طارق بن زیاد
مشہور رکن
- شمولیت
- اگست 04، 2011
- پیغامات
- 324
- ری ایکشن اسکور
- 1,719
- پوائنٹ
- 139
السلام علیکم محترمین
امید کہ ان شاء اللہ آپ تمام بخیر ہونگے۔
میں نے اس سے پہلے کبھی کچھ نہیں لکھا- یہ میری یونیکوڈ میں پہلی کاوش ہے۔ویسے یہ کتاب میری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے - جب کبھی عامر بھائی کو دیکھتا تھا تو تعجب ہوتا تھا کہ یہ دین کیلئے کتنا محنت کرتے ہیں اور باقی محدث کے ممبران کو دیکھا تو بڑا تعجب ہوتا تھا اور سونچتا تھا کہ مجھے بھی کچھ کرنا چاہئے۔لیکن کہتے ہیں نا کہ انسان کے دل میں ایسے وقت اکثر دو خیال گذرتے ہیں کہ " ہمارے کرنے سے کیا ہوگا جب کہ دوسروں سے ہی کچھ نہ ہوا۔اور دوسرا خیال کہ مجھے کچھ کرنا چاہئے- پہلے خیال سے یہ ہوا کہ کچھ نہ ہوا اور دوسرے خیال سے دنیا میں بڑے بڑے عجائبات ظاہر ہوئے۔
مجھے اردو لکھنے میں ہی کافی دقت پیش آتی تھی لیکن کچھ کرنے کے خیال میں آپ تمام سے تحریک پاکر اس کتاب کو لکھنے کی ٹھان لی جب میں کتاب لکھتا تھا تو درمیان میں خیال آتا تھا کہ ابھی صرف اتنی ہی ہوئی ہے باقی کیلئے نہ جانے اور کتنے دن لگ جائنگے- لیکن کہتے ہیں نا کہ کسی کام کو انجام دینے کا ارادہ کریں تو اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں ان شاء اللہ انجام بہت جلد اور اچھا آئیگا۔آج یہ کتاب اسی کا نتیجہ ہے۔
مجھے یہ کتاب لکھنے میں تقریبا ١ مہینہ لگ گیا۔اور اسے یہاں پوسٹ کرنے میں تقریبا ٤ سے ٥ گھنٹے صرف ہوئے۔ اور کافی محنت کے بعد اس کو میں نے یہاں پوسٹ کیا۔یہ سب بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ تمام کی پوسٹ جب میں دیکھتا ہوں تو اب خیال آرہا ہے کہ آپکو نہ جانے اپنی پوسٹ بنانے میں کتنا وقت لگتا ہوگا تب جاکر ایک پوسٹ مکمل ہوپاتی ہےاللہ آپ تمام کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے آمین۔
اردو لکھنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کے طور پر میں نے اس کتاب کو لکھا ہے اب ان شاء اللہ آئندہ دین کی دوسری کتابیں لکھنے کی بساط بھر کوشش کرونگا۔آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
آپ کا اپنا۔