السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
محترم قارئین !مصروفیات کی وجہ سے فورم پر چونکہ بہت کم وقت دے پاتا ہوں،لہذا جہاں باقی دھاگے صرف نظر رہے وہیں ''محترم خالد بشیر شہید ؒ (ان شاٴ اللہ)''کا یہ دھاگہ بھی نا پڑھ سکا۔آج جب پڑھنے کا موقع ملا تو واللہ دل بہت رویا،اور اپنے مسلمانوں کی کیفیت دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔
دشمن اسلام کے نام لیواوں کو آکر مٹاجاتا ہے،ہم بجائے دشمن کی سرکوبی کرنے،اس کے خلاف محاذ آرا ہونے کے ،آپس میں ہی الجھ پڑتے ہیں،اپنے گھر میں لگی آگ پر خود ہی تماشہ کرتے ہیں،اور اپنوں کی ہی توڑ پھوڑ،لعن طعن،گالی گلوچ،کافر،مرتد،منافق،جاہل،کی رٹ لگاتے ہیں،تب تک قاتل کو بھی سنبھلنے کا موقع مل جاتا ہے اور مقتول کی روح کو بھی شاید بہت راحت مل جاتی ہوگی۔اس کے بعد اگلے ٹارگٹ پر پھر وہی انداز وہی رویہ۔
دیکھے نہ تیری آنکھ نے فطرت کے اشارات .... یہی مقصود فطرت ہے یہی رمز مسلمانی
کوئی لکھ رہا ہے کہ قاتل جماعت کے اپنے تھے،کوئی لکھ رہا ہے کہ وہ بغیر سکیورٹی کے کیوں گیا تھا،کوئی لکھ رہا ہے کہ یہ جماعت ہی جہادی نہیں،اور کوئی صاحب رقمطراز ہے کہ طالبان ایسا ظلم کرہی نہیں سکتے یہ کام تو آئی ایس آئی نے کیا ہے۔
دشمن کے سراغ میں جلایا ہم نے اپنا ہی آشیانہ
کس قدر افسوس کی بات ہے،کہ آدھا کام ہمارا دشمن کر جاتا ہے اوراس کا آدھا کام ہم کرتے ہیں۔کیا یہ اسلام کی تعلیمات ہیں؟
چند نکات درج کررہا ہوں،جو خالدبشیر شہیدؒ کے قاتلوں کو پہچاننے کے لیے کافی ہوں گے۔(ان شاٴاللہ)
۱۔عرصہ دراز سے خالد بشیر شہید ؒ کے قاتلوں کے سراغ میں ہر صاحب استطاعت کوشاں تھا۔لیکن مصدقہ معلومات کے مطابق یہ کام کرانے والے ''را'' کے کارندے تھے،لیکن انہوں نے اس کام کے لیے پاکستان سے ہی افراد کو خریدا۔جن میں ایک شخص جماعت کے ایک معتبر عالم دین کا رشتہ دار بھی تھا۔ان افراد نے اعتماد اور دعوت کی اڑھ میں مقتول کو ''را '' کے ان کارندوں کے حوالے کردیا اور خود واپس چلے گئے۔باقی تمام تشدد اور پوچھ گچھ انہیں ''را'' کے کارندوں نے ہی کی تھی۔
۲۔سب سے پہلا شک خوارج پر اس لیے کیاگیا تھا ،کیونکہ اس واقعہ کے بعد خوارج کی طرف سے دھمکی امیز اور خوشی پر مبنی پیغامات ملنا شروع ہوئے تھے۔اور اگلے اہداف کے بارے بھی کچھ اشارے کئے گئے تھے،جس وجہ سے جن جن کو وہ پیغامات اور تاثرات ملے انہیں عین الیقین ہوگیا کہ یہ کام خوارج کا ہی ہے۔
۳۔خوارج کے قاتل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی لگتی تھی کہ ''ریمنڈ ڈیوس''جب پکڑا گیا تھا تو اس کے بلیک بیری سے سب سے زیادہ رابطہ نمبر اور کالز وزیرستان کی ہی موصول ہوئی تھیں۔اور اس کا ہدف بھی واضح تھا،یعنی جماعت الدعوہ ۔جس وجہ سے اس سانحے پر بھی تانے بانے ادھر ہی ملتے نظر آتے تھے۔
۴۔جماعت الدعوہ کے بہت سے کارکنان خوارج کے ہاتھوں ذبح ہوئے ہیں،جن میں سے چند ایک کی ویڈیو بھی میرے پاس موجود ہیں۔لہذا یہ بھی ایک وجہ دلیل بنی کہ یہ کام خوارج کا ہی کیا دھرا ہوسکتاہے۔
۵۔خوارج جماعت الدعوہ کے امیر کو مرتد سمجھتے ہیں،اور باقی جماعت کو کفر کا اتحادی سمجھتے ہیں،اب جو شخص کسی کو مرتد کہہ رہا ہے ،اس کے لیے اس کو قتل کرنا تو بہت چھوٹا کام ہے۔لہذا یہ وجہ بھی خوارج کی طرف قاتلوں کے پیروں کے نشاں لے جاتی نظر آئی۔
۶۔خوارج کے نظریہ ہے کہ امریکہ،انڈیا کے خلاف جہاد کرنے کی بجائے پہلے پاکستان میں جہاد کیا جائے،اور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ جہاد جماعت الدعوہ کے خلاف کرتے نظر آتے ہیں،لہذا عملی میدان میں بھی یہی ہوں،وجہ بنتی تھی۔
۷۔جماعۃ الدعوہ سب سے زیادہ انڈیا،امریکہ ،اسرائیل اور خوارج کو کھٹکتی ہے،اور ہر شخص انہی چار دشمنوں میں سے قاتل تلاش کرنے لگا،اور قریب کے دشمنوں پر سب سے زیادہ شک ہونے لگا۔
اے اہل اسلام!دشمن نے تو اپنا کام کردیا،اور مسلسل گھات لگائے بیٹھا ہے۔
لیکن ہمارے کرنے کا کیا کام ہے؟
دستار کے ہر تار کی تحقیق ہے لازم
ہر صاحب دستار 'مسلماں 'نہیں ہوتا