• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ اللہ کی رحمت اور اس کی مدد کے راستے اتنے ہی ہیں جتنے ہم نے سوچ رکھے ہیں یا جو ہم قیاس کر سکتے ہیں بلکہ اس کے بے شمار راستے ہیں جن کا علم اسی وقت ہوتا ہے جب وہ کھلتے ہیں۔ اس وقت انسان حیران رہ جاتا ہے کہ اس کے لیے اللہ کی مدد اس گوشے سے نمودار ہوئی جدھر سے اس کے نمودار ہونے کا وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

--- توکل
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
اية مؤثرة

‏{ قَالَتْ يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا}
"کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی"

یہ الفاظ کسی انسان نے نہیں سنے بلکہ صرف اللہ وحدہُ نے سنے تھے.!

تو کیا تمہیں یہ غلط گمان ہے کہ تمہاری سرگوشیاں ضائع جائیں گی؟
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
‎"لا تهزأ بجرح لمّ تذقهُ".
‎Do not mock a pain you haven’t endured.

- Arabic Proverb
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
وَذِكرَىٰ تَلُوحُ ، وَرُوحٌ تَنُوحُ

وَقَلْبٌ جِرِيحٌ ، وصَبْرُ جَمِيلُ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
فرقتھم جسدا والقلب بینھم❤
وہ قدم قدم چلتی میرے پاس آئی۔
"اخت ولید?"
"جی!" میں مسکرا کر پلٹی۔
"کچھ کہنا تھا مجھے" اس کا لہجہ سپاٹ ہوا"اپنے بھائی کو کیش کروانے کا کتنا شوق ہے ناں آپ کو?"وہ ایک چبھتی ہوئی نگاہ ڈال کر ہٹ گئی۔
دھواں دھواں چہرے کے ساتھ میں وہیں ساکت رہ گئی۔
"اختےےے!!"
میں مسکرا کر دیکھ ہی نہ سکی۔
"شاکڈ??ہیں ناں۔۔اچھا ویسے لکھتی کیوں ہو اس بارے?"ضمیر نے بازو لپیٹے۔
"لکھتی کیوں ہو?" ایک آنسو گرا اور جھڑی لگ گئی"کیونکہ اس نے ضد کی تھی کہ کہانی کا اگلا حصہ لکھو"آنسو حلق میں گرنے لگے.
"سنو ضمیر!
الحمدللہ!اللہ کا دیا سب کچھ میرے پاس ہے.میں نے اس وقت زیادہ لکھا اور شناخت پائی جب وہ بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کی بہن سوشل میڈیا پر کس شناخت سے لکھ رہی ہے?
تمہیں سننا ہے کہ میں اس بارے کیوں لکھتی ہوں تو وہ چوبیس برس کی کہانی ہے,وہ اکلوتا رشتہ ہے کہ جس کے بعد اس جیسا مل سکتا ہے نہ ملنے کی خواہش ہے۔میں اس لیے لکھتی ہوں کہ میرے جذبات سے کسی کو اپنے کسی بچھڑے بارے سوچنے کا موقع ملتا ہے,کسی ناراض رشتے کو منانے کی خواہش ہوتی ہے اور سنو تم پوچھتے ہو کہ میں کیوں لکھتی ہوں تو میں کسی دوسرے کی طرح کسی نامحرم رشتے کے فضائل و کمالات پر وقت ضائع نہیں کرتی۔میں لکھتی ہوں کہ بتاوں کہ حلال رشتوں میں اللہ نے کس قدر حلاوت رکھ چھوڑی ہے۔میں اس رشتے پر لکھتی ہوں کہ جو قابل محبت و وفا ہے۔جو میرا دنیاوی سہارا اور فخر تھا اور آخرت میں اس کی سفارش سے مستفیذ ہونے کا حق مجھے بھی ملے گا اور میں کیوں لکھتی ہوں کہ وہ تھا ہی لکھنے جانے کے قابل,یاد اور بار بار یاد کیے جانے کے لائق!!
میں اس لیے لکھتی ہوں کہ وہ مردوں میں میرا پہلا اور آخری آئیڈیل تھا،جس نے کبھی اپنی بہن کو وہ نہیں کہا,جس پر اس کا اپنا عمل نہیں تھا.وہ تھا ہی لکھے جانے اور بار بار لکھے جانے کے قابل!!
تم نہیں جانتے نہ جان سکتے کہ وہ میرے لیے کون تھا?
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
اے کہ نظم دہر کا ادراک ہے حاصل تجھے

رجاء یعقوب...!
حضرت یعقوب علیہ السلام کو حضرت یوسف علیہ السلام کا خون آلود کُرتہ بھی دکھایا، اور ان کی موت کی تصدیق کرنے کے لیے انکے گیارہ بھائی. کئی سال بیت گئے، بینائی بھی چلی گئی،، پھر بھی کہتے تھے "مجھے یوسف کی خوشبو آتی ہے"


اُسے بھی اچھے دنوں کی خوشبو آ رہی تھی.

کيوں نہ آساں ہو غم و اندوہ کی منزل تجھے

 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
نسألك اللهم

مِنَ الْیَقِیْنِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا


اتنا یقین دے کہ ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان ہو جائیں.
 
Top