میں یہ موضوع کئی دن سے دیکھ رہا ہوں اور بھائیوں کے دل چسپ ریمارکس سے محظوظ ہو رہا ہوں؛7 دسمبر کو ایک پروگرام کے سلسلے میں لاہور آنا تھا تو سوچا کہ عبدہ بھائی کی دعوت میں بھی شریک ہو جاؤں گا اور اس بہانے دیگر ساتھیوں سے بھی ملاقات ہو جائے گی لیکن بہ وجوہ وہ پروگرام ملتوی ہو گیا اور دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونا طے پایا سو اس دعوت میں شرکت بھی ممکن نہ رہی؛سوچا اچھا ہی ہوا جو پہلے ہی شریک ہونے کی اطلاع نہیں دی اور یہ بھی ذہن میں تھا کہ دعوت عام تھی لہٰذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور عبدہ بھائی سے پھر ملاقات کر لوں گا لیکن
آج (4دسمبر) کو صبح قریباً بجے بس میں سوار اپنی جاے ملازمت کی جانب محو سفرتھا کہ موبائل کی گھنٹی بجی اور سلام کے جواب میں ایک نامانوس آواز سنائی دی :میں لاہور سے حافظ۔۔۔بول رہا ہوں کیا آپ نے مجھے پہچانا؟اب اس نام کے میرے ایک دوست اور بھی ہیں لیکن ان کی آواز سے میں مانوس تھا لہٰذا لا علمی ظاہر کی کہ میں نہیں پہچان سکا؛پھر فرمایا گیا کہ میں عبدہ ہوں محدث فورم والا ؛اوہ اچھا تو آپ ہیں ،معذرت میں پہچان نہ سکا ۔’’جی کوئی بات نہیں ،بس آپ کو دعوت دینا تھی میری خواہش تھی کہ آپ ضرور اس میں شریک ہوتے‘‘انھوں نے ملائمت سے بھرپور لہجے میں کہا؛جواباً میں نے انھیں عذر سے آگاہ کیا تو انھوں نے معذرت قبول کرلی۔
عبدہ بھائی بے حد شکریہ؛ان شاءاللہ اوخر دسمبر لاہور آمد پر آپ سے لازماً ملاقات ہو گی اور اس میں مچھلی کی دعوت میری جانب سے ہو گی۔
دیگر دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض کردوں کہ میری عبدہ بھائی سے ایک ہی مفصل ملاقات ہوئی تھی جب ہم بعض دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک دوسرے صوبے کی عظیم علمی شخصیت سے استفادے کے لیے ان کی درس گاہ میں گئے تھے؛وہ ایک یاد گار علمی سفر تھا جس میں ہمارے عزیز دوست اور بھائی محمد حسن موہل علیہ الرحمۃ بھی ہمارے ہم راہ تھے ؛اس کی روداد پھر کبھی۔
اس کے علاوہ کوئی ملاقات میری یاد داشت میں نہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے پتا چلا کہ عبدہ بھائی وہی ہیں تو بہت خوشی ہوئی اورقلب و ذہن میں ان کی مخلصانہ محبت کے نقوش تازہ ہو گئے؛خداوند کریم ان کے اخلاص میں برکت عطا فرمائے اور دین و ملت کے لیے ان کی مجاہدانہ کاوشوں کو بار آور کرے؛آمین
حافظ عسکری صاحب!
حسب عادت آپ نے ناپسند کا بٹن دبا ہی دیا۔
حالانکہ رات ہی ایک عزیز دوست نے مجھ سے فرمایا تھا کہ آپ ان سے نہ الجھا۔
لیکن
میرا خیال ہے کہ آپ اچھا کریں اور دعوت میں ضرور تشریف لائیں تاکہ آپ کو یہ بتا دیا جائے کہ
عسکریت کو ناپسند تک محدود نہ رکھا کریں
ناپسند کرنے کی جو وجہ ہوتی ہے وہ لکھ دیا کریں
دوسری بات
اب
آپ نے میری پوسٹ کو ناپسند کر کے مجھے دوبارہ سے اپنی (عسکریت) کے خلاف کر لیا ہے۔