محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
جہاں تک خالد بشیر اور سیف اللہ منصور کی شہادتوں کا مسئلہ ہے اگر میں نے اس کو ایک ہی لڑی میں پرویا ہے تو اس کی بھی وضاحت کردیں اور ویسے اردو زبان میں ایک سے زائد باتوں کو ایک لڑی میں پرونا مثبت معانی میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آپ نے اسے منفی معنی میں استعمال کیا ہے کم از کم کلمات کے استعمال سے پہلے ان کا پش منظر ضرور مدنظر رکھا کریںمحمد فیض الابرار
خالد بشیر شہید ٌ اور سیف اللہ منصور شہید ٌ کی اموات کو ایک ہی لڑی میں پیرونا آپ کی لاعلمی اور بغض ہی واضح کرتا ہے۔
اور دوسری بات جو آپ نے میرے بغض کی لکھی تو یہ بھی خوب ہی رہی کس کا بغض اور کس سے بغض یہ بھی لکھ دیتے تو سب کچھ واضح ہو جاتا کیوں کہ آپ کی عادت ہے کہ ہمیشہ مبہم بات لکھ دیتے ہیں اور
آخری بات جو بندہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہ کرے اس کی ذاتیات پر اتر آیا کریں اور ذاتیات کی بنیاد پر حملے شروع کر دیا کریں میں اسی لیے کہتا ہوں کہ جماعت الدعوۃ اور تحریک انصاف کو چلانے والے ایک ہی ہاتھ ہیں دونوں جماعتوں کے کارکنان سے مخالفت برداشت نہیں ہوتی اس پر میں صرف یہ دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ آپ کو قوت برداشت اور صبر عطا کرے آمین اللہم آمین