محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
محترم کنعان صاحب -السلام علیکم
مسٹر لولی!
جب حدیث مبارکہ کا اردو ترجمہ، "اللہ نے لعنت فرمائی حلالہ کرنے والے پر!" تو وہ قرآن مجید میں ضرور ہو گا مگر آپ جیسا اتنا باریک بین خود اپنی عقلمندی کا ثبوت بھی فراہم کرتا ھے۔
اب اس ترجمہ کو بھی پڑھیں۔
قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ " ، قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " هُوَ الْمُحَلِّلُ ، لَعَنَ اللَّهُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ " .
ترجمہ : حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں میں منگنی کا سانڈ نہ بتلاؤں ؟ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! ضرور بتلائیے : آپ نے فرمایا : حلالہ کرنے والا [ پھر آپ نے مزید فرمایا ] اللہ تعالی کی لعنت ہو حلالہ کرنے والے اور حلالہ کروانے والے پر ۔
( سنن ابن ماجه : 1936، النكاح – سنن الدار قطني : 3618 ، النكاح – مستدرك الحاكم :2/199)
دوسرا
مسٹر لولی یہاں عبدہ بھائی گرامر سیکھا ریے ہیں ان سے پوچھیں آپ کے پیش کئے گئے ترجمہ کا مطلب کیا بنتا ھے۔ ایک بار پھر شکریہ!
والسلام
آپ کا کہنا ہے کہ الله نے احادیث نبوی کے مطابق "حلالہ " کے فعل پر جو لعنت کی ہے وہ آپ قرآن میں دکھائیں -وہ قرآن مجید میں ضرور ہو گا-
آپ سے گزارش ہے کہ درج ذیل احادیث نبوی میں جو الله کی طرف سے جو مختلف گناہوں پر لعنتیں بھیجی گئی ہیں - یہ آپ براہ مہربانی قرآن کی آیات میں دیکھا دیں-
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الْيَهُودِ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَايهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ مَا صَنَعُوا(بخاری، رقم ٤٣٦)
فرمایا: یہود و نصاریٰ پر الله کی پھٹکار ہو کہ انھوں نے اپنے انبیا کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔
لعن الله الراشی والمرتشی
رشوت دینے اور لینے والے پر الله نے لعنت فرمائی ہے۔
لَعَنَ اللّٰہُ الْخَمْرَ، وَشَارِبَہَا، وَسَاقِیہَا، وَبَائِعَہَا، وَمُبْتَاعَہَا، وَعَاصِرَہَا، وَمُعْتَصِرَہَا، وَحَامِلَہَا، وَالْمَحْمُولَۃَ إِلَیْہِ' (سنن أبي داو،د : ٣٦٧٤، سنن ابن ماجہ : ٣٣٨٠، وسندہ، حسنٌ)
اللہ تعالیٰ نے شراب پر اور شراب پینے والے ، پلانے والے ، فروخت کرنے والے ، خریدنے والے ، نچوڑنے والے ، اٹھا کر لے جانے والے اور جس کی طرف اٹھا کر لے جائی جا رہی ہے ، سب پر لعنت فرمائی ہے۔''
عن ابن عباس رضی الله عنھما قال: قال النبی صلی الله علیہ وسلم: لعن الله المتشبھین من الرجال بالنساء، والمتشبھات من النساء بالرجال۔" (مشکوٰة ص:۳۸۰)
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے عورتوں کی مشابہت کرنے والے مردوں پر، اور مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر-
والسلام -