• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث سائٹ کی ٹیگ لائن

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری سائٹس میں سے ایک عظیم الشان اور منفرد سائٹ "محدث ڈاٹ کام" ہے، جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل طے کر رہی ہے۔ہم اس کا بینر تیار کروا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بینر پر کوئی اچھی سی ٹیگ لائن لگا دیں۔تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس ٹیگ لائن کے لئے اپنی مفید آراء سے ضرور نوازیں۔بطور نمونہ دو تین یہ ہیں:
1۔احادیث نبویہ کے متن پر مبنی عظیم الشان ویب سائٹ
2۔احادیث نبویہ پر مشتمل فری آن لائن ذخیرہ
3۔احادیث نبویہ کے متن اور اردو ترجمے پر مبنی سب سے بڑی سائٹ
وغیرہ وغیرہ
تمام بھائی سائٹ کو دیکھ کر اپنی اپنی آراء پیش کریں تاکہ ہم کوئی اچھی سی ٹیگ لائن بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔شکریہ
سائٹ کا لنک یہ ہے:
http://www.mohaddis.com/View/Sahi-Bukhari/1
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!

"احادیث رسول کاعربی و اردو متن پر مشتمل ایک عظیم ذخیرہ"
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!

زبردست ! دعوت دین کے لئے بہترین سائٹ -

احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نشر کرنے میں بہترین سائٹ

جزاک اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
ایک اہم اور مفید دین کی خدمت ۔ جو ان شاء اللہ تمام اردو جاننے والے ، خصوصا جو عربی زبان کے صرف و نحو پر عبور نہیں رکہتے ہیں ، مفید ثابت ہوگی ۔
ترجمہ ایک بہت بڑی کمی کو دور کر دے گا اور اس سے طلباء علم بہی مستفید هونگے ان شاء اللہ ۔
الدرر السنية ۔۔ الموسوعة الحديثية
عربی زبان میں اپنی بہترین خدمات پیش کررہا هے ۔ اللہ سے دعاء هے اس کار خیر کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔ علمائے کرام اور تکنیکی معاونین کا شکر بہی اللہ انکی خدمات کو اجر عظیم سے نوازے ۔
ٹیگ پر احبابکی آراء کا انتظار لیکن اردو ضروری هے عربی میں کئی مکاتب خدمات پیش کر رہے ہیں جنمیں شیعہ مکاتب فکر بهی ہیں ۔ ایک انفرادی ٹیگ بہی تمام چیزوں پر غور کرنے کے بعد دیا جائے تاکہ اسکی سنیت اور اردو والی انفرادیت واضح تر ہو ۔
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
Hadith.jpg
Hadith.jpg
فی الحال یہ بینر بنوایا ہے ، احباب اس کے بارے میں بھی رائے دیں کہ اس کا کلر وغیرہ کیا ہونا چاہئے۔کل رات کو محدث فورم کی ہونے والی میٹنگ میں اس پر مزید غور وفکر کر کے اسے فائنل کر دیا جائے گا۔ان شاء اللہ
Hadith.jpg
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
مجلس التحقیق کا شعار (لوگو) اگر سیدہی طرف ہو تو مزید بہتر ہے ، پس منظر (بیک گراونڈ) کے رنگ کی مناسبت سے ما ینطق عن الہوی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ڈارک براون رکہیں تو واضح اور مزید خوبصورت اور واضح نظر آئیگا ۔ دراصل اسلامک ریسرچ کے لوگو کے رنگوں کے سامنے بقیہ ابہر کر سامنے نہیں آرہا ہے ۔
تصمیم دیدہ زیب ہے ۔
والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بائیں جانب، کتاب و سنت ڈاٹ کام کے بجائے محدث ڈاٹ کام۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!

"احادیث رسول کاعربی و اردو متن پر مشتمل ایک عظیم ذخیرہ"
اور کہیں تخریج وغیرہ کا ذکر بھی آنا چاہئے۔ ترجمہ و تخریج ہی سائٹ کی سب سے بڑی افادیت ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اور کہیں تخریج وغیرہ کا ذکر بھی آنا چاہئے۔ ترجمہ و تخریج ہی سائٹ کی سب سے بڑی افادیت ہے۔
"احادیث رسول کا عربی و اردو متن پر مشتمل ایک تخریج شدہ عظیم ذخیرہ"
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
1۔ مجوزہ تعارفی سرخیاں :
"احادیث رسول پر مشتمل عظیم ذخیرہ ، ترجمہ و تخریج کی سہولت کے ساتھ"
"احادیث رسول پر مشتمل عظیم ذخیرہ ، ترجمہ و تخریج اور تیز ترین تلاش کی سہولت کے ساتھ"

2۔ پس منظر میں رنگ
بینر میں بورے رنگ کی بجائے محدث کی دیگر ویب سائٹس پر موجود رنگ ( نیلا ) یا اس سے قریب قریب ہونا چاہیے ۔ کتاب وسنت کا بینر سب سے بہترین اور دیدہ زیب ہے ۔

جس طرح لائبریری بینر پر کتابیں ، موبائل اور نوٹ بک کی تصویریں ہونی چاہییں ، اور ان کی اسکرینوں پر حدیث سائٹ سے متعلقہ ہی کچھ ہونا چاہیے ، مثلا سرچ آپشن کی تصویر ہوسکتی ہے ، یا حدیث سائٹ کے استعمال کے مختلف مراحل میں سے کسی بھی آسان فہم مرحلے کا سکرین شارٹ ہوسکتا ہے ۔
4۔ سائٹ کا عنوان
’’مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام محدث ‘‘ صرف ’’ محدث ‘‘ پر اکتفاء درست نہیں ، کیونکہ محدث تو تمام سائٹ کےشروع میں لگتا ہے ، محدث لائبریری ، محدث فتوی ، محدث فورم وغیرہ ۔ یہاں بھی محدث سے آگے کچھ ہونا چاہیے ۔۔ یا پھر محدث بھی نہیں ہونا چاہیے ۔ ’’ حدیث پراجیکٹ ‘‘ وغیرہ کہا جاسکتا ہے ، اور اگر ’’ محدث حدیث پراجیکٹ ‘‘ میں پہلے دونوں لفظوں کا اجتماع ناگوار محسوس نہیں ہورہا تو ایسے کر لینا چاہیے ۔
 
Top