عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
حضرت فضیل بن عیاض
مصنف
عبدالرحمن عاجز
ناشر
رحمانیہ دارالکتب
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Title%20Pages%20---%20Hazrat-Fuzail-Bin-Ayyaz.jpg.html][/URL]
حضرت فضیل بن عیاض
مصنف
عبدالرحمن عاجز
ناشر
رحمانیہ دارالکتب
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Title%20Pages%20---%20Hazrat-Fuzail-Bin-Ayyaz.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اولیاء اللہ سے محبت وعقیدت ان کی عزت وتعظیم ورانکی قدر ومنزلت کااحترام جزوایمان اور دین اسلام کا حصہ ہے ان کے حالات ومقالات اوران کی سیرت کے نقوش رہبروان راہ اور آخرت کےلیےمشعلِ راہ ہیں۔محدثین نےدین ِاسلام اورحدیث کی حفاظت کےلیے جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کےاثرات تاقیامت باقی رہیں گے یہ لوگ صرف محدث فقیہ اور مصنف ہی نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگی کاعملی نمونہ بھی امت کےسامنے پیش کیا اور صحیح طور پر ورثۃ الانبیاء بن کر دکھایا۔ ان محدثین میں کچھ ایسی ہستیاں بھی تھی جو زہد وتقویٰ میں ضرب المثل تھیں اور ان کے زہد وتقویٰ کےاثرات ان کےتلامذہ میں منتقل ہوگئے ان میں فقراء میں حضرت فضیل بن عیاض بھی ممتاز تھے جن کےزہد وتقویٰ نے عوام سے آگے گزر کر خلفاء وملوک اور امراء وزراء کو متأثر کیا اور اپنے تلامذہ کا ایک ایسا گروہ چھوڑ گیے جو حلیۃ الاولیاء اور دیگر کتبِ زہد کی زینت بنے۔ زیر نظر کتاب’’حضرت فضیل بن عیاض ‘‘ مولانا عبدالرحمن مالیرکوٹلوی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے فضیل بن عیاض کے محض قصے و کہانیاں درج نہیں کیں بلکہ ان کےزہد وتقویٰ کے نمونے بیاض اوراق پر بکھیر دئیے ہیں کہ عوام خواص ان سےمستفید ہوسکتے ہیں۔ خاص طور حضرت فضیل کی مرویات خاص عنوانات کےتحت مرتب کردی ہیں اور حتی الوسع ان کی تخریج بھی کردی ہے تاکہ فن حدیث میں بھی حضرت فضیل بن عیاض کو ایک محدث کے لباس میں دیکھا جاسکے۔ اردو زبان میں حضرت فضیل بن عیاض کے تفصیلی حالات وواقعات جاننے کے لیے یہ ایک منفرد کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافہ فرمائے اوران کو جنت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)