عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
السلام علیکم
عزیزم ارسلان سلمہ اور محترمہ ارم صاحبہ
آپ دونوں صاحبان کھانا کھانے کے وقت کے ایک کام کرلیا کریں
(۱)ایک چائے کی پیالی (کپ) میں ڈیڑھ چمچہ اسبغول کی بھوسی صاف کی ہوئی ڈالیں اور اس میں دودھ ڈال لیں اتنا کہ یہ بھوسی بھیگ جائے ہلکی شکر بھی ڈال سکتے ہیں ضروری نہیں ۔ یہ کھیر سی بن جائے گی اب اس میں سے آدھی کھانا شروع کرنے سے پہلے کھالیں اور باقی کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں آدھا گھنٹے تک پانی نہ پئیں ۔
(۲) شہد کا استعمال تھوڑی مقدار میں شروع کریں کچھ روٹی شہد سے کھائیں باقی جو بھی سالن استعمال کرتے ہوں ۔ شہد کی خاصیت یہ ہے کہ اندرونی زخم کو بھرنے کی بہترین دوا ہے معدے کو طاقت بخشتا ہے ، جن لوگوں کی پتھری پیشاب کے راستے خارج ہوتی ہے اس پتھری کے نکلنے کی وجہ سے جو زخم گردے یا پیشاب کی نالی میں ہوجاتے ہیں اس کا لا جواب علاج ہے جسم کے اندر کہیں بھی زخم ہو شہد سے عمدہ علاج نہیں باقی خوبیاں وہ الگ ہیں صالح خون فی الفور پیدا کرتا ہے ۔الغرض شہد کے بہت فوائد ہیں ۔
تلی ہوئی اشیاء بالکل استعمال نہ کریں جیسے پراٹھے وغیرہ کھانے میں ہلکا نمک مرچ (دکھنی مرچ) ضرور استعمال رکھنی چاہئے یہ کھانا ہضم کرنے میں معاون ہوتا ہے(اگر ہائی بلڈ پریشرکی شکایت نہیں ہے ) چاول کم سے کم استعمال کریں نہ کھائیں تو اچھا ہے اگر چاول استعمال کرنا ہی ہے تو اس کی’’پِیچ‘‘نہ اتاریں ۔ ہمارے یہاں پیچ ہی کہتے ہیں پِیچ اس کو کہتے ہیں چاول پکنے کے دوران اس کاجو پانی نکال دیا جاتا ہے ایسا نہیں کرنا چاہئے اس طرح کرنے سے چاول کی طاقت ختم ہوجاتی ہے اور مزید قابض ہوجاتا ہے
اور ارم صاحبہ جیسا کہ کنعان صاحب نے فرمایا بلیک ٹی پینے کے لیے وہ مفید ہے ۔ہم لوگ بلیک ٹی نہیں بلکہ چائے کی پتی ہی استعمال کرت ہیں پیچش لوز موشن روکنے کا بہترین طریقہ ہے
شہد ضرور استعمال کیاجائے ۔فقط واللہ اعلم بالصواب