• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو سوالات کی جانب توجہ فرمائیں!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

مجھ سے کسی نے سوال کیا ہے کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب پہنچانے کی غرض سے عمرہ کرنا جائز ہے؟

اور کیا انفرادی طور پر تروایح پڑھتے وقت قرآن مجید دیکھ کر پڑھا جا سکتا ہے؟
اس صورت میں کہ قرآن حفظ نہ ہو!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کھول کر تلاوت کرنے کا حکم ؟؟؟


Published Date: 2015-06-07

الحمد للہ:

نماز میں قرآن مجید سے دیکھ کر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام رمضان المبارک میں قرآن مجید سے دیکھ کر انکی امامت کرواتا تھا، امام بخاری (1/245) نے اس واقعہ کو معلق ذکر کیا ہے۔

ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"ابن شہاب رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ: ہمارے بہترین ساتھی رمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھا کرتے تھے""المدونۃ" (1/224)

امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"اگر کوئی قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرے تو اسکی نماز باطل نہیں ہوگی، چاہے اسے قرآن مجید یاد ہو یا نہ یاد ہو، بلکہ ایسے شخص کیلئے دیکھ کر تلاوت کرنا واجب ہوگا جسے سورہ فاتحہ یاد نہیں ہے، اس کیلئے اگر اسے بسا اوقات صفحات تبدیل کرنے پڑیں تو اس سے بھی نماز باطل نہیں ہوگی۔۔۔ یہ ہمارا [شافعی] مالک، ابو یوسف، محمد، اور امام احمد کا موقف ہے" انتہی مختصراً

"المجموع" (4/27)

سحنون [امام مالک رحمہ اللہ کے شاگرد] کہتے ہیں:

"امام مالک کہتے تھے: رمضان اور نفلی عبادات میں لوگوں کی قرآن مجید سے دیکھ کر امامت کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے"
اور امام امالک کے شاگرد ابن قاسم مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
"امام مالک فرائض میں ایسے کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے"

"المدونۃ" (1/224)

تاہم کسی اعتراض کرنے والے کا یہ کہنا کہ قرآن مجید کو نماز میں اٹھانا، اور صفحات تبدیل کرنا فضول حرکت ہے، تو یہ اعتراض ہی غلط ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی امامت کرواتے ہوئے اپنی نواسی امامہ کو اٹھایا ہوا تھا، اس واقعہ کو بخاری: (494) اور مسلم: (543) نے نقل کیا ہے، اور یہ بات عیاں ہے کہ قرآن مجید کو نماز میں اٹھانا بچی کو نماز میں اٹھانے سے گراں نہیں ہے۔

شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتوی اس عمل کے جواز میں پہلے بیان ہو چکا ہے، جو کہ سوال نمبر: (1255) کے جواب میں موجود ہے۔

واللہ اعلم.

اسلام سوال و جواب

https://islamqa.info/ur/69670
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مجھ سے کسی نے سوال کیا ہے کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب پہنچانے کی غرض سے عمرہ کرنا جائز ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی
 
  • پسند
Reactions: Dua

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
  • پسند
Reactions: Dua

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

مجھ سے کسی نے سوال کیا ہے کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثواب پہنچانے کی غرض سے عمرہ کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہل اسلام کے ہر مقبول عمل کا ثواب ( ہبہ اور ھدیہ کئے بغیر ) امام الانبیاء ﷺ کو اللہ کے فضل سے ملتا ہے ،
کیونکہ
’’ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ»
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بھلائی کا راستہ دکھایا تو اسے اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ اس کے کرنے والے کو ملتا ہے“۔
(صحیح مسلم ۱۸۹۳ )
شيخ الإسلام ابن تيمية فرماتے ہیں
(في رسالة له عن إهداء الثواب إلى النبي صلى الله عليه وسلم (ص/125-126) :
" لم يكن من عمل السلف أنهم يصلُّون ويصومون ويقرؤون القرآن ويهدون للنبي صلى الله عليه وسلم ، كذلك لم يكونوا يتصدقون عنه ، ويعتقون عنه ؛ لأن كل ما يفعله المسلمون فله مثل أجر فعلهم من غير أن ينقص من أجورهم شيئاً" انتهى .

’’ یعنی امت کے سلف کا یہ عمل نہیں تھا کہ وہ نماز اور روزہ اور قراءۃ وغیرہ نیک اعمال کا ثواب نبی کریم ﷺ کو ہدیہ کریں ،
اور نہ وہ نبی اکرم ﷺ کی جانب سے صدقہ کرتے ،نہ ہی انکی طرف سے غلام آزاد کرتے تھے ،
(اس کی ضرورت اسلیئیے بھی نہیں تھی )کیونکہ :
اہل اسلام جو بھی نیک عمل کرتے ہیں ،تو اس کا اجر فاعل کے ساتھ ساتھ پیغمبر کریم ﷺ کو خود بخود مل جاتا ہے ،(کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نیک عمل کی تعلیم وتربیت کا ذریعہ و سبب تھے ) ‘‘

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
" بعض المحبِّين للرَّسُول عليه الصَّلاةُ والسَّلامُ يهدون إليه القُرَب ؛ كالختمة والفاتحة على روح محمَّد كما يقولون وما أشبه ذلك ، فنقول : هذا من البدع ومن الضلال .
أسألك أيُّها المُهْدي للرسول عبادة ، هل أنت أشدُّ حُبًّا للرسول عليه الصَّلاةُ والسَّلامُ من أبي بكر وعُمر وعُثمان وعليّ ؟
إن قال : نعم ، قلنا : كذبت ، ثم كذبت ، ثم كذبت ، ثم كذبت .
وإن قال : لا ، قلنا : لماذا لم يُهْدِ أبو بكر والخلفاء بعده للرسول صلى الله عليه وسلم ختمة ولا فاتحة ولا غيرها ؟ فهذا بدعة .
ثم إن عملك الآن وإن لم تُهْدِ ثوابه سيكون للرَّسول صلى الله عليه وسلم مثله ، فإذا أهديت الثَّوابَ ، فمعناه أنك حرمت نفسك من الثواب فقط ، وإلَّا فللرسول صلى الله عليه وسلم مثل عملك أهديت أم لم تُهْدِ " انتهى .
( الشرح الممتع على زاد المستقنع ) ج۳ ص ۱۵۳
بعض محب رسول ﷺ اپنی نیکیوں کا ثواب آپ کو بھیجتے ہیں جیسے ختم قرآن
اور قراءت فاتحہ ،
تو یاد رہے یہ کھلی بدعت اور گمراہی ہے ،
ہم ثواب ھدیہ کرنے والے سے پوچھتے ہیں کہ :کیا تجھے جناب رسول اللہ ﷺ سے
سیدنا ابوبکر و عمر اور عثمان و علی رضی اللہ عنہم سے بڑھ کر کر محبت ہے ،
اگر جواب ہاں میں آئے ،
تو ہم کہیں گے یہ بہت بڑا جھوٹ ہے ،جھوٹ ہے ، جھوٹ ہے ،اوراگر وہ جواب میں کہے کہ نہیں مجھے ان مقدس حضرات جتنی محبت نہیں تو ہم کہیں گے کہ اتنی شدید محبت کے باوجود ان خلفاء راشدین نے نبی اکرم ﷺ کو ختم قرآن و فاتحہ کا ثواب کیوں نہ بھیجا ؟
(چونکہ ان پاکیزہ نفوس نے اس طرح نہیں کیا )اس لئے یہ طریقہ بدعت ہے
اور حقیقت تو یہ ہے کہ :
تیرے اچھے عمل کا ثواب نبی مکرم ﷺ کو بھی پہنچے گا ، خواہ تو انہیں یہ ثواب ھدیہ نہ بھی کرے ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کیا انفرادی طور پر تروایح پڑھتے وقت قرآن مجید دیکھ کر پڑھا جا سکتا ہے؟
اس صورت میں کہ قرآن حفظ نہ ہو!
اس دوسرے سوال کا جواب یہ ہے :

ما حكم القراءة من المصحف في صلاة التراويح ؟.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب ::
الحمد لله

لا بأس بالقراءة من المصحف في الصلاة ، فقد كان لعائشة رضي الله عنها غلام يؤمها من المصحف في رمضان . رواه البخاري معلقاً (1/245) .

وقال ابن وهب: قال ابن شهاب : كان خيارنا يقرءون في المصاحف في رمضان . "المدونة" (1/224) .

وقال النووي: "لو قرأ القرآن من المصحف لم تبطل صلاته سواء كان يحفظه أم لا ، بل يجب عليه ذلك إذا لم يحفظ الفاتحة, ولو قلَّب أوراقه أحيانا في صلاته لم تبطل ...... هذا مذهبنا ومذهب مالك وأبي يوسف ومحمد وأحمد " انتهى من "المجموع" (4/27) بتصرف.

وقال سحنون: وقال مالك : لا بأس بأن يؤم الإمام بالناس في المصحف في رمضان وفي النافلة . قال ابن القاسم : وكره ذلك في الفريضة . "المدونة" (1/224) .

وأما اعتراض من اعترض على ذلك بأن حمل المصحف وتقليب أوراقه في الصلاة حركة كثيرة فهو اعتراض غير صحيح ، لأنه قد ثبت أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى بالناس وهو حامل أمامة بنت ابنته . رواه البخاري (494) ومسلم (543) ، فحمل المصحف في الصلاة ليس أعظم من حمل طفلة في الصلاة .

وقد سبق ذكر فتوى الشيخ ابن باز بجواز ذلك في جواب السؤال (1255) .

والله أعلم .

الإسلام سؤال وجواب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ :
نماز تراویح میں مصحف پکڑ کے تلاوت کرنا
سوال: نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کھول کر تلاوت کرنے کا حکم
Published Date: 2015-06-07
الحمد للہ:

نماز میں قرآن مجید سے دیکھ کر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام رمضان المبارک میں قرآن مجید سے دیکھ کر انکی امامت کرواتا تھا، امام بخاری (1/245) نے اس واقعہ کو معلق ذکر کیا ہے۔

ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"ابن شہاب رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ: ہمارے بہترین ساتھی رمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھا کرتے تھے""المدونۃ" (1/224)

امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اگر کوئی قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرے تو اسکی نماز باطل نہیں ہوگی، چاہے اسے قرآن مجید یاد ہو یا نہ یاد ہو، بلکہ ایسے شخص کیلئے دیکھ کر تلاوت کرنا واجب ہوگا جسے سورہ فاتحہ یاد نہیں ہے، اس کیلئے اگر اسے بسا اوقات صفحات تبدیل کرنے پڑیں تو اس سے بھی نماز باطل نہیں ہوگی۔۔۔ یہ ہمارا [شافعی] مالک، ابو یوسف، محمد، اور امام احمد کا موقف ہے" انتہی مختصراً
"المجموع" (4/27)

سحنون [امام مالک رحمہ اللہ کے شاگرد] کہتے ہیں:
"امام مالک کہتے تھے: رمضان اور نفلی عبادات میں لوگوں کی قرآن مجید سے دیکھ کر امامت کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے"
اور امام امالک کے شاگرد ابن قاسم مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
"امام مالک فرائض میں ایسے کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے" "المدونۃ" (1/224)

تاہم کسی اعتراض کرنے والے کا یہ کہنا کہ قرآن مجید کو نماز میں اٹھانا، اور صفحات تبدیل کرنا فضول حرکت ہے، تو یہ اعتراض ہی غلط ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی امامت کرواتے ہوئے اپنی نواسی امامہ کو اٹھایا ہوا تھا، اس واقعہ کو بخاری: (494) اور مسلم: (543) نے نقل کیا ہے، اور یہ بات عیاں ہے کہ قرآن مجید کو نماز میں اٹھانا بچی کو نماز میں اٹھانے سے گراں نہیں ہے۔

شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتوی اس عمل کے جواز میں پہلے بیان ہو چکا ہے، جو کہ سوال نمبر: (1255) کے جواب میں موجود ہے۔

واللہ اعلم.
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
جی ان کا موقف اس آرٹیکل میں موجود ہے
http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-article-241.html
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ حفظہ اللہ کا موقف یہاں نقل کر دیا ہے...

حالت نماز میں قرآن ہاتھ میں پکڑ کر قراءت کا حکم نماز کے دوران حالت قیام میں مصحف کو ہاتھ میں اٹھا کر نماز پڑھنے کا مسئلہ آجکل بہت معرکۃ الآراء ہے ۔ بہت سے اہل علم بعض موقوف روایات سے استدلال کرکے اس عمل کو جائز قرار دیتے ہیں , جن میں سے محترم غلام مصطفی ظہیر امن پوری صاحب ( اللہ انہیں مصطفى کی غلامی میں ظہیر حق بنائے اور جنت کے امن پور میں ہمیں انکے ساتھ جمع فرمائے ۔آمین ) نے ماہ اگست کے مجلہ السنہ میں ایک طویل مضمون اسکے جواز میں لکھا ہے جس میں انہوں نے موقوفات و مقطوعات کا سہارا لیا ہے اور موصوف کا خیال ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ الخالق تک اسکے جواز پر اجماع ہے , جبکہ اصل صورت حال یہ ہے کہ مصحف کودوران نماز ہاتھ میں تھامنا کسی موقوف روایت سے بھی ثابت نہیں ہے ہاں اسقدر ضرور ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی موجودگی میں کسی تابعی نے دوران نماز مصحف سے دیکھا ہے , لیکن حالت نمازمیں مصحف اٹھانا وہاں بھی ثابت نہیں ہوتا ہے , اور عین ممکن ہے کہ انہوں نے مصحف اپنے پہلو کے پاس قریب ہی رکھا ہو اور بوقت ضرورت اس سے دیکھ لیا ہو اور اجماع کا دعوى بھی باطل ہے کیونکہ اس دور میں بھی اس امر کی مخالفت کرنیوالوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ یعنی یہ دو مختلف موضوعات ہیں 1- حالت نماز میں مصحف اٹھانا 2- 2- حالت نماز میں مصحف سے دیکھنا اور دنوں ہی عمل صحیح نہیں ہیں , اس مضمون میں پہلے ہم عدم جواز کے دلائل ذکر کریں گے اور اسکے بعد موصوف نے جو دلائل پیش کیے ہیں ان پر تبصر و رد کیا جائے گا اور پھر اسکے علاوہ چند معروف دلائل کا رد کرکے آخر میں بحث کا خلاصہ و نتیجہ پیش کیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ تعالى۔ حالت نماز میں مصحف اٹھاکر قراءت کرنا رسول اللہ ﷺکی حکم عدولی ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ((صلوا کما رایتمونی اصلی)) نماز اسی طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ [صحیح بخاری کتاب الأدب باب رحمۃ الناس والبہائم ( 6008)] اور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا عمل و حکم دوران نماز ہاتھ کو باندھنے کا ہے جبکہ مصحف کو اٹھانے والا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے اس حکم کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھنے کی بجائے ہاتھ میں مصحف تھامے رکھتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کے عمل کوسیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى پھر آپ نے اپنا دائیاں ہاتھ بائیں پر رکھا۔ [صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب وضع یدہ الیمنى على الیسرى بعد تکبیرۃ ( 401)] اور حکم کو نقل کرتے ہوئے سیدنا سہل بن سعد بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : "کان الناس یؤمرون أن یضع الرجل الیدالیمنیٰ علی ذراعہ الیسریٰ فی الصلوٰۃ" لوگوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ آدمی اپنا دایاں ہاتھ اپنی بائیں ذراع پر رکھے۔ [صحیح بخاری کتاب الأذان باب وضع الیمنى على الیسری فی الصلاۃ (740)] ویسے تو دین کے معاملہ میں وحی الہی کے سوا کسی بھی شخصیت کی اتباع اللہ تعالى رب العالمین کے منع کر دینے کی بناء پر حرام ہے ۔ (سورۃ الأعراف :3) لیکن جب کسی کا قول وعمل وتقریر وحی کے مخالف ہو تو وہ رد ہونے کے زیادہ لائق ہوجاتاہے ۔ لہذا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے نماز میں ہاتھ باندھنے کے حکم کے آجانے کے بعد اب کوئی بھی شخصیت اسکے خلاف عمل کرے یا فتوى دے وہ ناقابل التفات ہے ۔ اوریہ بات اظہر من الشمس ہے کہ مصحف کو تھامنے والا اپنی دائیں ہتھیلی کو بائیں ذراع پر نہیں رکھ سکتا ہے .... فاعتبروا یا أولی الابصار ..!!! فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ جولوگ رسول اللہ ﷺ کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انکو ڈرنا چاہیے کہ کہیں انکو فتنہ یا درد ناک عذا ب نہ آن پہنچے ۔ [النور : 63] اسی طرح نماز کی تمام تر رکعتوں میں سارے قیام کے دوران مصحف کو تھامے رکھنا بالاتفاق عمل کثیر بنتا ہے جوکہ نماز میں ممنوع ہے ۔ درج بالا دلائل سے ثابت ہوا کہ : مصحف کو دوران نماز ہاتھ میں پکڑ کر قراءت کرنا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے حکم اور عمل کے مخالف ہونے کی بناء پر نا جائز ہے ۔ حالت نماز میں مصحف سے دیکھ کر قراءت کرنا بھی ممنوع ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ میں نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے نماز کے دوران جھانکنے کے بارہ میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ اچکنا ہے شیطان بندے کی نماز سے اسے اچکتا ہے۔ [صحیح بخاری کتاب الاذان باب الالتفات فی الصلاۃ (751)] حدیث مذکور ہ میں نمازی کو وقتا فوقتا ادھر ادھر جھانکنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ مصحف سے دیکھ کر قراءت کرنیوالا تو مسلسل مصحف کی جانب دیکھ رہا ہوتا ہے ۔ قائلین کے دلائل اور انکا جائزہ پہلی دلیل : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارہ میں روایت ہے کہ : کانت عائشۃ یؤمہا عندہا ذکوان من المصحف سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام ذکوان رحمہ اللہ انکی امامت قرآن مجید سے دیکھ کر کرتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ 2/338 , کتاب المصاحف : ح 797 , سنن الکبرى للبیہقی : 2/253) تبصرہ : 1- اس روایت میں مصحف کو ہاتھ میں تھامنے کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ 2- نہ ہی اس دور میں مصحف اتنا چھوٹا تھا کہ اسے ہاتھ میں تھاما جاسکے ۔ کیونکہ وہ چھ مصاحف جنکو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے لکھوا کر لوگوں کو ایک ہی قراءت پر جمع کیا تھا جن میں سے چار مصاحف مختلف علاقوں میں بھیج دیے گئے اور اور دو مصاحف مدینہ میں باقی رہے اور ايك مصحف قاضی أبو النصر قنصوہ (ملوکی حکومت کا آخری بادشاہ) کے مدرسہ میں اس قبہ کے پاس محفوظ تھا جسے اس نے مدرسہ کےسامنے زویلہ نامی دروازے کے پاس بنوایا تھا اور وہیں اس نے آثار نبویہ کو جمع کیا تھا اور اس مصحف کی اس نے جلد بندی بھی کی اور اس پر لکھ دیا کہ یہ جلد مصحف عثمانی کی کتابت کے 874 سال بعد کی گئی ہے یعنی یہ 909ھ میں جلد ہوا ہے اور پھر یہ وہیں پر تین صدیاں محفوظ رہا اور پھر اسکو 1305ھ میں وہاں سے نکالا گیا اور اسکے بعد 1427ھ المکتبۃ المرکزیہ للمخطوطات الإسلامیہ (مصر) نے اسکو سافٹ ویر کی شکل دے دی یہ مصحف 1087 اوراق پر مشتمل ہے سائز 75*67 سم ہے ہر صفحہ میں 12سطریں ہیں بلندی 40سم اور وزن 80کلو گرام ہے۔ اور اتنے وزنی اور اتنے بڑے حجم کے مصحف کو ہاتھ میں تھام کر قیام کرنا ناممکنات میں سے ہے۔ ( سافٹ ویر کی صورت میں یہ مصحف دین خالص ویب سائٹ پر موجود ہے ) 3- اس دور میں مصحف سے دوران نماز قراءت کرنکا طریقہ یہ تھا کہ مصحف کو سامنے یا پہلو میں رکھ لیا جاتا اور بوقت ضرورت اس سے دیکھ لیا جاتا جیساکہ آگے آئے گا۔ 4- دنوں صورتوں یعنی مصحف سے دیکھ کر یا مصحف کو ہاتھ میں تھام کر دوران نماز قراءت کرنا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے حکم عدم التفات اور وضع الیدین کے خلاف ہونے کی بناء پر ناقابل اعتبار ہے۔ 5- یہ موقوف روایت ہے جو کہ وحی نہیں ہے ۔ جبکہ اللہ تعالى نے ہمیں صرف اور صرف وحی کی اتباع کرنے اور غیر وحی کی اتباع نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ( سورۃ الاعراف: 3 ) لہذا یہ دین میں حجت نہیں ہے۔ دوسری دلیل : امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کان محمد لا یرى بأسا أن یؤم الرجل القوم یقرأ فی المصحف امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی قوم کو امامت کروائے اورقراءت قرآن مجید سے دیکھ کر کرے ۔ مصنف ابن ابی شیبہ 2/337 تبصرہ : اسکا جواب پہلی دلیل کے جواب میں ہی ہو چکا ہے۔ تیسری دلیل : امام شعبہ رحمہ اللہ , امام حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ سے اس بارہ میں روایت کرتے ہیں جو رمضان المبارک میں قرآن مجید کو ہاتھ میں پکڑ کر قراءت کرتا ہے آپ رحمہ اللہ اس میں رخصت دیتے تھے۔ مصنف ابن ابی شیبہ 2/338 تبصرہ : اس روایت کو پیش کرتے ہوئے " ادراج " سے کام لیا گیا ہے کیونکہ اس میں مصحف کو ہاتھ میں پکڑنے کا ذکر نہیں ہے بلکہ اسکے الفاظ یوں ہیں : عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ فِي الرَّجُلِ يَؤُمُّ فِي رَمَضَانَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ رَخَّصَ فِيهِ. یعنی امام شعبہ رحمہ اللہ , امام حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ سے اس بارہ میں روایت کرتے ہیں جو رمضان المبارک میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرتا ہے آپ رحمہ اللہ اس میں رخصت دیتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ 2/338 ح 7296 ) 2- باقی باتوں کا جواب پہلی دلیل کے جواب میں گزر چکا ہے۔ چوتھی دلیل : امام حسن بصری رحمہ اللہ اور امام ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نماز میں قرآن مجید پکڑ کر قراءت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ:2/338) تبصرہ : حسب سابق اس میں بھی " ادراج" کیا گیاہے اصل روایت کے الفاظ یوں ہیں : عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ قَالا لاَ بَأْسَ بِهِ. ( مصنف ابن ابی شیبہ : 2/ 338 ح 7297) حسن بصري اور محمدبن سيرين فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں یہ حرج کی نفی کس بات سے کی جارہی ہے اسکا اس روایت میں ذکر نہیں اور اسکا اندازہ سابقہ روایت سے لگایا جاسکتا ہے جس میں مصحف سے دیکھ کر قراءت کا بیان ہے یا اس سے اگلی روایت سے مزید وضاحت ہو جاتی ہے کہ مصحف سے دیکھنا بھی وہ کب حرج نہیں سمجھتے ۔ ملاحظہ ہو: عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ يَؤُمَّ فِي الْمُصْحَفِ إذَا لَمْ يَجِدْ يَعْنِي مَنْ يَقْرَأُ ظَاهِرًا. حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی زبانی قرآن پڑھنے والا نہ ملے تو مصحف سے دیکھ کر امامت کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ : 2/338 ح 7299) یعنی جب تک ایسا شخص موجود ہو جسکو قرآن یا قرآن کا کچھ حصہ زبانی یاد ہے اسوقت تک مصحف سے دیکھ کر امامت کروانے کی رخصت یہ صاحب بھی نہیں دیتے ۔ خوب سمجھ لیں۔ 4- امام حسن بصری اور سعید بن المسیب سے اکیلے میں مصحف سے دیکھ کر قراء ت کرنے کے بارہ میں مروی ہے : عن سعيد والحسن « أنهما قالا : في الصلاة في رمضان : تردد ما معك من القرآن ولا تقرأ في المصحف إذا كان معك ما تقرأ به في ليلته » المصاحف 775 , 776 , ابن أبي شيبة 2/339 اسکی سند صحیح ہے۔ سعید بن المسیب اور حسن بصری رحمہما اللہ دنوں قیام رمضان کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ جو قرآن آپکو یا د ہے اسے بار بار دھراتے رہو, اور مصحف سے دیکھ کر نہ پڑھوجبتک تمہیں اسقدر یاد ہو کہ تم ایک رات کا قیام کرسکو۔ باقی تمام تر باتوں کا جواب پہلی دلیل کے جواب میں ہو چکا ہے ۔ پانچویں دلیل : امام عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حالت نماز میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ 2/338 ) تبصرہ : کیا کمال ہے کہ الفاظ سابقہ روایت اور اس روایت کے ایک ہی ہیں ملاحظہ فرمائیں : عَنْ عَطَاءٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِهِ. لیکن سابقہ روایت کا ترجمہ ذکر کرتے ہوئے " ہاتھ میں تھامنے " کا تذکرہ شاید معہود ذہنی تھا ۔ ان باتوں کا جواب بھی پہلی دلیل کے جواب میں گزر چکا ہے۔ چھٹی دلیل : امام یحیى بن سعید الانصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لا أرى بالقراءۃ من المصحف فی رمضان بأسا میں رمضان المبارک میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرنے میں کوئی حرج نہیں خیال کرتا (کتاب المصاحف ح 805) تبصرہ : اس کا جواب بھی پہلی دلیل کے جواب میں گزر چکا ہے۔ ساتویں دلیل : محمد بن عبد اللہ بن مسلم بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے قرآن مجید سے قراءت کرکے ا مامت کرانے کے بارہ میں پوچھا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : لم یزل الناس منذ کان الإسلام یفعلون ذلک اسلام کے شروع سے لے کر ہر دور میں مسلمان ایسا کرتے آئے ہیں ۔ ( کتاب المصاحف ح 806) تبصرہ : 1- یہ امام زہری علیہ الرحمہ کا زعم ہے جو کہ باطل ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ 2- باقی جواب وہی ہے جو پہلی دلیل میں گزر چکا ہے۔ آٹھویں دلیل : امام مالک رحمہ اللہ سے ایسے انسان کے بارہ میں پو چھا گیا جو رمضان میں قرآن مجید ہاتھ میں تھام کر امامت کراتا ہے تو آپ نے فرمایا : لا بأس بذلک وإذا اضطروا إلى ذلک مجبوری ہوتو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ (کتاب المصاحف ح 808) تبصرہ : اس روایت میں بھی حسب سابق " قرآن مجید ہاتھ میں تھام کر" کے الفاظ اپنی طرف سے اضافہ کیے گئے ہیں کیونکہ اس روایت کی اصل عبارت یوں ہے : ابن وهب قال : سمعت مالكا وسئل عمن يؤم الناس في رمضان في المصحف ؟ فقال : لا بأس بذلك إذا اضطروا إلى ذلك (المصاحف ح 808 دوسرا نسخہ 688) ابن وہب فرماتے ہیں کہ امام مالک سے اس شخص کے بارہ میں سوال کیا گیا جو رمضان میں مصحف سے دیکھ کر امامت کرواتا تو میں نے سنا وہ فرماتے تھے اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور جب وہ اس کام پر مجبور ہوجائیں تو (بطریق اولی حرج نہیں ) 2- باقی بات وہی ہے جو پہلی دلیل کے رد میں کہی گئی نویں دلیل: امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کان ابن سیرین یصلی والمصحف إلى جنبہ فإذا تردد نظر فیہ امام ابن سیرین رحمہ اللہ جب نماز پڑھتے تو قرآن مجید انکے پہلو میں پڑا ہوتا , جب بھولتے تو اس سے دیکھ لیے۔ ( المصاحف ح 813 مصنف عبد الرزاق ح 3931 ) تبصرہ : 1- اس میں تو واضح ہوا کہ مصحف انکے ہاتھ میں نہ ہوتا تھا 2- مصحف سے مسلسل دیکھنے کی دلیل اس میں بھی موجود نہیں ہے 3- مزید وضاحت ہو جاتی اگر کتاب المصاحف سے اسے قبل والی دو چار روایات نقل کر دی جاتیں تاکہ انکی نماز کی کیفیت مزید واضح ہو جاتی وہ روایات درج ذیل ہیں : · رأيت ابن سيرين يصلي متربعا والمصحف إلى جنبه فإذا تعايا في شيء أخذه فنظر فيه میں نے ابن سیرن کو آلتی پالتی(چوکڑی )مار کر نماز پڑھتے دیکھا اور مصحف انکے پہلو میں تھا تو جب وہ بھولتے تو اس میں سے دیکھ لیتے۔ ( المصاحف : ح 809 , دوسرانسخہ 689 ) · كان محمد ينشر المصحف فيضعه إلى جانبه فإذا شك نظر فيه وهو في صلاة التطوع محمد بن سیرین رحمہ اللہ مصحف کو کھول کر اپنے پہلو میں رکھ لیتے تو جب انکو شک ہوتا تو اس میں سے دیکھ لیتے اور یہ نفلی نماز کی بات ہے۔ (المصاحف ح 811 , دوسرا نسخہ 691 ) واسناد صحیح ۔ · یونس بن عبید بن دینار العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : دخلت على ابن سيرين وهو يصلي قاعدا يقرأ في مصحف وفي يده مروحة يتروح بها میں ابن سیرین کے پاس گیا اور وہ بیٹھ کر مصحف سے دیکھ کر نماز پڑھ رہے تھے اور انکے ہاتھ میں پنکھا تھا جس سے وہ ہوا لے رہے تھے۔ ( المصاحف ح 812 دوسرانسخہ ح 692 ) یعنی ابن سیرین بیٹھ کر نفلی نماز ادا فرماتے اور جس مقام سے تلاوت کرنا مقصود ہوتی مصحف کو اسی مقام سے کھول کر أپنے پہلو میں رکھ لیتے اور زبانی قراءت فرماتے اور جب کسی آیت کے بارہ میں شک پڑتا تو پھر مصحف سے دیکھ لیتے ۔ دسویں دلیل : امام ثابت البنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : کان أنس یصلی وغلامہ یمسک المصحف خلفہ فإذا تعایا فی آیۃ فتح علیہ ( مصنف ابن ابی شیبہ 2/338 , السنن الکبرى للبیھقی 3/212 ) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نماز پڑھتے تھے ۔ انکا غلام انکے پیچھے قرآن مجید پکڑ کر کھڑا ہو جاتا تھا۔ جب آپ کسی آیت پر رک جاتے تو تو ہ لقمہ دے دیتا تھا۔ تبصرہ : 1- اس روایت کے ترجمہ میں بھی " کھڑا ہوجاتا تھا " کے الفاظ مدرج ہیں کیونکہ اسکی عبارت میں ایسے کوئی الفاظ نہیں ہیں جن سے غلام کا پیچھے کھڑأ ہونا ثابت ہو۔ 2- اسی طرح اس روایت میں غلام کا مصروف صلاۃ ہونا بھی ثابت نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ عین ممکن ہے کہ غلام مصحف کو تھام کر پیچھے بیٹھا ہو اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو بوقت ضرورت لقمہ دے ۔اورایسا تو آج کل بھی بعض مساجد میں ہوتا ہے ۔ لہذا اس روایت سے استدلال باطل ہے کیونکہ اصول ہے کہ اذا جاء الاحتمال بطل الاستدلال ۔ 3- اگر یہ سب کچھ ثابت ہو بھی جائے تو بھی مردود ہے ان وجوہات کی بناء پر جو پہلی دلیل کے رد میں ذکر کی گئی ہیں ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وتابعین رحمہم اللہ کا موقف گوکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وتابعین عظام رحمہم اللہ کے اقوال وافعال دین بامر الہی وباتفاق امت حجت نہیں ہیں لیکن صرف دعوى اجماع کی قلعی کھولنے کے لیے چند ایک پیش خدمت ہیں کیونکہ موصوف کا یہ زعم باطل ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ کے زمانے تک مصحف ہاتھ میں تھامنے یا مصحف سے دیکھ کر دوران نماز قراءت کرنے پر اجماع رہاہے اور اختلاف بعد میں شروع ہوا ۔ جس طرح کچھ صحابہ وتابعین سے دوران نماز مصحف سے دیکھ کر قراءت کرنے کی رخصت منقول ہے اسی طرح اسی ہی طبقہ سے اس کی کراہت وممانعت بھی مأثور ہے ۔ مثلا : 1- عن سويد بن حنظلة رضي الله عنه « أنه مر بقوم يؤمهم رجل في المصحف فكره ذلك في رمضان ونحا المصحف » أخرجه ابن أبي شيبة في المصنف (7301 - ط. عوّامة = 7224 ط. الرشد)، وابن أبي داود في المصاحف (786، 787 ط. البشائر الإسلامية( وسنده صحيح سيدنا سويد بن حنظله رضي الله عنه ایک قوم کے پاس سے گزرے جنکو ایک شخص مصحف سے دیکھ کر امامت کروا رہا تھا تو آپ نے اسے نا پسند فرمایا اور مصحف کو دور کردیا , یہ رمضان کا واقعہ ہے ۔ 3- عن مجاهد « أنه كان يكره أن يتشبهوا بأهل الكتاب يعني أن يؤمهم في المصحف » المصاحف 778 , ابن أبي شيبه 2/124 , مصنف عبد الرزاق 2/419 مجاہد رحمہ اللہ مصحف سے امامت کروانے کو اہل کتاب سے مشابہت کی بناء پر ناپسند فرماتےتھے ۔ یہ حدیث حسن ہے اسکی ابن ابی شیبہ اور المصاحف والی سند میں لیث بن ابی سلیم متکلم فیہ ہے لیکن مصنف والی سند میں منصور بن المعتمر نے ا سکی متابعت کررکھی ہے جوکہ ثقہ ہے ۔ اسی طرح کے اقوال حسن بصری , ابراہیم نخعی , حماد بن سلمہ , قتادہ بن دعامہ اور سعیدبن المسیب رحمہم اللہ وغیرہ سے بھی منقول ہیں ۔ دیکھیے : المصاحف 789 , ابن أبي شيبة 2/124 , دوسرا نسخه 2/338 , وسنده حسن , مصنف ابن ابي شيبه 3/339 المصاحف 781, وسندہ صحیح , المصاحف 782 وسندہ صحیح عمل كثير وقليل كی بحث فقہاء میں سے کچھ ایسے ہیں جو عمل کثیر کی بناء پر نماز کو فاسد یا باطل قرار دیتے ہیں اور کچھ دوسرے ہیں جوکہ عمل کثیر کی بناء پر نماز میں نقص کے قائل ہیں ۔ اور پھر عمل کثیر وقلیل کی حد بندی کے لیے فقہاء نے مختلف اراء کا اظہار کیا ہے ۔ بہر حال مسئلہ مذکورہ میں یہ دنوں عمل یعنی مصحف کو تھام کر قراءت کرنا اور مصحف سے مسلسل دیکھ کر قراءت کرنا تمام ترفقہاء کی بیان کردہ حدود کے مطابق عمل کثیر ہی بنتے ہیں۔ مجوزین کی طرف سے ان دنوں کاموں کو عمل قلیل قرار دینے کے لیے جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں ذیل میں ہم انکا جائزہ لیں گے۔ان شاء اللہ تعالى ۔ پہلی دلیل : 1- رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا اپنی نواسی امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہ کو کندھے پر بٹھا کر نماز پڑھانا ۔ ( صحیح بخاری کتاب الصلاۃ باب إذا حمل جاریۃ صغیرۃ على عنقہ فی الصلاۃ ح 516 , صحیح مسلم ح 543 , سنن نسائی ح 827 ) تبصرہ: اس روایت میں مذکور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا عمل دوران نماز مصحف کو اٹھانے والے کی بنسبت بہت کم ہے کیونکہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سیدہ امام رضی اللہ عنہا کو قیام کے آغاز میں پکڑتے اور اٹھا کر کندھے پر بٹھا لیتے اسکے بعد " وضع الیدین فی الصلاۃ " والی کیفیت کا آغاز ہو جاتا اور پھر جب رکوع کے جھکتے تو امامہ رضی اللہ عنہا کو کندھے سے اتار دیتے جبکہ دوران نماز مصحف کو تھامنے والا سارے قیام میں مصحف کو تھامے رکھتا ہے اور"وضع الیدین"والے حکم نبوی ﷺ پر عمل کرنے سے کوتاہ و قاصر رہتا ہے۔ لہذا یہ عمل سارے یا اکثر قیام کو محیط ہونے کی بناء پر عمل نبوی ﷺ سے کہیں زیادہ ہے , نیز حکم نبوی ﷺ وضع الیدین کی مخالفت بھی ہے ۔ چند دیگر دلائل : 2- رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا دوران نماز دروازہ کھولنا ۔ 3- دوران نماز سانپ اور بچھو کو قتل کرنے حکم۔ 4- رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا دوران نماز جوتا اتارنا ۔ 5- وغیرہ تبصرہ : یہ تمام تر باتیں صحیح احادیث سے ثابت ہیں لیکن یہ بھی دوران نماز مصحف کو ہاتھ میں تھامنے اور مصحف سے مسلسل دیکھ کر قراءت کرنے کی بنسبت کہیں کم عمل ہیں ۔ سبب وہی ہے جو پہلے بیان کیا گیا ہے کہ یہ تمام تر کام حالت قیام یا دیگر حالات میں صرف چند ثانیوں پر محیط ہیں جبکہ وہ دنوں عمل تو سارے قیام یا قیام کے اکثر حصے پر محیط ہیں اور قراءت لمبی ہونے کی صورت میں کئی منٹوں پر محیط ہیں اور ساتھ ہی حکم نبوی یعنی وضع الیدین على الصدر اور عدم التفات فی الصلاۃ کے منافی بھی۔ خلاصة البحث : 1- نماز میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ مصحف کو دوران نمازتھامنے والا سارے قیام میں اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ 2- دوران نماز التفات منع ہے جبکہ مصحف سے مسلسل دیکھ کر سماع یا قراءت کرنیوالا سارے یا اکثر قیام میں اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ 3- اللہ تعالى نے صرف اور صرف وحی ہی کی اتباع کا حکم دیا ہے اور دیگر اولیاء کی اتباع سے منع فرمایا ہے ۔ جبکہ مجوزین کے پاس وحی الہی سے کوئی دلیل موجود نہیں ہے , اور غیر وحی عدم حجت ہونے کی بناء پر ناقابل استدلال ہے ۔ 4- صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین وتابعین عظام رحمہم اللہ کے درمیان بھی اس مسئلہ پر دو آراء ہیں لہذا حکم الہی : فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً [النساء : 59] کی رو سے اس مسئلہ کو عدالت نبوی میں ہی پیش کیا جائے گا تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ یہ دنوں عمل عصر نبوی ﷺ میں موجود نہ تھے بلکہ محدث ہونے کی بناء پر اور حکم نبوی وضع الیدین اور عدم التفات کے خلاف ہونے کی بناء پر مردود ہیں ۔ ہذا ماعندی واللہ تعالى أعلم ورد العلم إلیہ أسلم والشکر والدعاء لمن نبہ وأرشد وقوم وکتبہ أبو عبد الرحمن محمد رفیق طاہر مدرس جامعہ دار الحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان 15/09/1431ھ


مصدر: http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-article-241.html
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بلکہ ایسے شخص کیلئے دیکھ کر تلاوت کرنا واجب ہوگا جسے سورہ فاتحہ یاد نہیں ہے
آپ کا یہ ارشاد رسول اللہ سلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے خلاف ہے۔ ایسے شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تسبیح وغیرہ کا حکم فرمایا تھا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی امامت کرواتے ہوئے اپنی نواسی امامہ کو اٹھایا ہوا تھا
یہ واقعہ مدینہ ہجرت کے ابتدائی ایام کا ہے اور اس وقت نماز میں اور بہت سے افعال بھی جائز تھے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کا یہ ارشاد رسول اللہ سلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے خلاف ہے۔ ایسے شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تسبیح وغیرہ کا حکم فرمایا تھا۔
یہ بات امام النووی کی کتاب ''المجموع ''کے حوالہ سے پیش کی گئی ہے!
یہ واقعہ مدینہ ہجرت کے ابتدائی ایام کا ہے اور اس وقت نماز میں اور بہت سے افعال بھی جائز تھے۔
نسخ کی دلیل قیاس نہیں ہوتی، کہ کیونکہ ایک دور کا ایک عمل منسوخ ہو گیا ہے تو دوسرے عمل کو بھی اسی پر قیاس کرتے ہوئے منسوخ قرار دیا جائے!
 
Top