اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
بھائی دین کی غلط گائیڈنگ سے مجھے بھی نفرت ہے اور ہونی بھی چاہیئے۔جزاک اللہ خیرا
معذرت سر، جذبات میں آ کر لکھ دیا، دراصل مجھے دین کی غلط گائیڈنگ سے سخت نفرت ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی صاف صاف دین اسلام کو بیان کیا کرے، اب دیکھیں یہ کوئی بات ہے کہ عیسی علیہ السلام حنفی ہوں گے (معاذاللہ) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نجات یافتہ قوم بھی ان لوگوں کو بتایا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے طریقے پر ہوں گے۔
اب عیسی علیہ السلام جو قیامت کی ایک بڑی نشانی ہیں، جو اپنے دور میں خود اللہ کے رسول رہے ہیں، اب جب وہ امتی بن کر آئیں گے تو کیا ان سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھور کر ایک امتی ابوحنیفہ کی پیروی کریں گے؟ کیا جو خود رسول رہے ہیں اور ان کی شریعت منسوخ ہو چکی ہے اب، کیا وہ رسول کی اتباع کی اہمیت نہیں جانتے ہوں گے، آدمی بات کرتے ہوئے کچھ تو احتیاط کا دامن تھامتا ہے۔
ایسی بھی کیا ابوحنیفہ کی محبت میں انسان اتنا اندھا ہو جائے کہ عیسی علیہ السلام جیسی شخصیت کو ایسے شخص کا مقلد بنا دیا جائے جس پر جرح موجود ہے، جس کو محدثین بھی اہل رائے میں شمار کریں، انسان کو کچھ تو ہوش سے بھی کام لینا چاہیے، بس اسی نظریے کے تحت میں نے ایسا لکھا ہے۔ اگر کوئی ان احناف میں سے ایسا نہیں ہے تو اچھی بات ہے۔
اللہ ہم سب کو ہدایت پر قائم رکھے آمین
اب جیسے حافظ عمران الٰہی بھائی نے یہ حوالہ دیا ہے تو میں دیکھوں گا کہ یہ کیوں کہا گیا، کن دلائل کی بنیاد پر اور کیا یہ رائے ٹھیک ہے یا نہیں۔ جب ہم تمام علماء کی آراء کو ان کا تفرد کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں تو حنفی علماء نے آخر کیا قصور کیا ہے جو اپنی متفرد رائے نہیں پیش کر سکتے؟؟ اور ہم ان کے پیچھے لٹھ لے کر کیوں پڑ جاتے ہیں۔
آپ کو بھی چاہیے تھا کہ فورا تحقیق کرتے بجائے ایسی بات کرنے کے۔
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔