماری نظروں سے محض ایک عمل کی بنا پرگر جاتے ہیں۔۔اور اس کا ادراک ہمیں ہوتا ہے نہ انہیں۔۔یہ وقت بتلاتا ہے کہ کوئی ہماری نظروں سے گر چکا ہے۔۔پھر کہوں گی بہت خطرناک قول ہے۔۔اس پر بات کرنا اتنا آسان نہیں،جتنا سمجھ لیا جاتا ہے!!زندگی میں شاید ہم سب پر ایک دفعہ یہ وقت ضرور آتا ہے۔جب کوئی نہ کوئی ہماری نظروں سے گرتا ہے۔۔شاید ہم میں سے بہت سوں پر یہ وقت ابھی نہیں آیا۔۔جب آئے گا اس قول کی بیش قیمتی کا ادراک آپ ہو جائے گا!!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
ہر انسان مرنے کے بعد اللہ کے پاس چلا جاتا ہے ،، لیکن خوش نصیب وہ ہے جو مرنے سے پہلے بھی اللہ سے قریب ہوتا ہے ۔
مرنے کے بعد اللہ کے پاس ہر انسان ضرور جاتا ہے، لیکن اللہ کے نزدیک وہی شخص بہتر اور قریب ہوتا ہے جومومن اور صالح ہو، ہر کوئی مرنے کے بعد اللہ کی قربت کا مستحق نہیں ٹھہرتا۔کچھ ایسے بھی ہیں کہ:
إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ ﴿٤٠﴾۔۔۔سورة الزخرف
ترجمه: جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے اور وه لوگ کبھی جنت میں نہ جائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ کے اندر سے نہ چلا جائے اور ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں
لہذا مرنے کے بعد اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائے جو علیین میں جگہ پائیں گے۔ آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
سچے دوستوں کو تین صفتوں سے پہچانا جاتا ہے :
بہت مشکل سے ملتے ہیں ،،
انہیں بہت مشکل سے چھوڑا جاتا ہے،،
اور ان کو بھلانا ناممکن ہوتا ہے،،
مادیت اور دولت کی ہوس نے اب اس چیز کو آسان بنا دیا ہے، جو آپ کے مالی معیار پر پورا نہ اُترے اسے:
  • بہت آسانی سے چھوڑا جا سکتا ہے (بلکہ چھوڑنے کے بعد اس سے دشمنی بھی اختیار کی جا سکتی ہے)
  • اور ان کو بھلانا کوئی ناممکن نہیں ہوتا، اسے ہتھیلی پر رکھی خاک کو پھونک مار کر اُڑا دینے کی طرح بھی سمجھ لیا جاتا ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,095
پوائنٹ
1,155
اس دنیا میں انسان کچی پنسل کی مانند ہے ، کوتاہیاں اور غلطیاں اسے گھڑتی ہیں تاکہ وہ اور خوبصورت رائٹنگ میں لکھتا جائے ،، اور اسی طرح گھڑتی چلی جاتی ہیں ،، یہاں تک کہ پنسل ختم ہو جاتی ہے اور صرف خوصورتی سے لکھی ہوئی باتیں رہ جاتی ہیں،،
کوتاہیاں اور غلطیاں چاہے جتنا گھڑتی رہیں، اگر انسان کی رائٹنگ (کردار) کی درستگی اور اصلاح کی طرف توجہ کا فقدان ہے تو رائٹنگ پھر بھی بدصورت ہی رہے گی، یہاں تک کہ پنسل (زندگی) ختم ہو جائے۔
إِنَّ اللَّـهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ۔۔۔سورة الرعد
ترجمه: کسی قوم کی حالت اللہ تعالیٰ نہیں بدلتا جب تک کہ وه خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
مشکوۃ سسٹر اینی اوکھی اردو ابتسامہ
اوہ ہاں مجھے تو بھول ہی گیا تھا کہ ابلاغ عام میں سادہ اور آسان زبان استعمال کی جاتی ہے ۔غیر علامتی زبان کا اس میں بالکل بھی عمل دخل نہیں ۔۔وہ دارصل اس وقت سے چند لمحے قبل
ادبی
علمی
صحافتی
سائنسی
اور
روز مرہ کی زبان پڑھی تھی اور ساتھ ہی مقولہ ، تو جذباتی،فکاہی،تقریری اورتحریری زبان کے ساتھ سب کچھ مکس ہو گیا)؛


ویسے دو طرفہ ابلاغ،قلیل اور کثیر گروہی ابلاغِ عامہ میں منتقل ہونے سے واضح ہو گیا کہ ابلاغ دوسروں تک اپنے خیالات پہنچانے کا ذریعہ ہے،اور دنیا گاؤں کی طرح سمٹ گئی ہے ہم جہاں بھی ہوں دوسروں کے خیالات پر بہت جلد اور آسانی سے ردِ عمل ظاہر کرسکتے ہیں۔۔اور یہی صحافت ہے:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں
 
Top