• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفی مقلد جواب دیں

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
شاید آپ تقلید کے مسئلہ میں بیان کی جانے والی تفصیل سے ہی نا واقف ہیں۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
شاید آپ تقلید کے مسئلہ میں بیان کی جانے والی تفصیل سے ہی نا واقف ہیں۔
محترم اشماریہ بھائی آپ سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل تھریڈ کو ذرا تفصیلا ملاحظہ کر کے انصاف کے ساتھ اپنی رائے دے دیں یہاں بھی ایک دیوبندی بھائی سے بحث ہوئی ہے

http://forum.mohaddis.com/threads/دیوبندیوں-اور-بریلویوں-کا-عقائد-میں-اختلاف-مسلک-اہل-حدیث-کے-افراد-کو-کیوں-نظر-نہیں-آتا.18620/page-2

جہاں تک اوپر والے سوال کا تعلق ہے تو میں اس بارے کوئی رائے نہیں دے سکتا کیوں کہ مجھے ابھی تک اپنے علماء کا نظریہ واضح نہیں کہ وہ کسی کے بارے تقلید کی وجہ سے کیا موقف رکھتے ہیں آیا مسلمان سمجھتے ہیں یا مشرک سمجھتے ہیں یا اجتہادی غلطی سمجھتے ہیں یا کچھ اور-
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
محترم اشماریہ بھائی آپ سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل تھریڈ کو ذرا تفصیلا ملاحظہ کر کے انصاف کے ساتھ اپنی رائے دے دیں یہاں بھی ایک دیوبندی بھائی سے بحث ہوئی ہے

http://forum.mohaddis.com/threads/دیوبندیوں-اور-بریلویوں-کا-عقائد-میں-اختلاف-مسلک-اہل-حدیث-کے-افراد-کو-کیوں-نظر-نہیں-آتا.18620/page-2

جہاں تک اوپر والے سوال کا تعلق ہے تو میں اس بارے کوئی رائے نہیں دے سکتا کیوں کہ مجھے ابھی تک اپنے علماء کا نظریہ واضح نہیں کہ وہ کسی کے بارے تقلید کی وجہ سے کیا موقف رکھتے ہیں آیا مسلمان سمجھتے ہیں یا مشرک سمجھتے ہیں یا اجتہادی غلطی سمجھتے ہیں یا کچھ اور-

میں نے لنک دیکھا ہے۔ میری عقائد پر اتنی گرفت نہیں ہے۔
لیکن اتنا معلوم ہے کہ بد قسمتی سے بعض دیوبندی حضرات کو بھی بعض عقائد کا صحیح مفہوم نہیں پتا ہوتا۔ کیوں کہ عقیدہ بہت باریک چیز ہے اور عام آدمی کو اس کی باریکی میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے اس کا مفہوم بھی اس قدر واضح نہیں ہوتا۔
پھر ستم بالائے ستم یہ کہ جن کا عقیدہ درست نہ ہو ان کا رد کرنے میں بسا اوقات اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ جن کا عقیدہ درست ہو ان کو بھی گھسیٹ ڈالتے ہیں۔ اور یہ سختی تنقیص نہیں بلکہ ایک فطری چیز ہے۔ اسی کی وجہ سے بعض محدثین پر تعصب، تعنت یا تساہل کا الزام آتا ہے۔
مثال کے طور پر عقیدہ علم الغیب کیا ہے:۔
غیب کا تمام علم صرف اللہ کے پاس ہے۔ کوئی دوسرا صرف اتنا ہی جان سکتا ہے جتنا اللہ پاک اسے دے۔
لیکن کتنا؟؟؟ ظاہر ہے جتنا اللہ پاک چاہے۔
یہ "کتنا" تمام مسائل کی جڑ ہے۔
دوسرا بعض واقعات کی تاویلات بہت کی جاتی ہیں حالاں کہ وہ صرف ایک واقعہ ہے۔ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ کسی کی ذہنی اختراع ہو، یہ بھی کہ کسی نے درست نہ سنا ہو اور یہ بھی کہ سنا تو ہو مگر سمجھنے میں غلطی ہو گئی ہو۔ اور یہ تاویلات اکثر اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ فریق مخالف ان واقعات کو بہت اچھالتا ہے حالاں کہ اسے بھی یہی احتمالات پیش نظر رکھنے چاہییں۔

میں فی الحال دو ہفتوں کے بعد امتحانات کی وجہ سے مصروف ہوں۔ ان شاء اللہ فارغ ہو کر تفصیل سے یہ تھریڈ پڑھتا ہوں۔ درمیان میں موقع ملا تو بھی دیکھتا رہوں گا۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
یہ تاویلات اکثر اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ فریق مخالف ان واقعات کو بہت اچھالتا ہے حالاں کہ اسے بھی یہی احتمالات پیش نظر رکھنے چاہییں۔
میں فی الحال دو ہفتوں کے بعد امتحانات کی وجہ سے مصروف ہوں۔ ان شاء اللہ فارغ ہو کر تفصیل سے یہ تھریڈ پڑھتا ہوں۔ درمیان میں موقع ملا تو بھی دیکھتا رہوں گا۔
محترم بھائی اللہ آپ کو جزا دے اور سدا خوش رکھے
اوپر والی ہائیلاٹڈ بات پر تھوڑی سی گفتگو ہو گی ان شاء اللہ مگر پہلے آپ آرام سے امتحانات دے لیں وہ لازمی ہیں اللہ آپ کو کامیاب کرے امین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اور تعریف بھی وہ جس پر علما کا اتفاق ہو من مانی تعریف سے کام نہیں چلے گا جزا ک اللہ خیرا
بھائی دیکھنے تو دیں کہ اشماریہ صاحب کیا تعریف کرتے ہیں اور ان کے نزدیک تقلید کی کیا تعریف ہے؟ کوئی بات نہیں وہ جس چیز کو تقلید سمجھتے ہیں وہی بیان کر دیں۔
 
Top