• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
بطور ثبوت عرض ہے کہ '' چراغ تلے اندھیرا '' کے مصداق آپ اپنے پاس بیٹھے ہوئے ایک اہم رکن کو تعارف دینے والوں کی فہرست میں ذکر کرنا بھول گئے ہیں ۔
کلیم حیدر
خضر بھائی اور پھر ابن آدم بھائی میرے ساتھ آپ دونوں بھائیوں کے سوال جواب کو بہت سارے اراکین اور بھی نہیں سمجھ پائے ہونگے۔ اللہ کے فضل سے ۔۔ ابتسامہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
1-محترم ابن آدم بھائی
2-محترم انس مدنی بھائی
3-محترم مسعو خان بھائی
4-محمد نعیم یونس
5-محترم حافظ عمران الہی بھائی
6-محترم ابوالحسن علوی بھائی
7-محترم قاری مصطفے راسخ بھائی
8-محترم محمد اصغر بھائی
9-محترم حافظ اختر علی بھائی
10-محترم کلیم حیدر بھائی
11-محترم ابراہیم کیلانی بھائی
12-محترم عبداللہ کیلانی بھائی
13-محترم شہزاد بھائی
14-محترم عبدالقہار محسن بھائی
15-محترم محمد آصف مغل بھائی
جزاکم اللہ خیرا محترم بھائیو میں آپ تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے انتہائی محبت سے میری دعوت کو قبول کیا اور میرے لئے اجر و ثواب کا باعث بنے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرا یہ دعوت دینا اور آپ لوگوں کا آنا اللہ کے ہاں اس محبت کے تحت رقم ہو جائے کہ جس پر اللہ کے عرش کے سائے کی بشارت ہے یعنی رجلان تحابا فی اللہ اجتمعا علیہ و تفرقا علیہ
امین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
ماشاءاللہ ۔
محمد نعیم یونس صاحب کمال کرتے ہیں کہ ہم جیسے ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے پر بیٹھے ہوئے اراکین کو بھی ’’ مجلس ‘‘ سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔
جزاک اللہ خیرا یا شیخ!
اللہ تعالی سے اُمید ہے کہ اللہ تعالی ہماری آمنے سامنے والی ملاقات کا بھی انتظام کردیں گے۔دنیا میں نہیں تو آخرت میں ہی صحیح!۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
بطور ثبوت عرض ہے کہ '' چراغ تلے اندھیرا '' کے مصداق آپ اپنے پاس بیٹھے ہوئے ایک اہم رکن کو تعارف دینے والوں کی فہرست میں ذکر کرنا بھول گئے ہیں ۔
ذکر کرنا تو میں واقعی بھول گیا۔ آپ کی یاددہانی پر کلیم حیدر بھائی کوشامل کرلیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
اور یہ آپ نے "اندھیرا" کس کو کہہ دیا۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
ویسے جب تعارف کا مرحلہ شروع ہوا تھا تو کلیم حیدر بھائی میرے پاس نہیں بیٹھے تھے۔اس اندھیرے سے نکل کر روشنی میں چلے گئے تھے۔ یہ تو ہماری آنکھیں ہی چندیا گئی تھیں کہ کلیم حیدر بھائی نظر نہ آئے۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
جزاک اللہ خیرا یا شیخ!
اللہ تعالی سے اُمید ہے کہ اللہ تعالی ہماری آمنے سامنے والی ملاقات کا بھی انتظام کردیں گے۔دنیا میں نہیں تو آخرت میں ہی صحیح!۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
اللہ نے چاہا تو میری تو شاید دنیا میں ہی ملاقات محترم خضر بھائی سے سال کے آخر پر ہو جائے آپ دیکھ لیجئے گا ( ابتسامہ)
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی نے کہا کہ باقی لوگ راستے میں ہیں آئیے ہم مدرسے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔مدرسے میں پہنچے تو ہمیں ایک لائبیریری نما کمرے میں بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔
محترم بھائی وہ لائبریری نہیں ہے بلکہ میری بیٹھک (مہمان خانہ) ہے اور بعد والا کمرہ ہمارے سونے کا ہے دونوں جگہ شاید صرف ریک اور الماریاں دیکھ کر آپ نے ایسا سمجھا اصل میں ہمارے پورے گھر میں سوائے الماریوں اور ریک کے کوئی فرنیچر نہیں حتی کہ چارپائیاں بھی نہیں اس لئے شاید سب کو ہمارا گھر لائبریری لگتا ہے (ابتسامہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
محترم بھائی وہ لائبریری نہیں ہے بلکہ میری بیٹھک (مہمان خانہ) ہے اور بعد والا کمرہ ہمارے سونے کا ہے دونوں جگہ شاید صرف ریک اور الماریاں دیکھ کر آپ نے ایسا سمجھا اصل میں ہمارے پورے گھر میں سوائے الماریوں اور ریک کے کوئی فرنیچر نہیں حتی کہ چارپائیاں بھی نہیں اس لئے شاید سب کو ہمارا گھر لائبریری لگتا ہے (ابتسامہ)
تصحیح کرنے کا شکریہ۔
معلوماتی وحیران کن!!!!!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ماشاء اللہ ! کل بروز ہفتہ بوقت صلاۃ المغرب دینی بھائیوں سےملاقات کا شرف حاصل ہوا۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ "دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز"کا پروگرام منجانب محترم عبدہ بھائی کا تھا۔مغرب سے کچھ دیر قبل میں گھر سے روانہ ہوا اور راستے سے محمد آصف مغل بھائی کو لیتے ہوئےمنزل کی جانب چل پڑے۔ ملاقات کا اہتمام ایک دینی مدرسہ للبنات میں طے تھا جس کو چلانے کی ذمہ داری محترم عبدہ بھائی اور ان کی اہلیہ محترمہ نے لے رکھی ہے۔یہ مدرسہ دو تین مرتبہ میں پہلے دیکھ چکا تھا لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ اس کے انتظامات کس کے پاس ہیں، خیر ہم دونوں بھائی سفر طے کرتے ہوئے مدرسے کے قریب پہنچنے والے تھے کہ سامنے ہی چوک میں مجھے عبدہ بھائی کھڑے نظر آئے ۔قریب پہنچ کر میں نے سلام کیا تو عبدہ بھائی مجھے کچھ بدلے بدلے اور کچھ جوان جوان لگے۔۔۔ابتسامہ۔۔ اوہو ۔۔ یہ تو عبدہ بھائی کے چھوٹے بھائی شہزاد تھے۔۔جن کو عبدہ بھائی نے مہمانوں کے استقبال و راہنمائی کے لیےتعینات کیا ہوا تھا۔خیر ان سے سلام دعا کرکے ہم مدرسہ سے ملحق مسجد میں پہنچ گئے جہاں پر جماعت کھڑی ہو چکی تھی۔ نماز ادا کرکے فارغ ہوئے تو عبدہ بھائی سے ملاقات ہوئی اور پھر عبدالقہار محسن بھائی سے ملاقات ہوئی۔عبدہ بھائی نے کہا کہ باقی لوگ راستے میں ہیں آئیے ہم مدرسے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔مدرسے میں پہنچے تو ہمیں ایک لائبیریری نما کمرے میں بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔وہاں پر تین بھائی پہلے ہی نماز سے فارغ ہو کرپہنچ چکے تھے تعارف ہونے پر پتا چلا کہ ایک بھائی ابراہیم کیلانی ، دوسرے بھائی عبد اللہ کیلانی اور تیسرے بھائی مسعود خان ہیں۔کچھ لمحے بعد ایک بھائی مٹھائی کا ڈبہ اُٹھائے ہوئے اندر تشریف لائے ۔ سلام دعا کے بعد میں نے اپنا نام بتایا اور بھائی سے میں نے استفسارانہ انداز میں پوچھا آپ حافظ اختر علی ہیں تو بھائی نے کہا نہیں میں "ابن آدم "ہوں، ماشاءاللہ اور مزید تعارف پر پتا چلا کہ ابن آدم بھائی "صراط الہدی فورم" کے ناظم ہیں۔بات چیت جاری تھی کہ محترم کلیم حیدر بھائی تشریف لے آئے اور میرے پاس ہی بیٹھ گئے۔گفتگو کا سلسلہ ابھی دراز نہیں ہوا تھا کہ محترم حافظ عمران الہی بھائی، محترم قاری مصطفے راسخ بھائی، محترم انس مدنی بھائی کے ہمراہ تین بھائی اور تشریف لے آئے۔ بعد میں تعارف پر پتا چلا کہ ایک بھائی محترم ابوالحسن علوی ہیں ، دوسرے بھائی محترم حافظ اختر علی اور تیسرے محترم محمد اصغر بھائی ہیں، ماشاء اللہ
یہ کمرہ چھوٹا تھا ،عبدہ بھائی نے کہا کہ ساتھ والے کمرے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔ ہم سب لوگ ساتھ والے بڑے کمرے میں جاکر بیٹھ گئے۔
عبدہ بھائی نے اللہ تعالی کی حمد وثنا ء کے بعد اپنا تعار ف کروایا اور ملاقات کے مقصد کو دوبارہ واضح کیا۔ اور مزید انکشاف کیا کہ یہ مدرسہ بھی محترم انس مدنی بھائی کی فیملی کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔ اس میں تقریبا سو کے لگ بھگ بچیاں دینی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔ اور یہ وسن پورہ والے مدرسے کی ہی دوسری شاخ ہے۔
محترم عبدہ بھائی کے بعد پھر سب نے اس ترتیب سے اپنا اپنا تعارف کروایا۔
محترم ابن آدم بھائی
محترم انس مدنی بھائی
محترم مسعو خان بھائی
محمد نعیم یونس
محترم حافظ عمران الہی بھائی
محترم ابوالحسن علوی بھائی
محترم قاری مصطفے راسخ بھائی
محترم محمد اصغر بھائی
محترم حافظ اختر علی بھائی
محترم کلیم حیدر بھائی
محترم ابراہیم کیلانی بھائی
محترم عبداللہ کیلانی بھائی
محترم شہزاد بھائی
محترم عبدالقہار محسن بھائی
محترم محمد آصف مغل بھائی
ماشاء اللہ ! ہر بھائی اپنے اپنے میدان کا ماہر نکلا ۔ سوائے مجھ نکمے کے۔
تعارف کے بعدمحترم انس مدنی بھائی نے محدث فورم پر تقابل مسالک کے زمرے میں حالیہ سرگرمیوں کے بارے، عربی گرائمر کلاس اورکوئی نیا تدریسی موضوع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اور اراکین مجلس سے ان کی رائے دریافت کی ۔ تدریس ِ قرآن وحدیث ،تقابل ادیان کے موضوع کو نمایاں کرنا، تدریسِ عقائد و فقہ اور فنی علوم کے بارےمیں مجلس کے شرکاء نے اپنی اپنی رائے دی ۔یہ بات چیت تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔
پھر عبدہ بھائی نے سب ساتھیوں کو مدرسے کا معائنہ کروایا ۔۔۔چلتے چلتے ایک حال کمرے میں پہنچے تو وہاں پر دسترخوان پر پُرتکلف کھانا سجا ہوا تھا۔ سب لوگ بیٹھ گئے اور لذید کھانا ،آئس کریم اور ابن آدم بھائی کی لائی ہوئی مٹھائی سے انصاف کیا۔
اللھم بارک لھم فی ما رزقتھم واغفر لھم ورحمھم۔
اس کے بعد صلاۃ العشاء محترم قاری مصطفے راسخ کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز کے بعد کتاب وسنت ڈاٹ کام کے زیر انتظام مختلف ویب سائٹس کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے عبدہ بھائی اور انس مدنی بھائی نے اراکین کو مختصرا بتایا اور پھر سب ساتھی ایک دوسرے سے اگلی ملاقات تک کے لیے بچھڑنے کے لیے تیار ہوگئے۔سب بھائیوں نے ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کی اور اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی عبدہ بھائی کے اعمال میں برکت دے اور اُن کی حفاظت کرے اور تمام بھائیوں کو اللہ تعالی جزائے خیر دےکہ جنہوں نے صرف دین کی خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ آمین
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ، سبحان اللہ، موحد بھائیوں سے اللہ کے لئے محبت ہو اور ملاقات کے لئے تو ہم ترستے رہتے ہیں، لیکن موقع ہی نہیں بن پاتا کہیں جانے کا، مجھے امید تھی کہ انکل جان اس ملاقات کا حال احوال ضرور شئیر کریں گے، پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ ویسے اتنے سارے بھائی اور ملاقات صرف ایک گھنٹے کی، حیرانگی کی بات ہے، میرے صرف دو موحد بھائی ایک تو احمد ندیم بھائی اور ایک دوسرے ہیں، وہ آئے تو ہماری صرف مختصر ملاقات کا دورانیہ 4 گھنٹے کم و بیش تھا۔بہرحال اللہ تعالیٰ عبدہ بھائی کی اس دعوت پر ان کو اجر عطا فرمائے اور ان کے رزق اور اولاد میں برکت عطا فرمائے آمین
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
عبدہ بھائ کا بہت شکریہ کے انہوں نے الحب للہ کو عملی جامہ پہنا کر ہم جیسے گنہگاروں کو ملاقات کا شرف بخشا۔ اللہ رب العزت انکی اس سعی کو قبول فرما کر انکو علیین کی صف میں شامل فرمائے۔
نعیم یو نس بھائ کی یاد داشت تو واقعی قابل ستائیش ہے کہ اتنے سارے بھائیوں کا تعارف یاد کر لیا۔ (اکا دکا غلطی کی تو خیر ہوتی ہے)
 
Top