• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ مچھلی

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
محترم بھائی آپ کیوں نہیں آئے ارسلان بھائی تو پہنچ گئے ہیں اور احمد ندیم بھائی بھی پہنچ گئے ہیں اسلم بھائی کہ رہے ہیں کہ میں ارسلان بھائی کی کلاس لے رہا ہوں محمد عامر یونس بھائی کو بتلا دیں
محترم بھائی دل تو بهت چاهتا هے لیکن مصروفیت کی وجه سے نہیں آسکا ارسلان بھائی پہنچ جانے کی بهت بهت خوشی هے اسلم بھائی میں ابھی @محمدعامریونس بھائی کو بتاتا هوں
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام دعوتی شریک بھائیوں سے معذرت کے کچھ مجبوریوں کی وجہ سے شرکت نہ کرسکا۔جس کا بے حد افسوس ہورہا ہے۔کیونکہ یہ ایک بہترین موقع تھا اپنےموحدین بھائیوں سے ملنے کا ۔دنیاوی غرض سے اگر کسی مجبوری کی وجہ سے بندہ نہ پہنچ سکے تو اتنا افسوس نہیں ہوتا کہ جتنا آج ہورہا ہے۔کہ اپنے دینی بھائیوں سے ملنے کا یہ سنہری موقع ضائع ہوگیا۔لیکن مایوسی کفر ہے ان شاء اللہ ۔اللہ نے چاہاتو جلد لاہوری بھائیوں سے اورشیوخ حضرات سے جامعہ رحمانیہ میں ملاقات ہوگی ۔ان شاء اللہ۔کیونکہ دینی اور موحدین بھائیوں سے ملاقات کا کچھ مزہ الگ ہے۔اس لئے دعوتی شریک بھائیوں سے ایک مرتبہ پھر معذرت۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ جس طرح میرے یہ پیارے دینی بھائی اور بزرگ مل کر بیٹھیں گے۔اللہ اسی طرح ہم سب کو جنت میں بھی اکھٹا کردینا۔آمین۔ثمہ آمین
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔۔۔۔۔
امید ہے کہ سب بخیرت ہونگے ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
اجتماع میں شریک ہونے کے باوجود دعوت میں شریک نہ ہونے پر معذرت خواہ ہوں ۔
ماشاءاللہ مجموعی لحاظ سے اجتماع بہت اچھی تھی ۔
بعض بیانات کوصحیح طرح نہیں سن سکا ۔۔۔ خاص کر جنگ جمل اور صفین پر ، ۔۔ اگر کسی کے پاس پورے بیانات وغیرہ کا کوئی لنک ہو تو شیئر کریں ۔ شکریہ ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ!
@عبدہ بھائی کی طرف سےلذیذ مچھلی ،
@عبدالودود بھائی کی طرف سےذائقہ دار رسملائی اور
@ابن آدم بھائی کی طرف سےفرمائشی مٹھائی کا پروگرام بہت ہی زبردست رہا۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم واغفرلھم وارحمھم۔ آمین۔
ہر چیز وافر مقدار میں موجود تھی۔ اللہ تعالی ان بھائیوں کی محبت و محنت کو قبول کرے اور ان کے ایمان و عمل میں اضافہ کرے۔ آمین یا رب العالمین!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
کل صبح کے وقت عبدہ بھائی کا فون آیا تو ارسلان بھائی سے پہلی مرتبہ فون پر بات ہوئی کیونکہ وہ عبدہ بھائی کے پاس پہنچ چکے تھے۔
عبدہ بھائی نےمجھے کہا کہ آپ ذرا جلدی آجانا۔ اور باقی ساتھیوں سے بھی رابطہ کر لیں ۔ میں محترم اسلم اور ارسلان برادران کو سیر کروانے جارہا ہوں۔
بھائیوں سے رابطہ کرنے پر آصف بھائی اور ابن حسیم بھائی کا پروگرام میرے ہمراہ ہی بنا جبکہ ساجد تاج بھائی نے کہا کہ وہ کچھ مصروفیت کی بناء پر جلدی نہیں جاسکتے اس لیے خود ہی پہنچ جائیں گے۔
دعوت طعام والے دن حسب معمول بھائیوں کو ملنے کی خواہش دل میں موجزن تھی۔ تیا ر ہوکر گھر سے نکلا ،راستے سے آصف مغل بھائی اور ابن حسیم بھائی کو ساتھ لیتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچے تو عبدہ بھائی کو اپنے آنے کی اطلاع دینے کی غرض سے فون کیا تو پتا چلا کہ موصوف "بیت العتیق" پہنچے ہوئے تھے ، ارسلان بھائی اور اسلم بھائی کو یہاں کی سیر وملاقات کروانےکی غرض سے ، اور واپسی پر گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لیٹ ہیں۔ ہمیں ہدایت کی کہ آپ لوگ بیٹھک میں تشریف رکھیں ۔بیٹھک کا دروازہ کھلنے پر ہم لوگ اندر چلے گئے۔ تھوڑی دیر بعد عبدہ بھائی کا فون آیا اور کہنے لگے کہ کچھ اور دوست بھی آرہے ہیں، آپ اُن کو اندر بیٹھا لیجئے گا۔اور پھر چند ہی لمحوں کے بعد ایک بھائی تشریف لائے اور تعارف پر پتا چلا کہ وہ عبدالودود بھائی ہیں۔پھر اُن سے گفتگو ہوتی رہی ۔ قریبی مسجد سے اذان سنائی دی تو ہم سب مسجد کی طرف روانہ ہوگئے (اتفاق سے اس وقت بھی صلاۃ المغرب کا وقت ہوچکا ہے باقی بعد میں ان شاء اللہ)
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ!
@عبدہ بھائی کی طرف سےلذیذ مچھلی ،
@عبدالودود بھائی کی طرف سےذائقہ دار رسملائی اور
@ابن آدم بھائی کی طرف سےفرمائشی مٹھائی کا پروگرام بہت ہی زبردست رہا۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم واغفرلھم وارحمھم۔ آمین۔
ہر چیز وافر مقدار میں موجود تھی۔ اللہ تعالی ان بھائیوں کی محبت و محنت کو قبول کرے اور ان کے ایمان و عمل میں اضافہ کرے۔ آمین یا رب العالمین!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ!
آمین
 
شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
47
پوائنٹ
83
۔
Presentation123.jpg

السلام علیکم!
اور دیگر دوست احباب کا بھی انتہائی دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے حوصلہ افزائی کی،انس نضر صاحب بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں
الحمد اللہ ایسی ہی محفل موحدین ہوتی رہیں تاکہ اللہ اور اس کے رسول کےاحکامات لوگوں تک پہنچتے رہیں۔
وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ۭوَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ١٠٤؁
تم میں کچھ لوگ تو ایسے ضرور ہی ہونے چاہیں جو نیکی کی طرف بلائیں ، بھلائی کا حکم دیں ، اور برائیوں سے روکتے رہیں۔ جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح پائیں گے ۔(104)العمران
یقنا آپ یہی لوگ ہیں

۔
 

اٹیچمنٹس

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گذشتہ سے پیوستہ
نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچے تو تھوڑی ہی دیر بعد عبدہ بھائی اور شیخ قاری مصطفی راسخ تشریف لاتے ہوئے نظر آئے۔ عبدہ بھائی نے قاری مصطفی راسخ صاحب کو امامت کرنے کی درخواست کی۔ قاری صاحب مصلے پر تشریف لے آئے۔ محمد آصف مغل بھائی نے اقامت کہی ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد میں قاری صاحب سے ملاقات کے لیے ، اُن کے پاس گیا تو وہ معانقے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے۔ سلام دعا کے بعد قاری صاحب کہنے لگے کہ ارسلان بھائی سے ملاقات ہوئی؟ میں نے کہا کہ نہیں! کہنے لگے کہ آئیے آپ کو ملواتے ہیں۔ پچھلی صفوں کے پاس چار پانچ افراد کھڑے محو گفتگو تھے۔ قاری صاحب نے ایک جوان سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں ارسلان بھائی۔ میں اپنے بھتیجے ارسلان کو گلے ملا، سلام دعا کی ،حال احوال دریافت کیا۔ قاری صاحب نے پوچھا کہ کیا آپ پہلے نہیں ملے؟ میں نے کہا کہ نہیں ہماری یہ پہلی ملاقات ہے۔ پھر اسلم اوڈبھائی اور احمد ندیم بھائی سے ملاقات ہوئی اور عبدہ بھائی سے سلام دعا ہوئی۔ اس کے بعد ہم مسجد سے نکل کر واپس بیٹھک کی طرف روانہ ہوگئے۔۔۔جاری
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمین اراکینِ محدث فورم (موحدین)
میری سوچ سے بھی کہیں بڑھ کر یہ پروگرام خوبصورت اور دلچسپ ہوا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں کل اپنی زندگی کی اس قدر خوبصورت محفل میں موجود تھا، اور حیران بھی ہوں کہ ایک ساتھ سب کو اکٹھے مل جاؤں گا، اکثر گھر میں کہا کرتا تھا کہ میرے موحدین بھائی لاہور میں کثیر تعداد میں ہیں، جب بھی گیا سب کو ملوں گا، اللہ رب العالمین نے اپنے حقیر بندے کی خواہش کو اس طرح پورا کیا کہ بہت ہی آسانی سے سب موحدین کو ایک ہی جگہ مل لیا، سبحان اللہ

بھائیو ! مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ اس قدر زبردست محفل کو میں کیسے بیان کروں، بس جو سمجھ میں آتا جائے گا، لکھتا جاؤں گا۔ ان شاءاللہ

عبدہ بھائی
سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس بھائی کو دنیا میں عزت والی روزی اور آخرت میں جنت الفردوس عطا فرمائے اور جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت نصیب فرمائے آمین، جس قدر انہوں نے میری ، علی اوڈ بھائی اور احمد ندیم بھائی کی مہمانی کی ، سبحان اللہ وبحمدہ، انہوں نے ہمیں بہت گھمایا پھرایا، اور ہماری بہت رہنمائی کی، صبح تقریبا چھ بجے سے لے کر رات کو گیارہ بجے واپسی تک انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارا بہت خیال رکھا، بس دعائیں ہی دعائیں ہیں ان کے لئے۔ اللہ ان کو وہ اجر عطا فرمائے جو ہم دل سے ان کے لئے چاہ رہے ہیں۔ آمین (میرے متعلق بھائی نے کیا محسوس کیا ، وہ خود ہی لکھیں گے، ان شاءاللہ)

ابن آدم بھائی (ایڈمن صراط الھدی فورم)
ماشاءاللہ، بہت ہی پیارے بھائی، میرے خیال سے پوری محفل میں سب سے بڑی عمر والے ہمارے یہی بھائی تھے، لیکن ان کو انکل نہیں کہوں گا، ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، اللہ تعالیٰ ان کو خوش رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے آمین

انس نضر بھائی
انس بھائی سے تو میری فون پر تقریبا پچھلے دو سال سے بات ہوتی رہی ہے، لیکن ایک مرتبہ شاکر بھائی نے بتایا تھا کہ آپ کبھی انس بھائی سے مل کر دیکھیں کہ وہ کیسے ہیں؟ اور واقعتا جب ہم نے انس بھائی سے ملاقات کی تو شاکر بھائی کی بات سو فیصد درست لگی کہ وہ کس قدر خوش اخلاق اور خوش مزاج تھے، اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی کو خوش و خرم رکھے اور دین و دنیا بہتر بنائے آمین
محفل کے آخر میں جو آخری باتیں انس بھائی نے بتائیں ان سے ہمارا اور (ان شاءاللہ) دیگر بھائیوں کی بھی اصلاح ہوئی ہو گی اور وہ کام کرنے کا جذبہ بڑھے گا۔ ان شاءاللہ

انکل نعیم یونس
سبحان اللہ، انکل سے ملاقات تو ہماری دلی خواہش تھی، جو اللہ نے پوری کروائی، نماز مغرب کے بعد جب میں اور انکل ایک دوسرے سے متعارف ہوئے اور گلے ملے تو انکل کا معلوم نہیں لیکن مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی، انکل میرے خیالی تصور میں کچھ بوڑھے تھے، لیکن اب نہیں، اب خیالی تصور سے حقیقی صورت میں کچھ کم عمر والے نظر آئیں ہیں۔ (ابتسامہ) اللہ تعالیٰ ہمارے ان پیارے انکل کو ہمیشہ خوش رکھے آمین، یہ ہی وہ بڑے لوگ ہوتے ہیں جن کی دعائیں اور شفقتیں ہم جیسے چھوٹے لوگوں کے لئے ایک نعمت ہوتی ہیں۔

ساجد تاج بھائی
آہم آہم آہم۔۔۔ محترم تو کیا آئے۔۔۔ گویا محفل میں مسکراہٹیں ہی مسکراہٹیں۔۔۔ آتے ہی جب عبدہ بھائی نے پوچھا کہ
ارسلان بھائی کو پہچانو تو جناب محترم نے کچھ اس طرح پہچانا کہ
۔۔۔۔۔ ارسلان ملک کو پہچاننے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سب شادی شدہ اپنے ہاتھ کھڑے کر لو جو نہ کھڑے کرے گا وہی ارسلان ملک ہو گا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا

اس سے بھی نہ پہچان سکے پھر ایک اور آپشن دیا گیا، کہ چار لوگوں کی طر ف انگلی اٹھا کر بتائیں کہ کون ہیں ارسلان ملک تو جناب کی انگلی مجھ پر آتے آتے رہ گئی اور اچانک ہی علی اوڈ بھائی کی طرف اٹھ گئی اور ساتھ میں تین اور بھائیوں کی طرف۔

خیر آخر کار ہمیں پہچان گئے اور ہم دونوں نے اٹھ کر ایک دوسرے کو گلے لگایا۔۔۔ ساجد بھائی بھی ہمارے خیالی تصور سے کچھ کم عمر والے نکلے اور نوجوان آدمی تھے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے اور ان کو فیملی سمیت سلامت رکھے آمین۔۔۔اللہ ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے آمین

عبدالقیوم بھائی
مزے کی بات ہے کہ عبدالقیوم بھائی مجھے لائبریری وزٹ کروا رہے تھے، لیکن میں پہچان نہیں سکا جب جانے کا وقت ہوا تو بتایا کہ میں عبدالقیوم ہوں، تو پھر پتہ چلا کہ اتنی دیر سے ہم جن سے محو گفتگو ہیں وہی عبدالقیوم بھائی ہیں۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ عبدالقیوم بھائی سے بھی مل کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔ اللہ ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے آمین

عبدالودود بھائی
یہ وہ بھائی ہیں جن کی دو بچیوں نے حفظ قرآن کیا ہے اور اس خوشی میں بھائی نے عبدہ بھائی کی دعوت کے بعد ہمیں رس ملائی کی دعوت دی تھی، اللہ ان کے رزق ، مال اور اولاد میں برکتیں ہی برکتیں نازل فرمائے اور ہر مسلمان کو اسی طرح نیک صالح اولاد سے نوازے آمین، عبدالودود بھائی سے مل کر نہ صرف خوشی ہوئی بلکہ آخر تک ہمارے ساتھ رہے، اور ہم سے تھوڑی ہی دیر پہلے ہم سے رخصت ہوئے۔اللہ ان کو خوش رکھے اور ان کی اولاد کو مزید نیک اور صالح بنائے آمین

قاری مصطفیٰ راسخ صاحب
قاری صاحب سے مل کر ہمیں بہت خوشی ہوئی، ہم نے قاری صاحب کو آسانی سے پہچان لیا، ماشاءاللہ قاری صاحب کی قرآءت بہت خوبصورت ہے اور ہم نے ان کے پیچھے دو نمازیں (مغرب اور عشاء) ادا کیں۔ الحمدللہ۔۔۔ اللہ ان کو خوش رکھے اور اسی طرح دین کی خدمت کا زیادہ سے زیادہ کام لے اور ذخیرہ آخرت بنائے آمین

آصف مغل (بھائی نہیں بلکہ انکل)
انکل کے فورا بعد ہی جب آصف انکل سے ملاقات ہوئی تو ہم تو حیران ہی رہ گئے،مانے یا نہ مانے ایک بات ضرور ہے انکل آصف کہ آپ سے ہمارے انکل نعیم زیادہ نوجوان لگ رہے تھے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہرحال آصف انکل سے ملاقات کر کے ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوئی اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماشاءاللہ عقیدہ توحید کے معاملے میں ویسے تو تمام بھائی لیکن آصف بھائی میری طرح کچھ زیادہ جذبہ رکھنے والے آدمی محسوس ہوئے ہیں، توحید پر ان کی اصلاحانہ باتیں محفل میں سن کر بہت اچھا لگا۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ ان کو عقیدہ توحید پر ہی قائم رکھے اور عقیدہ توحید پر ہی موت عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیوں سے نوازے آمین

ابوالحسن علوی بھائی
ماشاءاللہ، ڈاکٹر حافظ محمدزبیر عرف ابوالحسن علوی بھائی سے ملاقات تو ہماری بہت خواہش تھی جو پوری ہوئی لیکن ایک اور خواہش پوری نہ ہو سکی وہ یہ کہ ان سے ہم ایک سوالات و جوابات کی محفل سجاتے، لیکن خیر کوئی بات نہیں، پھر کسی موقع پر ہ سہی۔ اللہ تعالیٰ ان کو خوش رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے آمین

محسن علی تابش بھائی، ابراہیم بھائی اور دیگر برادران (جن کے نام اب مجھے یاد نہیں)
ان تمام بھائیوں سے ملاقات کر کے بھی بہت خوشی ہوئی اور ان سے تعارف بڑھا، اللہ تعالیٰ ان سب کو خوش رکھے اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے آمین

رانا شعیب علی بھائی
عبدہ بھائی کے فیس بک فرینڈ ہیں، جو عمان میں گولڈ سمتھ انجینئیر تھے، ان بھائی سے ملاقات کر کے بھی بہت خوشی ہوئی، بھائی بہت ہنس مکھ تھے، آخر میں ہمیں جب بس اسٹیشن پر چھوڑنے گئے تو بھائی نے راستے میں امام ابن تیمیہ کی ایک نشید سنائی
انا الفقیر الی رب السموات
بہت ہی مزہ آیا یہ سن کر، اگرچہ عربی میں تھی لیکن کچھ کچھ سمجھ آ رہی تھی، احمد ندیم بھائی نے وہ ریکارڈ کر لی ہے، کوشش کر کے وہ بھی یہاں لگا دیں گے۔ان شاءاللہ

تو یہ تھا میری طرف سے بھائیوں پر مختصر تبصرہ، باقی باتیں تو بہت ہیں، آنے سے لے کر جانےلکھا جا سکتا ہے، جس بھائی کا تذکرہ کرنا بھول گیا ہوؤں تو معاف کر دیجئے گا۔ ہاں کلیم حیدر بھائی اور اختر علی بھائی سے ملاقات نہ ہو سکی، کیونکہ یہ بھائی کسی مجبوری کے باعث تشریف نہ لا سکے،آخر میں میں پھر عبدہ بھائی کے لئے دعاگو ہوں کہ جنہوں نے اس قدر بہترین محفل کے لئے جدوجہد کی، اور سب بھائیوں کو اکٹھا کیا، وہاں سب کو پوری پوری توجہ دی اور سب کی عزت کی اور کھانا تو سبحان اللہ ، اللہ نے اس قدر برکت دی کہ سب نے خوب رج کر کے کھایا لیکن پھر بھی کثرت سے بچ گیا، ہرچیز وافر مقدار میں تھی، ماشاءاللہ۔ اللہ ان کے رزق میں، مال میں، اولاد میں برکت عطا فرمائے آمین، اللہ ان کو عزت والی روزی اور نیکی والی زندگی عطا فرمائے اور آخرت میں ہمیشہ ہمیشہ کی جنت سے نوازے آمین

والسلام
محمد ارسلان ملک
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
محمد عامر یونس بھائی اور قاہر الارجاء والخوارج بھائی! ہم آپ سے یا کسی بھی اور موحد بہن بھائی سے ناراض نہیں ہیں، نا ہی ان کی وجہ سے فورم سے دور تھے، بس فیس بک پر رونق زیادہ ہونے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا دینے کی سہولت ہونے کی وجہ سے میں وہاں زیادہ متوجہ رہا، اور قاہر الارجاء والخوارج بھائی، آپ کی کسی بات پر غصہ نہیں، آپ کا مجھ پر تبصرہ بالکل درست ہے، میں واقعی سوالات پوچھ کر علم سیکھنے کا حریص ہوں، اس میں برا منانے کی کوئی بات نہیں ہے، اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے آمین

رات انس بھائی نے جو باتیں بتائیں ہیں، ہم ان شاءاللہ ایک بار پھر سے کوشش کر کے تو اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔ ان شاءاللہ و بفضل اللہ تعالیٰ
 
Top