• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی درندگی پهر سامنے آ گئی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
لیکن یہ صرف کہنے کی حد تک ہیں ۔
اس تھریڈ کو شروع کس نے کیا ۔ اور ابھی تک رہنے کیوں دیا ؟
جی یہ بات درست ہے کہ ہم اس پر عمل درآمد نہیں کروا پارہے ، اس کا یہ معنی بھی لیا جاسکتا ہے کہ صرف ’’ زبانی کلامی ‘‘ بات کو کوئی سمجھنے کے لیے تیار نہیں ، اور دوسرا طریقہ اس لیے اختیار نہیں کیا جارہا ، کہ اس میں کچھ اہل تکنیک کی طرف سے تاخیر ہے ۔ خیر جو ہوتا ہے کر لیں ۔ مسکراہٹ ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لب و لہجے کو درست بنائیں ، شکریہ ۔ ذرا سا اختلاف ہوا اور ساتھ ہی لہجہ بگڑ گیا ، دین کی بات کرنے والوں کو اس قدر کمزور اخلاق زیب نہیں دیتا ۔
میرا آخری مراسلہ
دراصل اس موضوع پر بولنے سے بات دوسری طرف چلی جاتی ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا نظریہ ہے، کسی کو کوئی بات بری لگے تو معذرت، لہذا میں آئندہ یہاں اس موضوع پر نہیں بات کروں گا۔ ان شاءاللہ

ویسے بحث و مباحثے کی عادت میں نے چھوڑ دی تھی، لیکن کچھ دنوں سے دوبارہ شروع کر دی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں یہاں فعال ہو گیا، لہذا اپنے کام کی طرف توجہ کرتا ہوں جو فیس بک پر ہے اور دوبارہ غیر فعال ہوتا ہوں یہاں سے۔۔۔ کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر لگائے گئے الزامات کا خود حساب لینے کے لئے کافی ہے۔۔ اللہ تعالیٰ مجاہدین کو کامیابیوں سے نوازے آمین۔۔۔ اور اپنے پراؤں کے شر اور حسد سے محفوظ فرمائے آمین۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس الدولۃ الاسلامیہ کو پوری دنیا پر پھیلائے اور کفر کی سازشوں کو ناکام بنائے آمین۔ اللھم النصر الدولۃ الاسلامیہ۔۔ اللھم آمین

والسلام علیکم
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میرا آخری مراسلہ
دراصل اس موضوع پر بولنے سے بات دوسری طرف چلی جاتی ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا نظریہ ہے، کسی کو کوئی بات بری لگے تو معذرت، لہذا میں آئندہ یہاں اس موضوع پر نہیں بات کروں گا۔ ان شاءاللہ

ویسے بحث و مباحثے کی عادت میں نے چھوڑ دی تھی، لیکن کچھ دنوں سے دوبارہ شروع کر دی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں یہاں فعال ہو گیا، لہذا اپنے کام کی طرف توجہ کرتا ہوں جو فیس بک پر ہے اور دوبارہ غیر فعال ہوتا ہوں یہاں سے۔۔۔ کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر لگائے گئے الزامات کا خود حساب لینے کے لئے کافی ہے۔۔ اللہ تعالیٰ مجاہدین کو کامیابیوں سے نوازے آمین۔۔۔ اور اپنے پراؤں کے شر اور حسد سے محفوظ فرمائے آمین۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس الدولۃ الاسلامیہ کو پوری دنیا پر پھیلائے اور کفر کی سازشوں کو ناکام بنائے آمین۔ اللھم النصر الدولۃ الاسلامیہ۔۔ اللھم آمین

والسلام علیکم
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
یار آپ آخری مراسلے تک بہت جلد پہنچتے ہیں ، آپ کو صرف یہی گزارش کی ہے کہ بڑے چھوٹے کا ذرا احترام رکھتے ہوئے بات کیا کریں ، اس بات پر آپ کا ’’ آخری مراسلہ ‘‘ کا اعلان ، کہیں اس وجہ سے تو نہیں کہ آپ ’’ احترام و حترام ‘‘ کو کچھ نہیں سمجھتے ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سارا دن فورم کو کاپی پیسٹ سے تحریریں پوسٹ کرتے ہیں آپ، آپ کو اللہ کے حکموں کا معلوم نہیں
إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا ۚ سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ﴿١٢۔۔۔سورۃ الانفال
ترجمہ: اس وقت کو یاد کرو جب کہ آپ کا رب فرشتوں کو حکم دیتا تھا کہ میں تمہارا ساتھی ہوں سو تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں، سو تم گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور کو مارو (12)

السلام علیکم :

پہچا دو میری طرف سے اگر تمھیں ایک آیت بھی معلوم ہو -

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،لوگو! میرے بعد پھر کافر مت بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔

حدیث نمبر: 121 صحیح بخاری

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: اسْتَنْصِتِ النَّاسَ، فَقَالَ: "لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".

ہم سے حجاج نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھے علی بن مدرک نے ابوزرعہ سے خبر دی، وہ جریر رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجۃ الوداع میں فرمایا کہ لوگوں کو بالکل خاموش کر دو (تاکہ وہ خوب سن لیں) پھر فرمایا، لوگو! میرے بعد پھر کافر مت بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔


میرے بھائی ایک سوال کا جواب دے کیا یہ سچ ہے کیا افغانستان میں داعش اور طالبان آپس میں لڑ رہے ہیں کیا یہ ویڈیو صحیح ہے داعش والوں نے اسے کیا قبول کیا ہے اگر قبول کیا ہے تو کیا اسلام میں یہ جائز ہیں ؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم :

شیخ @خضر حیات بھائی آپ کی توجہ مذکور ہے -

کیا فتنوں کے دور میں علماء کی رہنمائی ضروری نہیں ؟؟؟

کیا علماء ہر دور کے فتنوں کو بہتر سمجھ سکتے ہیں یا ھم جیسا طالب علم ؟؟؟؟

کیا ھمارے لئے یہ کافی نہیں کہ علماء کی اکثیریت داعش کے مسلے میں فتویٰ دے چکی ہے ؟؟؟؟

چاھے وہ عرب کے علماء یو یا پاکستان کے اہل حدیث علماء

آخری بات اس مسلے پر ضرور بات کی جائے تاکہ حق و باطل کی تمیز ہو سکے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
آخری اشاعت: بدھ 27 شوال 1436هـ - 12 اگست 2015م KSA 20:22 - GMT 17:22

افغان طالبان: داعش کے ہاتھوں یرغمالیوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت

بدھ 27 شوال 1436هـ - 12 اگست 2015م



افغانستان میں داعش کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے لی گئی تصویر۔


  • رابط مختصر
    کابل ۔ ایجنسیاں :

    افغان طالبان نے داعش کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کے اندوہناک قتل کی ویڈیو کی مذمت کی ہے۔اس ویڈیو میں دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے باریش یرغمالیوں کی آنکھیں اور ہاتھ پشت پر باندھ رکھے ہیں اور انھیں دھماکوں سے اڑا دیا جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو بظاہر افغانستان کے شورش زدہ مشرقی پہاڑی علاقے میں فلمائی گئی ہے۔پس منظر میں پہاڑی پر سبزہ اور دھند نظر آرہی ہے۔اس میں قیدیوں کو ''غدار'' قرار دیا گیا ہے جو طالبان یا افغان حکومت کے حامی ہیں۔

    مگر طالبان نے انھیں عام شہری قرار دیا ہے۔ان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''خوف ناک ویڈیو میں خود کو داعش سے وابستہ قراردینے والے اغوا کاروں کو متعدد سفید ریش قبائلی زعماء اور دیہاتیوں کو سفاکانہ انداز میں بارود سے شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے''۔

    بیان کے مطابق ''بعض غیر ذمے دار جاہل افراد کے اسلام اور مسلمانوں کے نام پراس ظلم اور اس طرح کی دوسری سفاکانہ کارروائیوں کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے''۔

    یہ ویڈیو صرف چار منٹ دورانیے کی ہے اور اس کو اتوار کے روز جہادی سوشل میڈیا کے فورمز پر پوسٹ کیا گیا تھا۔اس میں عربی اور پشتو زبان میں تبصرہ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ داعش نے افغانستان میں حالیہ مہینوں کے دوران اپنے پاؤں پھیلائے ہیں اور اس میں طالبان کی قیادت سے ناراض کمانڈر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اب حال ہی میں طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد ان کی صفوں میں پھوٹ پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کی قیادت میں ملا عمر کے انتقال کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات سے داعش کے جنگجو فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ مرحوم کے بیٹے اور بھائی سمیت متعدد سرکردہ کمانڈروں نے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت سے انکار کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نئے امیر کا انتخاب عجلت میں کیا گیا ہے اور اس میں تعصب کا پہلو بھی نمایاں ہے۔

    قطری دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا گذشتہ ہفتے نئے امیر اختر منصور کے انتخاب کے خلاف احتجاج کے طور پر مستعفی ہوگئے تھے۔ان کے بعد اس دفتر کے دو اور ذمے داروں نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔دوحہ میں یہ دفتر 2013ء میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔طیب آغا کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی وفات کی خبر کو دو سال تک چھپائے رکھنا ایک تاریخی غلطی ہے۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
جو لوگ ان ڈائریکٹ کفار کے مفاد کا باعث بن رہے ہوں کفار روزانہ اُن پر 95 کروڑ روپے بمباری پر ضائع کرتا؟ عجیب مذاق ہے

ہاں یہ بات ضرور ہے کہ کفار مسلمانوں کو آگے پہلے کرتا ہے اور پیچھے سے خود حملہ آور رہتا ہے۔

کسی مائی کےلال تبصرہ نگار کی یہ جراءت ہے کہ وہ یہ کہے کہ کفار کی سازشوں کو سمجھنا چاہئے تھا اور سعودیہ سمیت تمام خلیج و عرب کے تیارے مسلمانوں پر بمباری کرنے کے اتحاد میں شامل نہ ہوتے اور کہتے کہ ہم نہیں لڑتے ان سے، کیوں یہاں کیوں کافروں کو انکار نہیں۔
زبردست
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم :

شیخ @خضر حیات بھائی آپ کی توجہ مذکور ہے -

کیا فتنوں کے دور میں علماء کی رہنمائی ضروری نہیں ؟؟؟

کیا علماء ہر دور کے فتنوں کو بہتر سمجھ سکتے ہیں یا ھم جیسا طالب علم ؟؟؟؟

کیا ھمارے لئے یہ کافی نہیں کہ علماء کی اکثیریت داعش کے مسلے میں فتویٰ دے چکی ہے ؟؟؟؟

چاھے وہ عرب کے علماء یو یا پاکستان کے اہل حدیث علماء

آخری بات اس مسلے پر ضرور بات کی جائے تاکہ حق و باطل کی تمیز ہو سکے
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
جی بالکل رہنمائی ہونی چاہیے ، جو جو ساتھی ان مسائل میں حق و باطل کی تمیز چاہتے ہیں ، وہ اپنا مکمل تعارف فورم انتظامیہ کو جمع کروا دیں ، انہیں بات کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جائے گی ۔
1۔ موبائل نمبر
2۔ آئی ڈی کارڈ (یا پاسپورٹ) اسکین کرکے اس کی کاپی ۔
اس طرح کے موضوعات میں حصہ لینے والے اگر کسی بھی رکن نے یہ دو چیزیں فراہم نہ کیں تو فورم انتظامیہ کو پورا پورا حق ہے کہ وہ رکن محدود یا لامحدود مدت کے لیے بین کرے ، یا اس کی تمام یا بعض پوسٹیں ختم کرے ۔
 
Top