دنیا میں احناف کی تعداد تقریبا تمام مسلم کی دو تہائی ہے۔
ان میں سے چند ایک کی کوتاہیوں کو سب پر نہیں تھوپنا چاہیئے۔
آپ نے خود ہی لکھا ہے کہ دوسری حنفی مسجد میں امام صاحب اطمینان سے نماز پڑھاتے ہیں۔
خود میرا اپنا تجربہ ہے کہ اکثریت ٹھہر ٹھہر کر نماز پڑھانے والوں کی ہے۔ جو تیز پڑھاتے ہیں ان میں سے بھی چند ایک ہیں جو اپنی مرضی سے ایسا کرتے ہیں باقیوں کو نمازی ہی مجبور کرتے ہیں کہ تیز نماز پڑھاؤ۔
اہم بات یہ ہے کہ کسی ذمہ دار حنفی نے یہ نہیں کہا کہ نماز تیز پڑھو یا پڑھاؤ۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ اس کا اپنا ذاتی فعل ہے۔
دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان میں بہت سے غلط کاموں میں ملوث ہیں۔ کیا ان کی وجہ سے یہ کہا جائے کہ مسلم ایسے ویسے ہیں؟ ہرگز نہیں اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ ظلم ڈھاتا ہے۔ اسلام یہ نہیں سکھاتا۔
اسی طرح کوئی ’’حنفی‘‘ غلط کام کرتا ہے تو یہ اس کا انفرادی فعل ہے ’’حنفی مسلک‘‘ انہیں اس کی تعلیم نہیں دیتا۔
دو تہائی اکثریت احناف کی هے یہ آپ نے انٹرنٹ کے نقشہ سے سابقا سمجهائی تهی اور یہ بهی باور کوایا تها کہ آپ کے پیش کئے گئے نقشہ میں اہل حدیث کا کوئی ذکر ہی نہیں هے ۔ آپ نے یہاں پهر اسی تهریڈ میں کہی گئی بات کو دہرایا هے ۔ لیکن آپ نے کبهی یہ کہا ہی نہیں کہ احناف اپنے اسلامی عقیدہ کی وجہ سے کئی کئی دهڑوں میں بٹے ہوئے ہیں ۔
1- احناف صحیح العقیدہ (جو آپ کے "معلوم" بر صغیر میں انتہائی قلیل ہیں ۔
2- احناف دیوبندی فکر رکهنے والے
3- احناف بریلوی فکر رکهنے والے
ان کے علاوہ بهی کئی ایک جنکی علیحدہ علیحدہ شناخت علماء الکرام قدیم سے ہی بتا چکے ہیں ۔
آپ دکهی ہیں نماز کی ادائیگی میں پائے جانیوالے اختلاف کی صورت میں جو آپکے معلوم جغرافیائی رقبہ میں جسے آپ برصغیر باور کرواتے رہے ہیں اپنی محدود معلومات کے باعث ۔
فی الحال آپ کو بتا دیں کہ صحیح العقیدہ احناف آپکے بتائے گئے دوتہائی کا تقریبا 10 فیصدی هے۔ دیوبندی فکر رکهنے والے تقریبا 20 فیصدی ہیں ۔
تقریبا 60% بریلوی فکر کے ہیں اور بقیہ 10% بهی بریلویوں سے ملتا جلتا عقائد کے حامل ہیں ۔
ایک قدر مشترک هے ان میں کہ وہ مذهبا احناف ہیں ۔
آپ احناف کے تمام مسلمانوں کے دو تہائی هونے پر خوش ہیں ۔
آپ سارا زور صرف کر رہے ہیں نماز کی ادائیگی کے طریقوں پر اور اس انتشار پر جو آپکے معلوم جغرافیہ مں اس سبب پایا جاتا هے ۔
آپ سے سوال :
1: عقیدہ کی بناء پر تقسیم کیجائے تو اهل توحید بشمول اہل حدیث کا تناسب کیا هوگا اور وہ نقشہ کیا هوگا؟
2: آپ احناف کے کس دهڑے سے تعلق رکهتے ہیں یا اس فورم پر احناف کے کس دهڑے کی ترجمانی کرتے ہیں ؟
اس کے بعد کے سوالات آپ کے علمی جواب کے بعد
ان شاء اللہ