کیا اِن کو عسائیوں (کرسچین)نے چنا ہے ؟
پاکستان میں موجود جمہوری کافر نظام میں ایک مسلمان کے ووٹ کی بھی وہی حیثیت ہے جو پاکستان میں بسنے والے ایک ہندو کافر یا عیسائی کافر کی ہے۔ پاکستان کے نظام میں اگر ایک پارٹی کو دس مسلمان ووٹ دیتے ہیں اور دوسری پارٹی کو بارہ عیسائی ووٹ دیتے ہیں تو عیسائی ووٹرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ پارٹی جیت جائے گی، کیونکہ یہاں گنا جاتا ہے تولا نہیں جاتا۔ خیر یہ تو ایک علیحدہ بحث ہے۔
اب رہا مسئلہ یہ کہ ان کو چننے والے لوگ بھی اہل سنت والجماعت کے ہیں، تو میں انکار کرتا ہوں اس بات کا، میں ان کو اپنا امام ماننے سے انکار کرتا ہوں، اور فورم کے اہلحدیث ممبران کی رائے پوچھ لیں کہ کیا وہ بھی زرداری، مشرف، گیلانی اور نواز شریف کو اپنا امام مانتے ہیں؟ان لوگوں کے دور اقتدار میں جو کفر و شرک کو ترویج ملی ، جو ان سے تعاون کیا گیا، کیا اس پر بھی اہل سنت والجماعت متفق ہے؟ ان کے دور میں جتنے بے گناہ مارے گئے چاہے وہ ڈرون سے ہوں یا کسی دوسرے طریقے سے ، کیا اس پر بھی اہل سنت والجماعت متفق ہے؟
آپ نے تو حد کر دی ہے، اہل سنت والجماعت طائف منصورہ کو کھلونا سمجھ لیا ہے، بازیچہ اطفال بنا کر رکھ دیا ہے آپ نے۔ حد ہوتی ہے باطل کا ساتھ دینے کی بھی، اتنی دولت دنیا پیاری ہے آپ کو؟
انا لله وانا اليه رجعون جس جماعت کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نجات یافتہ قرار دیا اس کا امام زرداری، گیلانی، مشرف اور نواز شریف کو کہہ دیا۔
لا حول ولا قوة الا بالله
کچھ تو اللہ کا خوف کریں، یہ وقت جذبات سے مغلوبیت کا نہیں، عقل سے کام لینے کا ہے، یہ سارا کچھ دو فرشتے نوٹ کر رہے ہیں، ان سب چیزوں کا حساب دینا ہے، چاہے وہ آپ کی تنظیم کے لوگ ہوں یا آپ کی مخالف تنظیم ٹی ٹی پی کے لوگ۔ ان سب کو اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے۔