لوگ کہتے ہیں کہ نقاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور احساس کمتری کا باعث ہے لیکن میرے لیے خود اعتمادی کی وجہ ہی نقاب بنی۔الحمدللہ!بسا اوقات خواتین بہت حیران ہوتیں کہ تمہیں کبھی مواقع نہیں ملے پھر بھی کیسے یہ سب کچھ کر لیتی ہو۔میں نے اس "کیسے؟" کا جواب کبھی سوچا ہی نہ تھا سو ہنس کا ٹال دیتی بھلا جس کا جواب میرے پاس نہ ہو،کسی دوسرے کو کیسے بتاوں؟مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ بیس برس کی عمر میں چھوٹی تایازاد بہن نے قدرے تلخی سے پوچھا کہ لوگوں کی کچھ زیادہ ہی فکر نہیں کرتی تم کہ لوگ کیا کہیں گے؟غیرلوگوں کی فکر میرے لیے عیب سے بڑھ کر نہیں تھی سوسوچ میں پڑھ گئی کہ کیا میں واقعی ایسا کرتی ہوں؟جواب ہاں میں نکلا لیکن وجہ کیا تھی؟اس رات مجھے علم ہوا کہ میرے اعتماد اور ہر اچھے کام کی وجہ میرا نقاب ہے۔مجھے ہر گز یہ بات پسند نہیں کہ کسی نقابی لڑکی کو اس کے نقاب کی بنا پر پیچھے ہٹنا پڑے یا وہ کبھی حقارت کی نگاہ سے دیکھی جائے یا اسے سمجھا جائے کہ یہ کام نہیں کر سکے گی۔ سو ہمیشہ صف اول میں رہنے کی کوشش کی۔"پردے دار خواتین بد لحاظ،بد اخلاق ہوتی ہیں"۔میں ٹین ایج سے قبل ہی اتنی "بااخلاق" بنی کہ بہن بھائی ہنس ہنس دھرے ہو جاتے کہ پانچ منٹ ملاقات میں سب معلومات لے لیتی ہو۔"پردے دار دنیا کا کچھ سنبھال نہیں سکتیں" میں نے اس کے لیے ایسے "الٹے سیدھے" اقدامات کیے کہ پھر مجھے لٹو کی طرح فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر گھومنا پڑتا۔"پردے دار گھر گھرہستی سے دور رہتی ہیں"سو اس قدر گھرداری کی کہ کزنز ہنستیں کہ اسے صرف گھر داری ہی آتی ہے۔
مجھےیقین ہے کہ ان شاء اللہ آج سے دو تین برس بعد میں اس قابل ہو جاؤں گی کہ اپنی کہانی لکھ سکوں جس کا مقصد دین دار گھرانوں کی لڑکیوں اور خواتین کے اعتماد کو جلا دینی ہے۔اس اعتماد کے لیے میں سب سے پہلے اللہ عزوجل کی شکر گزار ہوں اور نقاب جیسی نعمت کے لیے ممنون اور پھر اپنے والدین و گھر والوں کی کہ زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی۔
#نقاب میرا اعتماد ہے۔