• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلالہ جیسے لعنتی فعل پر آپکو سمجھانے کے لئے،،، انتہائی ضروری بات،،

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مسٹر لولی!

جب حدیث مبارکہ کا اردو ترجمہ، "اللہ نے لعنت فرمائی حلالہ کرنے والے پر!" تو وہ قرآن مجید میں ضرور ہو گا مگر آپ جیسا اتنا باریک بین خود اپنی عقلمندی کا ثبوت بھی فراہم کرتا ھے۔

اب اس ترجمہ کو بھی پڑھیں۔

قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " هُوَ الْمُحَلِّلُ ، لَعَنَ اللَّهُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ " .
ترجمہ : حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں میں منگنی کا سانڈ نہ بتلاؤں ؟ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! ضرور بتلائیے : آپ نے فرمایا : حلالہ کرنے والا [ پھر آپ نے مزید فرمایا ] اللہ تعالی کی لعنت ہو حلالہ کرنے والے اور حلالہ کروانے والے پر ۔
( سنن ابن ماجه : 1936، النكاح – سنن الدار قطني : 3618 ، النكاح – مستدرك الحاكم :2/199)

دوسرا

عقبۃ بن عامر قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ألاأخبرکم بالتیس المستعار؟ قالوا : بلی یا رسول اللہ ! قال : ھو المحلل ،لعن اللہ المحلل والمحلل لہ۔
(سنن ابن ماجۃ، کتاب النکاح، باب المحلل والمحلل لہ)
''حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں کرائے کے سانڈ کے بارے خبر نہ دوں۔ صحابہ نے کہا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ٓپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا : وہ حلالہ کرنے والا ہے۔ اللہ تعالی حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے، دونوں پر لعنت فرمائے۔''
مسٹر لولی یہاں عبدہ بھائی گرامر سیکھا ریے ہیں ان سے پوچھیں آپ کے پیش کئے گئے ترجمہ کا مطلب کیا بنتا ھے۔ ایک بار پھر شکریہ!

والسلام
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
السلام علیکم

مسٹر لولی!

جب حدیث مبارکہ کا اردو ترجمہ، "اللہ نے لعنت فرمائی حلالہ کرنے والے پر!" تو وہ قرآن مجید میں ضرور ہو گا مگر آپ جیسا اتنا باریک بین خود اپنی عقلمندی کا ثبوت بھی فراہم کرتا ھے۔

اب اس ترجمہ کو بھی پڑھیں۔

قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " هُوَ الْمُحَلِّلُ ، لَعَنَ اللَّهُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ " .
ترجمہ : حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں میں منگنی کا سانڈ نہ بتلاؤں ؟ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! ضرور بتلائیے : آپ نے فرمایا : حلالہ کرنے والا [ پھر آپ نے مزید فرمایا ] اللہ تعالی کی لعنت ہو حلالہ کرنے والے اور حلالہ کروانے والے پر ۔
( سنن ابن ماجه : 1936، النكاح – سنن الدار قطني : 3618 ، النكاح – مستدرك الحاكم :2/199)

دوسرا

مسٹر لولی یہاں عبدہ بھائی گرامر سیکھا ریے ہیں ان سے پوچھیں آپ کے پیش کئے گئے ترجمہ کا مطلب کیا بنتا ھے۔ ایک بار پھر شکریہ!

والسلام

کنعان بھائی - جو مسئلہ اوپر پیش ہوا ہے- اس تھریڈ میں اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں -
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کنعان بھائی - جو مسئلہ اوپر پیش ہوا ہے- اس تھریڈ میں اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں -

جزاک اللہ خیر، یار آپکی بھی سمجھ نہیں آتی کبھی برا بھلا کہتے ہو اور کبھی بھائی، سمائل!

حلالہ پر ہر ایک کی رائے الگ سے ھے جیسے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے سب سے مختلف کہ ایک مرتبہ 3 طلاق دے کر مکمل فارغ ہونے کے بعد پھر واپسی ہو سکتی ھے، پھر دوسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد پھر واپسی اسی طرح تیسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد بالکل فارغ۔ یہ اس کی رائے ھے اس پر میرا متفق ہونا یا نہ ہونا ہی کافی ھے نہ کہ اسے برا بھلا کہنا۔

مسئلہ کوئی بھی ہو اس پر سب کی رائے لینی چاہئے مگر جب ذہن بن چکا ھے کہ صرف رائے اسی کی سنیں گے جو فارم کے مسلک سے ملتا ہو گا اس کے علاوہ دوسرا جو بھی رائے دے گا اسے کسی بھی مسلک کی چھاپ لگا دیں اپنا کام بن گیا۔ اس لئے میں اختلافی مسائل پر رائے دینے سے گریز کرتا ہوں، اگر کوئی علمی مسئلہ ہوا تو ضرور رائے دی جائے گی۔

ہر انسان اپنی مرضی کا مالک ھے جو اپنی ضرورت کے مطابق کام کرتا ھے، جسے اس کی ضرورت ھے وہ نہ تو یہاں حلالہ پر مسئلہ جاننے آئے گا اور نہ ہی اپنی نسبت کے مفتی سے فتوٰی لے گا، نہ حلالہ آپ نے کروانا ھے اور نہ میں نے اس لئے کسی بھی مسئلہ یا سوال پر دوسرں کی رائے بھی جانی جائے تو ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملتا ھے۔

والسلام
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
السلام علیکم
اگر مناسب سمجھیں تو قرآن مجید سے وہ آیت بھی پیش کر دیں جس میں اللہ سبحان تعالی نے حلالہ کرنے والے پر لعنت فرمائی ہو۔ شکریہ!
والسلام
خذوا ما آتا کم الرسول وما نہاکم عنہ فانتھوا
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,977
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
حلالہ پر ہر ایک کی رائے الگ سے ھے جیسے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے سب سے مختلف کہ ایک مرتبہ 3 طلاق دے کر مکمل فارغ ہونے کے بعد پھر واپسی ہو سکتی ھے، پھر دوسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد پھر واپسی اسی طرح تیسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد بالکل فارغ۔ یہ اس کی رائے ھے اس پر میرا متفق ہونا یا نہ ہونا ہی کافی ھے نہ کہ اسے برا بھلا کہنا۔
محترم بھائی ہماری معلومات کے لئے ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ کے اس موقف کا حوالہ عنایت فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا۔

مسئلہ کوئی بھی ہو اس پر سب کی رائے لینی چاہئے مگر جب ذہن بن چکا ھے کہ صرف رائے اسی کی سنیں گے جو فارم کے مسلک سے ملتا ہو گا اس کے علاوہ دوسرا جو بھی رائے دے گا اسے کسی بھی مسلک کی چھاپ لگا دیں اپنا کام بن گیا۔
کنعان بھائی آپ کافی عرصہ سے اس فورم پر ہیں۔ اور یقیناٌ یہ بات آپکے علم میں ہوگی کہ فورم کی انتظامیہ کا دعویٰ یہ ہے کہ یہ فورم کسی بھی مسلک کا حمایتی نہیں ہے مطلب اس فورم کا کوئی مسلک نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی آپ فورم کی کسی خاص مسلک سے نسبت کا دعویٰ کررہے ہیں؟

بہرحال میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں آپ جیسے سمجھدار اور باشعور شخص کے قلم (کی بورڈ) سے یہ بات نکلی ہے اس لئے اس پر انتظامیہ کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ میں اس مسئلہ پر پہلے ہی انتظامیہ سے اختلاف کرتے ہوئے یہ کہہ چکا ہوں کہ فورم کا تعلق کسی بھی مسلک سے نہ جوڑنا فضول اور لایعنی فعل ہے۔ کیونکہ آپ لاکھ چھپائیں لیکن پڑھنے والے اور دیکھنے والے خود ہی اس بات کا فیصلہ کرلیتے ہیں کہ فورم کا تعلق کس خاص مسلک سے ہے۔ تو مسلک چھپانے کی حکمت عملی سے دوسروں پر خراب تاثر ڈالنے سے کہیں بہتر ہے کہ سچ بیان کریں اور فورم کا تعلق جس خاص مسلک سے ہے اسے ظاہر کردیں۔ کیونکہ دنیا کا کوئی مسلمان شخص یا گروہ ایسا نہیں ہے جس کا تعلق کسی خاص مسلک سے نہ ہو۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مسلمانوں میں کوئی شخص، ادارہ یا گروہ غلط بیانی کے ذریعے یہ بارور کروانے کی کوشش کرے کہ اس کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
شاہد نذیر بھائی ،
یہ دعوی آپ سے کس نے کہا ، جبکہ فورم کے نیچے ہیڈنگ میں لکھا ہے کہ فہم سلف کے مطابق بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!
خاصیت یہ ہے کہ آزادانہ طریقے سے تمام اراکین دلائل و تحقیق پیش کرتے ہیں، اسی بنا پر شیعہ ، سنی دیوبندی تک اس فورم پر موجود ہیں۔
اور یہ بہت اچھا ہے کہ قرآن اور حدیث سے انھیں سمجھایا جاتا ہے۔
جہاں لب ولہجہ بدلیں یا ماحول نا خوشگوار ہو جائے ، وہاں انتظامیہ سختی عائد کرتی ہے۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

بہن جب میں اس فورم پر آیا تھا تو اپنے تعارف کے ساتھ میرا پہلا اعتراض یا اختلاف محدث فورم کی انتظامیہ سے یہی تھا۔ اس پر میری انس نضر بھائی سے بھی بحث ہوئی تھی۔ بہرحال محدث فورم کی انتظامیہ کا متفقہ فیصلہ یہ ہے کہ اس فورم کا تعلق کسی بھی خاص مسلک سے نہیں ہے چاہے وہ اہل حدیث مسلک ہی کیوں نہ ہو۔ اس لئے محدث فورم کے بارے میں یہ دعویٰ نہ کیا جائے کہ یہ مسلک اہل حدیث کا حمایتی فورم ہے۔ جہاں محدث فورم سے متعلق معلومات و تعارف درج ہے وہاں آپ انتظامیہ کے اس موقف اور دعویٰ کو ملاحظہ فرما سکتی ہیں۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شاھد بھائی ذاکر کے اس لیکچر کا کلپ اس فارم میں بھی لگایا گیا تھا خیر وقت ملنے پر آپ کو لنک فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔

باقی فارم کے حوالہ سے جو بات آپ نے لکھی اس کا ایک جواب تو دعا بہن نے دے دیا اس پر مزید بحث کی شائد ضرورت نہیں۔

والسلام
 
  • پسند
Reactions: Dua
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top