محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام و علیکم و رحمت الله -و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
جی بالکل رہنمائی ہونی چاہیے ، جو جو ساتھی ان مسائل میں حق و باطل کی تمیز چاہتے ہیں ، وہ اپنا مکمل تعارف فورم انتظامیہ کو جمع کروا دیں ، انہیں بات کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جائے گی ۔
1۔ موبائل نمبر
2۔ آئی ڈی کارڈ (یا پاسپورٹ) اسکین کرکے اس کی کاپی ۔
اس طرح کے موضوعات میں حصہ لینے والے اگر کسی بھی رکن نے یہ دو چیزیں فراہم نہ کیں تو فورم انتظامیہ کو پورا پورا حق ہے کہ وہ رکن محدود یا لامحدود مدت کے لیے بین کرے ، یا اس کی تمام یا بعض پوسٹیں ختم کرے ۔
متفق -
میرے خیال میں محدث انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسی تمام پوسٹس جن میں دہشت گردی سے مطلق وڈیوز، آڈیوز یا تحریری بیان وغیرہ ہو- اس کو فورم پر پوسٹ کرنے کی پابندی عائد کردینی چاہیے -قتل و غارت کی ان وڈیوز کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سچی ہیں یا جھوٹی ہیں؟؟ - ان کو بنانے والا کون ہے- اس کے پیچھے کون لوگ ہیں؟؟- خفیہ اطلاعات کے تحت اکثر غیر مسلم تنظیمیں (بلیک واٹر وغیرہ) جہادی گروپ کا روپ دھارکر اس دہشت گردی کے ذریے اسلام اور جہاد کو بدنام کررہی ہیں-جب کہ اصل تنظیم ان تمام چیزوں سے دور ہے- اور علماء چوں کہ ظاہر پر فتویٰ دیتے ہیں اس لئے عوام تذبذب کا شکار ہے کہ اس جہاد کو حقیقی جہاد تصور کریں یا فتنہ تصور کریں؟؟ - اس لئے ان موضوعات پراپنا تمام وقت صرف کرنا دانشمندی نہیں - جب یہاں اس فورم پر مختلف تنظیموں کے نام پر اس قسم کی پوسٹ نمایاں ہونگی تو فریقین میں جذباتیت کا پیدا ہونا ایک فطری امر ہوگا - بجاے پوسٹ نمایاں ہونے کے بعد ممبرز کو بلاک کیا جائے اور ایک دوسرے پر جذباتی جملے کسے جائیں- اور انتظامیہ ایک دوسرے کو چپ کرانے میں وقت صرف کرے- بہتر یہی ہے کہ اس قسم کی پوسٹ کو پہلے ہی فورم پر نشر ہونے سے روک دیا جائے-
امید ہے محدث انتظامیہ کی طرف سے اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا-
الله ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)-