ماریہ انعام
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 498
- ری ایکشن اسکور
- 377
- پوائنٹ
- 164
خواتین کے سفر حج میں محرم کی ضرورت
از عطیہ انعام الٰہی
(والدہ محترمہ)
حج اسلام کے بنیادی ارکلان میں سے پانچواں رکن ہے
حج کی فرضیت قرآن مجید سے ثابت ہے ۔
سورہ آل عمران کی آیت نمبر 97 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
’’لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے۔‘‘
استطاعت سے مراد یہ ہے کہ
بیت اللہ شریف جانے اورآنے کا خرچ اس کے پاس موجود ہو ۔
اپنی غیر حاضری میں اہل خانہ کے لیے خرچ کا بھی معقول انتظام ہو ۔
راستہ پرخطر نہ ہو یعنی امن و امان ہو اور جان و مال کو خطرہ نہ ہو ۔
جسمانی صحت اس قابل ہو کہ حج اور سفر حج کی صعوبتیں برداشت کر سکتا ہو۔
عورتوں کے لئے ایک اضافی شرط یہ بھی ہے کہ کسی محرم کا ساتھ میسر ہو۔
چنانچہ جب کوئی عورت حج کا ا رادہ کرے تو اس کے لیے جسمانی صحت او رمالی اسباب کی موجودگی کے ساتھ محرم کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ عورت کے لئے یہ شرط صرف سفر حج کے لیے ہی نہیں بلکہ عام سفر کے لیے بھی ہے ۔