• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلالہ جیسے لعنتی فعل پر آپکو سمجھانے کے لئے،،، انتہائی ضروری بات،،

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
میرا ارادہ تو ہے اگر وسائل و مواقع مہیا ہوئے۔ میں آپ کی طرح تنگ نظر نہیں ہوں۔
ویسے
یا ایہا الذین آمنوا لم تقولون ما لا یفعلون
اللہ آپ کو توفیق عطا فرمائے آمین
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میرے علم کی حد تک۔

اشماریہ صاحب اس کا مطلب یہ ہوا کہ

آپ کے علم کی حد تک شاد صاحب کی دی ہوئی مثال نفسِ مسئلہ سے غیر متعلق ہے۔

حلالہ حرام میں۔
دراصل آپ نے "نکاحِ موقت" اور "حلالہ" کے درمیان فرق کرتے ہوئے یوں تحریر فرمایا تھا کہ

نکاح موقت البتہ نکاح ہے لیکن اس میں بھی وقت کی شرط صلب عقد میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ درست نہیں ہوتا۔ نکاح موقت اس طرح ہوتا ہے "میں اس عورت سے فلاں وقت تک کے لیے نکاح کرتا ہوں"۔ یہ فلاں وقت انتہا ہے اس عقد کی اس لیے یہ عقد ہی صحیح طرح نہیں ہوا کیوں کہ نکاح کی لمٹ یا انتہا نہیں ہوتی۔
اس کے برعکس حلالہ میں شرط کے ساتھ نکاح یوں ہوتا ہے "میں اس سے نکاح کرتا ہوں اور ہمبستری کے بعد طلاق دے دوں گا" یا یوں "میں اس عورت کا آپ سے نکاح کرتا ہوں اس شرط پر کہ آپ اسے ہمبستری کے بعد طلاق دے دیں گے"۔ اب اس میں شرط کا تعلق ڈائریکٹ عقد سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق زوج کے فعل سے ہے اور زوج پر یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ تم نے یہ طلاق دینی ہے۔ یہ شرط اضافی ہے اور یہ باطل ہو کر نکاح باقی رہ جائے گا۔
لیکن اب آپ میرے پوچھنے پر اسی شرط کو "حلالہء حرام" کا حصہ بتا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

اشماریہ
اچھا تو یہ شرط ان الفاظ کے ساتھ لگائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
حلالہ حرام میں۔

ویسے بھی دیکھیں نا، شاد صاحب کی تفصیلی پوسٹوں اور آپ کی کچھ پوسٹوں کے مطابق "عند الاحناف" شرط تو باطل ہوجاتی ہے اور نکاح رہ جاتا ہے۔ تو جب شرط نے باطل ہی ہوجانا ہے تو "الفاظ" جو بھی ہوں؟

وقت کی کمی کے باعث "علم میں اضافےکے لیے" قسطوں میں سوال پوچھنے پڑ رہے ہیں اس کے لیے معذرت۔ جزاک اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مقفل ۔
فریقین نے خدمت دین کا فریضہ بطریق احسن سر انجام دے لیا ہے ۔
دو تین اراکین کے سوا اگر دیگر اراکین علمی بحث جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغام پر اطلاع کردیں ، اس لڑی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔
لیکن پھر نام لے کر تعیین کردی جائے گی کہ فلاں فلاں اس بحث میں حصہ نہ لیں ۔
کیونکہ یہ ایک علمی فورم ہے کوئی اکھاڑہ نہیں ہے کہ یہاں جس کے ذہن میں جو آئے اگلتا رہے ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
خضر حیات بھائی! لیٹ (شائد امتحانات کی وجہ سے) مگر بالکل درست فیصلہ کیا! اللہ آپ کو خوش رکھیں اور دنیا وآخرت کے تمام امتحانات میں امتیاز کے ساتھ کامیاب فرمائیں!

آئندہ جن پوسٹس میں اہل حدیث حضرات کو 'غیر مقلد' کہا جائے، انہیں ڈیلیٹ کر دیا جائے!

علاوہ ازیں جن پوسٹس میں کوئی بھی صاحب تعلّی آمیز متکبرانہ رویّے کا مظاہرہ کریں، دوسروں کو جہالت کے سرٹیفیکٹ بانٹے پھریں، ایسی پوسٹ سے بھی فورم کو پاک رکھا جائے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top