عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
صحابہ کرام کسی منکر عمل کو دیکھ کر خاموش نہیں رہتے تھے اگرچہ وہ منکر عمل بظاہر کتنا ہی اچھا کیوں نہ لگتا ہو۔ جیسے کچھ لوگوں کا مسجدِ نبوی میں اجتماعی تسبیح وتحلیل و تکبیر کے عمل پر عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو مسجد ہی سے نکال دیا۔ یہ ممکن نہیں کہ ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ کے ایک مشت سے زائد داڑھی کاٹ لینے کے عمل کو غلط سمجھنے کے باوجود صحابہ کرام خاموش رہتے۔ لہٰذا صحابہ کرام کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ ایک مشت سے زائد داڑھی کاٹ لینا مباح ہے۔