• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلیفہ اول کون ؟ حضرت ابوبکر صدیق﷜ یا حضرت علی﷜

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ................ معزز قارئین!
محترم اعتصام نے یہاں پر خلیفہ اول کون؟ کی طرف بات چھیڑ رکھی ہے۔جس کا ایک اقتباس نقل کررہا ہوں۔اور پھر اس بارے ضروری گزارشات بھی نقل ہیں۔
ابوبکر کی خلافت کے مدعی آپ ہیں اور ہم ہیں منکر تو دلیل مدعی کو لانی ہوگی نا۔۔۔ اور میں قرآن پاک اور آپ ہی کی کتابوں سے رد کروںگا۔۔۔۔۔ گھبرائیں مت! میدان میں ایک بار اتر کے دیھکیں۔۔
محترم اعتصام
حضرت ابوبکر﷜ خلیفہ اول تھے؟ یا حضرت علی﷜ خلیفہ بلا فصل ہیں؟ آپ بار بار کہہ چکے ہیں کہ آپ حضرت ابوبکر﷜ کی خلافت قرآن وحدیث سے ثابت کریں اور میں ان دلائل پر رد کرونگا۔ کیونکہ مدعی آپ ہمیں قرار دے رہے ہیں اور منکر خود بن رہے ہیں اور ساتھ یہ قید بھی لا رہے ہیں کہ منکر پر دلیل نہیں ہوتی بلکہ وہ مدعی کے دیئے گئے دلائل کا دفاع کرتا ہے۔
دیکھیں محترم !
دو باتیں حضرت ابو بکر﷜ کی خلافت کے بارے میں
1۔حضرت ابو بکر ﷜ پہلے خلیفہ ہیں۔یہ ہم کہتے ہیں اور اس میں ہم مدعی ہیں ۔
2۔آپ حضرت ابوبکر﷜ کی خلیفہ اول ہونے کے منکر ہیں تو اس انکار میں آپ بھی مدعی ہیں۔
یعنی اقرار میں ہم مدعی اور انکار میں آپ مدعی ۔ اس صورت میں دلیل دونوں پر ہے۔ہم اقرار کے دلائل پیش کریں گے اور آپ انکار کے دلائل پیش کریں۔اور پھر ہم آپ کی پیش کی گئی دلیل کا جائزہ لیں گے اور آپ ہماری پیش کی گئی دلیل کا جائزہ لیں۔
دو باتیں حضرت علی﷜ کی خلافت کے بارے میں
1۔حضرت علی﷜ خلیفہ بلافصل ہیں یہ آپ کادعویٰ ہے۔ا س میں آپ مدعی ہیں
2۔حضرت علی﷜ پہلے خلیفہ نہیں بلکہ چوتھے خلیفہ ہیں یعنی ہم یہاں حضرت علی﷜ کے پہلے خلیفہ ہونے کے انکار میں مدعی ہیں۔
یعنی حضرت علی﷜ چوتھے خلیفہ ہیں ؟ یا خلیفہ بلافصل ہیں؟ اس میں بھی ہم دونوں مدعی بھی ہیں اور منکر بھی۔تو یہاں پر دلائل آپ بھی دیں گے۔ اور ہم بھی اور آپ ہمارے دلائل کاجائزہ لیں گے ہم آپ کے دلائل کا۔
نوٹ
محترم اگر کوئی گزارش ہے تو پیش کریں۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ................ معزز قارئین!
محترم اعتصام نے یہاں پر خلیفہ اول کون؟ کی طرف بات چھیڑ رکھی ہے۔جس کا ایک اقتباس نقل کررہا ہوں۔اور پھر اس بارے ضروری گزارشات بھی نقل ہیں۔

محترم اعتصام
حضرت ابوبکر﷜ خلیفہ اول تھے؟ یا حضرت علی﷜ خلیفہ بلا فصل ہیں؟ آپ بار بار کہہ چکے ہیں کہ آپ حضرت ابوبکر﷜ کی خلافت قرآن وحدیث سے ثابت کریں اور میں ان دلائل پر رد کرونگا۔ کیونکہ مدعی آپ ہمیں قرار دے رہے ہیں اور منکر خود بن رہے ہیں اور ساتھ یہ قید بھی لا رہے ہیں کہ منکر پر دلیل نہیں ہوتی بلکہ وہ مدعی کے دیئے گئے دلائل کا دفاع کرتا ہے۔
دیکھیں محترم !
دو باتیں حضرت ابو بکر﷜ کی خلافت کے بارے میں
یعنی اقرار میں ہم مدعی اور انکار میں آپ مدعی ۔ اس صورت میں دلیل دونوں پر ہے۔ہم اقرار کے دلائل پیش کریں گے اور آپ انکار کے دلائل پیش کریں۔اور پھر ہم آپ کی پیش کی گئی دلیل کا جائزہ لیں گے اور آپ ہماری پیش کی گئی دلیل کا جائزہ لیں۔
دو باتیں حضرت علی﷜ کی خلافت کے بارے میں

یعنی حضرت علی﷜ چوتھے خلیفہ ہیں ؟ یا خلیفہ بلافصل ہیں؟ اس میں بھی ہم دونوں مدعی بھی ہیں اور منکر بھی۔تو یہاں پر دلائل آپ بھی دیں گے۔ اور ہم بھی اور آپ ہمارے دلائل کاجائزہ لیں گے ہم آپ کے دلائل کا۔
نوٹ
محترم اگر کوئی گزارش ہے تو پیش کریں۔
ماشاء اللہ بہت ہی خؤب ۔جزاکم اللہ خیرا
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
غزنوی صاحب نے نہایت معقول بات کی ہے۔ اگر کوئی ضد پر نہیں ہے تو اسے بھی اتفاق کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہونا چاہیے
جی جی میں نے پڑھ لی غزنوی صاحب کی پوسٹ پر بلکل غیر علمی پوسٹ سمجھ کر جواب نہیں دیا۔۔۔۔۔

بھائی غزنوی اچھا ہوا کہ آپ قاضی نہیں بنے ورنہ جو کام فریادیوں کو کرنے ہوتے ہیں وہ مجرموں کو کرنے پڑتے۔۔۔۔

ہم نے بھی جب پہلی بار فقہہ میں کتاب القضاء پڑھا تھا تبھی استاد محترم سے یہی سوال کیا تھا!!!!

میرے بھائی میں شیعہ ہوں تو کیا ہوا پر اس جیسی علمی باتوں میں شیعہ سنی میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔۔۔

غزنوی بھائی آپکی دعوی کے مطابق ھر شخص مدعی بھی ہوگا تو منکر بھی۔۔۔۔ پھر تو قضاوت کرنا بھی ممکن نہیں ہوگی۔۔۔۔
آپ کی بات ہی صحیح پر حضرت ابوبکر کی خلافت میں آپ مدعی پہلے ہیں جبکہ ہم اس کے انکار کی دعوی میں موخر ہیں۔۔۔ پھر بھی آپ پر دلیل لانا لازم ہوگی۔۔۔۔۔
رہی بات علی علیہ السلام کی خلافت بلافصل کی بات تو یہ مسئلہ خلافت ابی بکر رض پر ہی موقوف ہے۔۔۔ ہم یا آپ یہ لفظ بلافصل یا بالفصل کہتے ہی ابوبکر رض کی خلافت کی وجہ سے ہیں فتامل۔۔۔۔

مناظرہ کرنا ہے تو دل کھول کر ہاں بول دیں ورنہ یہ غیر علمی بہانے آپ کو زیب نہیں دیتے۔۔۔

پھر بھی وہاں پر میری آخری دو تین پوسٹیں پڑھ لیں۔

جزاک اللہ خیرا
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
اہل سنت حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کے خلیفہ اول ہونے کے مدعی ہیں۔
اور
اہل تشیع حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خلیفہ اول ہونے کے مدعی ہیں ۔
بات صاف ہے اعتصام صاحب؟
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اہل سنت حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کے خلیفہ اول ہونے کے مدعی ہیں۔
اور
اہل تشیع حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خلیفہ اول ہونے کے مدعی ہیں ۔
بات صاف ہے اعتصام صاحب؟
بھائی میں بات کو اور بھی صاف کردوں کہ امام علی علیہ السلام دونوں کی نظر میں خلیفہ تو ہیں نا۔۔۔۔۔ بس مسئلہ ابوبکر رض کی خلافت کا رہ گیا ہے کہ اگر اسکی خلافت ثابت تو علی علیہ السلام خود بخود چوتھا اور اگر نہیں ہوئی تو خود بخود پہلا۔۔۔۔۔۔ فتامل۔۔۔ یعنی علی علیہ السلام کی نفس خلافت کو تو دونوں مانتے ہیں جبکہ ابوبکر رض کی خلافت کا ہی انکار ہے ہماری طرف سے نہ کہ فقط اس کی بلافصل کا انکار ہے خوب سمجھ لیں۔۔۔۔ صاف ظاہر ہوا کہ آپ دلیل دینے کے زیادہ حقدار ہیں۔۔۔۔۔

یاد رکھیں کہ نفس خلافت کا مسئلہ خلافت اول پر مقدم ہے۔۔۔۔ آپ فقط بلافصل کے منکر ہیں جبکہ ہم ابوبکر رض کی خود خلافت کے ہی منکر ہیں۔۔۔
میرے خیال میں، میں سب کچھ واضح لکھ رہا ہوں پھر بھی۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
جی جی میں نے پڑھ لی غزنوی صاحب کی پوسٹ پر بلکل غیر علمی پوسٹ سمجھ کر جواب نہیں دیا۔۔۔۔۔

بھائی غزنوی اچھا ہوا کہ آپ قاضی نہیں بنے ورنہ جو کام فریادیوں کو کرنے ہوتے ہیں وہ مجرموں کو کرنے پڑتے۔۔۔۔

ہم نے بھی جب پہلی بار فقہہ میں کتاب القضاء پڑھا تھا تبھی استاد محترم سے یہی سوال کیا تھا!!!!

میرے بھائی میں شیعہ ہوں تو کیا ہوا پر اس جیسی علمی باتوں میں شیعہ سنی میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔۔۔

غزنوی بھائی آپکی دعوی کے مطابق ھر شخص مدعی بھی ہوگا تو منکر بھی۔۔۔۔ پھر تو قضاوت کرنا بھی ممکن نہیں ہوگی۔۔۔۔
آپ کی بات ہی صحیح پر حضرت ابوبکر کی خلافت میں آپ مدعی پہلے ہیں جبکہ ہم اس کے انکار کی دعوی میں موخر ہیں۔۔۔ پھر بھی آپ پر دلیل لانا لازم ہوگی۔
بہت خوب اعتصام بھائی جان آپکی باتیں وزنی ہیں جبکہ غزنوی بھائی جان نے بھی خوب کوشش کی ہے۔ لیکن اس سے جان خلاصی کا تاثر ابھرتا ہے۔
ویسے تو میں بھی سنی ہوں لیکن ایک عامی اور بے علم سا۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کسی کی بھی خلافت کو قرآن سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ قرآن میں صراحت سے کسی بھی خلیفہ راشد کی خلافت اور پھر انکی ترتیب کا ذکر نہیں۔ اس لئے یہ مطالبہ کہ قرآن سے ثابت کیا جائے عبث ہے۔ حدیث سنی اور شیعہ حظرات کی الگ الگ ہیں۔ ایک کی کتابیں دوسرے کے ہاں معتبر نہیں۔ اور نا کسی حدیث میں صراحت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ میرے بعد فلاں مسلمانوں کا خلیفہ اول ہو۔
 
غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
محترم اعتصام صاحب۔!
شاید آپ اس بات سے بے خبر ہیں کہ کوئی بھی ترتیب دیا گیا اصول ہر جگہ لاگو نہیں کیا جاتا۔مجرموں کے کٹہرے میں اور اصول اور علمی ومناظراتی و مکالماتی گفتگو میں اور اصول ہوتے ہیں۔عدالت میں مجرم صرف اپنے جرم کی بے ثبوتی پر بات کرسکتا ہے لیکن اہل علم کی محفل میں ثبوت کے ساتھ الزامی جواب وسوال بھی کیے جاتے ہیں۔
آپ نے میری بات کو تسلیم کرلیا ۔ لیکن ساتھ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ مدعی پہلے ہیں اور ہم انکاری مؤخر۔ اس لیے دلیل پہلے آپ پر ہونگی۔
محترم صاحب۔آپ خلافت ابی بکر﷜ کے سرے سے منکر ہیں۔اور آپ اس بات کا اقرار بھی فرما چکے ہیں ۔فی الحال ہم اس بات کو موخر کرتے ہیں ۔اس سے پہلے ہم یہ جانیں گے کہ کیا آپ کےنزدیک خلافت قائم بھی ہوئی تھی کہ نہیں ؟ اور اگر قائم ہوئی تھی تو خلیفہ اول کون تھا ؟
جب آپ اس پر روشنی ڈالیں گے تو حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔ان شاءاللہ
 
Top