تقلید کی تعریف محمد بن علی تھانوی (المتوفی بعد 1158ھ) نے یہ لکھی ہے:۔
العمل بقول الغير من غير حجة
بغیر دلیل کے دوسرے کے قول پر عمل کرنا۔
اور بعض شروح حسامی (اصول فقہ کی مشہور اور مختصر کتاب) کے حوالے سے لکھی ہے:۔
التقليد اتّباع الإنسان غيره فيما يقول أو يفعل معتقدا للحقية من غير نظر إلى الدليل
الکشاف اصطلاحات العلوم و الفنون، 1۔500، مکتبۃ لبنان ناشرون۔
تقلید ایک انسان کا دوسرے کی اتباع کرنا ہے ان چیزوں میں جو وہ کہتا یا کرتا ہے دلیل میں غور و فکر کیے بغیر۔
عرض یہ ہے کہ من غیر حجۃ یا دلیل قید اتفاقی ہے۔
واللہ اعلم