• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمائیں کہ فلاں شخص کو بخش دیا ہے

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
خوب سمجھ لیں :
فضائل کا باب ہو یا احکام و عبادت کے ابواب ۔۔ سب میں سچائی و راست گوئی اور حق گوئی لازم ہے،
یہ اسلام کی شان اور عظمت ہے ؛
مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ فضائل بول بول کر نیا باب کھولنے کی کوشش کی جاتی ہے.
اسمیں کوئی شک نہیں کہ اسلاف نے فضائل و آداب اور احکام کی روایتوں میں تفریق کی ہے. لیکن آج اسکا غلط مطلب لوگوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے.
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
محترم اسحاق بھائی ۔ کیا اتنے عرصہ سے آپ میرا مزاج نہیں سمجھے ۔
آپ کے جو مزاج کے لوگ ہیں وہی لوگ ہی جواب دے سکیں گے ۔
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
اگر میں آج مر جاتا ہوں تو کیا فوراً ہی میرا حساب کتا ب ہوجائے گا۔ ایسا عقیدہ تو کسی حدیث میں نہیں ملتا یا کم از کم میرے ناقص علم میں تو نہیں ہے۔ ذیل میں تین احادیث دیکھیں ۔ تمام میں حساب کے لئے ایک مخصو ص دن کا ذکر ہے۔
اگر میں اس مسئلے کو سمجھنے میں غلطی کر رہا ہوں تو برائے مہربانی میری اصلاح کریں۔
محترم دوست ۔
جو حساب کتاب آپ کے ذہن میں ہے جس میں زندگی کے ہر ہر لمحے کا حساب دینا ہوگا۔ بیشک وہ آخرت میں ہی ہوگا ۔
لیکن مرنے کے بعد قبر کے مراحل ہیں ۔ بلکہ دیکھا جائے تو اس سے پہلے ہی عذاب و انعام کی پہلی صورت روح قبض ہوتے وقت ہوتی ہے ۔ جب مومن کی روح بہت اچھے انداز میں اور کافر کی روح بہت ہی تکلیف دہ انداز میں نکالی جائے گی ۔
پھر قبر ہے ۔ جو جنت کا باغ ہے یا دوزخ کا گھڑا۔قبر میں سوال ہیں ۔ اس میں ایمان و اعمال والا ہی کامیاب ہوتا ہے ۔
اس میں کامیابی کی صورت میں جنت کی کھڑکی کھل جاتی ہے ۔ قبر وسیع ہو جاتی ہے۔اور بد اعمال کے لئے قبر کا عذاب ہے ۔جو حق ہے ۔ اور تمام احادیث کی کتابوں میں ان باتوں کے بارے میں روایات موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو ان تمام مراحل میں عذابات سے محفوظ فرمائے ۔ اور کامیابی عطاء فرمائے ۔ آمین
 
Top