• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشت گرد خارجیوں کی علامات بمعہ تصاویر

شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
جھوٹ، ایسا کچھ نہیں ہے اوپر اس کا مقصد بیان کر چکا ہوں​


پہلی بات تو ایک سچا مسلمان اس نظام کا بائیکاٹ کرتا ہے، اور ایسوں کو ووٹ دینے کا سوچ نہیں سکتا، لیکن اگر کوئی جانتے بوجھتے اس نظام میں کودنے کی کوشش کرے اور اس نظام کا بھرپور دفاع کرے تو اس کو اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔​

اچھی بات ہے، لیکن آپ کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے، ایک طرف اس جمہوری نظام سے نا متفق، اور دوسری طرف بے دین، مشرک حکمرانوں کو اہل سنت والجماعت کا منتخب کردہ امام ماننا۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟​

آپ کیا، کوئی بھی نہیں ہونا چاہتا،​

کوئی مسلمان خوارج جیسی بدترین سوچ نہیں رکھ سکتا، لیکن خوامخواہ بغیر تحقیق کسی کو خوارج کہہ کر اپنا کسی اور صف میں شامل ہو رہی ہیں۔​



ابھی تو آپ نے کہا ہے جب میں نے پوچھا ہے کہ کیا یہ بدترین حکمران اہل سنت والجماعت کے منتخب کردہ ہیں تو آپ نے کہا ہے تو کیا ان کو عیسائیوں نے چنا ہے؟ یعنی کہنے کا مطلب یہ کہ یہ بھی پاکستان میں موجود اہل سنت والجماعت کے منتخب کردہ ہیں، تو گزارش ہے کہ ایسے لوگوں کو منتخب امام ماننے والے آپ جیسے "اہل سنت والجماعت" کا دعویٰ کرنے والے لوگ ہی ہو سکتے ہیں، ہم تو اس جہالت سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔​
یہیں وہ بے لگامی ہے جس کو میں لگام دینے کی کوشش کر رہا ہوں، چلو ٹھیک ہے بحث کے طور پر مان لیتے ہیں کہ (نعوذباللہ) ٹی ٹی پی تنظیم کے لوگ جہنم کے کتے ہیں ،اگر مجھ سے کوئی دلیل مانگے تو میں اس کو کیا دلیل دوں؟
پہلے تو آپ امام اور لیڈر میں فرق کرنا سیکھ لیں
بے ایمان کو کوئی نہیں امام مانتا
پاکستان میں جاہل عوام کی اکثریت ہے۔اسی اکثریت کی وجہ سے ایسےحکمران نصیب ہوتے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ عوام کے دلوں کو پھیر دے
آپ ڈیڑھ سال سے اس فورم پر جھک ماررہے ہیں کہ آپ کو ٹی ٹی پی کے جرائم نظرنہیں آرہے ہیں۔
آنکھیں اندھی نہیں ہوتی دل اندھے ہوجاتے ہیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آپ ڈیڑھ سال سے اس فورم پر جھک ماررہے ہیں کہ آپ کو ٹی ٹی پی کے جرائم نظرنہیں آرہے ہیں۔
میں نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی ہے آپ کو سمجھانے کی، لیکن شاید آپ سمجھنا نہیں چاہتی، اب چونکہ آپ کا لہجہ ان لوگوں جیسا ہونے لگا ہے جو مخاطب ہوں تو ان کو سلام کر کے جان چھڑائی جائے، تو ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔
السلام علیکم
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میں نے کسی کو خوارج کہا ہے ؟
ہمم ۔ ۔ یعنی تکفیر غیر معینہ ہو رہی ہے:)
ازراہ مذاق بات کی ہے۔۔
بہرحال

ایسی بحث میں آنے کا فائدہ کچھ نہیں ہوتا جہاں ہر ایک اپنی منوانے کی کوشش میں مصروف ہو۔ ۔ اس قسم کے پوسٹرز سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ ۔ کتنی باتیں دعوۃ والوں پر بھی فٹ ہو جائیں گی!!

۱۔کیا دعوہ والوں کے جھنڈے پر کلمہ نہیں لکھا ہوا؟؟؟؟ایک مخصوص انداز میں لکھا کلمہ تنظیم کے مقاصد بدل ڈالتا ہے؟؟کیا دعوۃ والے اچھی اچھی باتیں نہیں کرتے؟؟نوجوان پلٹتے نہیں ہیں؟؟انکی تقاریر متاثر کن نہیں ہوتی کہ نوجوان جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں؟؟؟


۳۔عبادت،دین میں کیا شدت پسندی نظر آ رہی ہے؟؟یا یہ بھی کسی کوڑا فلم کا حصہ ہے؟؟سیاق و سباق کے بغیر بات کرنا زیادہ اہمیت نہیں رکھتی!! یا ٹوپی برقعہ دعوہ والوں کے ہاں شدت پسندی شمار ہونے لگا ہے؟؟شدت پسندی ٹی وی توڑنے میں نہیں دکھتی ؟؟!!

۴۔اہل حق سے مراد فوج ہے؟؟؟؟

خوارج ایک جگہ بنا لیں گے اور وہ ان کا مرکز ہو گا۔" جیسے وزیرستان اور سوات کی مثال

مرکز طیبہ مریدکے میں بھی تو مرکز ہے نا؟؟؟

ان باتوں سے کچھ نہیں ملتا،اگر ملنا ہوتا تو سال ہا سال کی بحثیں کسی نکتہ پر انجام پذیر ہوتی نظر آتیں۔ ۔ تعصب سے ہٹ کر معاملات سمجھیں اور شخصیت پرستی نہ کریں۔ ۔ جس کی جو بات غلط ہو،تسلیم کریں۔ ۔۔ میرا آپکا کام اپنی بات کہہ دینی ہوتی ہے،ٹھونسنی نہیں۔ ۔ آگے جس کو جو راہ پسند ہو،اپنا لے۔ ۔مسلمانوں کو توحید،نماز روزے کا علم نہیں اور ہماری ابتدا و انتہا یہی ہوتی ہے!!! یا للعجب
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ہہم اپنی گفتگو کا رخ دلائل کی جانب موڑ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
یہی بات آپ کو کل سمجھاتا رہ گیا، لیکن آپ نے نہیں سمجھی، آخر کار آپ نے ایسا لہجہ شروع کر دیا جس سے مزید گفتگو جاری رکھنا میرے لیے دشوار ہو گیا۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
یہی بات آپ کو کل سمجھاتا رہ گیا، لیکن آپ نے نہیں سمجھی، آخر کار آپ نے ایسا لہجہ شروع کر دیا جس سے مزید گفتگو جاری رکھنا میرے لیے دشوار ہو گیا۔
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم رزم حق وباطل ہو تو فولاد ہے مومن
محترم بہن اور بھائی میں آپ لوگوں کی گفتگو دیکھی میں نے کچھ عرصے سے اہل حدیث کے مختلف فورم جوائن کیےہیں جن میں مجھے جو چیز زیادہ اصلاح طلب لگی ہے وہ یہ کہ اہل حدیث کا آپس میں اختلاف ہونا معیوب نہیں لیکن اس اختلاف کے نتیجے میں آپس کے تعامل میں غیر اہل حدیث بن جانے کا رویہ قابل اصلاح ہے جس کی وجہ سے جب میں کوئی صحیح بات بھی کسی کو بتانا چاہ رہا ہوتا ہوں مگر الفاظ اور رویہ سے لگ رہا ہوتا ہے کہ وہ تو ہے ہی غلط تومخاطب بھی اس کے رد کا ہی سوچتا ہے
اللہ فرماتا ہے والذین کفروا بعضھم اولیاء بعض الاتفعلوہ تکن فتنۃ فی الارض وفساد کبیر- یعنی جب تک ہم اکھٹے نہیں ہوں گے فساد ختم نہیں ہو گا اور فساد کا مطلب بے شک اسلام کا نفاذ ہی ہے مگر ہمیں اصلی اہل حدیث بن کے دکھانا ہو گا اہل حدیث کواسم ذات کے طور پر نہیں لینا بلکہ اسم صفت کے معنی میں لیتے ہوئے یہ صفات پیدا کرنی ہیں اور ان میں سے ایک ہے آپس میں اختلاف کی صورت میں برتاؤ اور برداشت-
جمہور اہل حدیث کے نزدیک جائز تاویل کے ہوتے ہوئے آپ کسی کو گمراہ نہیں کہ سکتے ہاں اس سے اختلاف کر سکتے ہیں مگر میں نے مختلف بحثوں میں دیکھا ہے کہ دوسرے کی جائز تاویلوں کے باوجود ہم اسکو گمراہ کہ رہے ہوتے ہیں حالانکہ ہم منہ سے یہ اقرار کر رہے ہوتے ہیں کہ جائز تاویل کرنے والا گمراہ نہیں ہوتا ہاں اجتہادی غلطی پر ہو سکتا ہے تو پھر ہمارا رویہ اس کے خلاف کیوں ہوتا ہے مثلا جمہوریت میں حصہ لینے والوں کے پاس جائز تاویلات ہوتی ہیں مگر ہم اس کو گمراہ اور کافر کہ دیتے ہیں- اصل بات یہ ہے کہ ہم اس سے اس کی تاویل کا پوچھتے نہیں یا تنگ نظری کی وجہ سے پوچھنا چاہتے نہیں آئیے میں جمہوریت کی جائز تاویل بتاتا ہوں اصل میں جمہوریت میں دو باتیں ہیں
1۔جمہور کو قانون بنانے کا حق دینا جو ناجائز (کفر اکبر یا اصغر) ہے تو میرے علم کے مطابق محترم ساجد میر صاحب بھی اسکو کبھی جائز نہیں کہتے
2۔ قانون بنانے کا حق دینے کی بجائے اپنے اہل حدیثوں وغیرہ کے مفادات کے تحفظ اور غریبوں کے تحفظ(حلف الفضول) کی نیت سے اس طریقے میں حصہ لینا جو بعض صورتوں میں جائز ہو سکتاہے
یہاں اگرچہ جمہوریت میں حصہ لینے سے اگرچہ آپکو قانون بنانے کا حق بھی کراہت سے دینا پڑے گا اور نیت دوسرے کام کی ہو گی تو جائز ہو سکتا ہے اس کے لئےمیں ایک مثال رکھتا ہوں مجھے اپنے حق کے لئے عدالت میں جانا پڑتا ہے تو اسکو مجبوری میں سب جائز سمجھتے ہیں مگر ووٹ کو طاغوت ماننے والے یہ بھی تو سوچیں کہ ووٹ تو ابتدا ہے اور عدالت اس کا نچوڑ ہے وہ تو اصل طاغوت ہو گی پھر مجبوری میں اپنے حق کے لئے عدالت میں جانے والا بھی تو اس عدالت کی کچھ کفریہ باتوں کو کرایت سے مانتے ہوے اور وکالت نامے پر دستخط کرتے ہوئے اپنا حق لے گاتو اسی پر قیاس کرتے ہوئے جمہوریت میں حصہ لینے کی بھی جائز تاویل کی جا سکتی ہے ہاں اس میں بریلویوں کی نا جائز تاویلات نہیں آئیں گی جن کا سر پیر نہیں ہوتا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ہہم اپنی گفتگو کا رخ دلائل کی جانب موڑ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
یہاں بات دلائل کی نہیں بلکہ دوسرے کے دلائل غور سے سننے کی ہے تاکہ وہ بھی آپ کے دلائل پر غور کرے ورنہ وہی خالی بحث ہی رہ جائے گی میں اس سلسلے میں سب سے پہلے تو اپنی بہن کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ میری بہن واقعی دین کا درد رکھتی ہیں جو اتنا وقت ایک عورت ہو کر نکالتی ہیں ورنہ فارغ لوگ اتنے درد سے امت کے لئے کام نہیں کرتے وہ اول فول بک رہے ہوتے ہیں لیکن اس دعوت کو اور پر اثر بنانے لے لئے آپ طریقے کو تھوڑا سا تبدیل کریں خصوصا جب آگے اتنا سینیر ممبر محترم ارسلان بھائی ہیں اوپر اقبال کے شعر کے مطابق ہم ہوں گے تو اپنے بھائیوں کے دل جیت سکیں گے مجھے 10 دن شاہد ہوئے ہیں میری چند پوسٹیں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ایک ایل تشیع کے ساتھ وھابیوں سے ایک نہایت سادہ سوال میں ہے اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ان دونوں میں میرے رویہ کے فرق کو دیکھ لیں تاکہ ہمارہ دعوت کو زیادہ پھیلے اور تکفیریوں اور خارجیوں پر ہم اپنی حجت بھی قائم کر سکیں میں نے آج تک پاکستان میں جیاد کرنے کی بات کرنے والوں سے یہی سنا ہے کہ کہ ہم سے کوئی مناظرہ نہیں کر سکتا ہمارے پاس دلائل ہیں اب میں اس کا قائل نہیں مگر الحمد للہ اپنے رویہ اور اللہ کی مدد سے ان کو لاجواب کیا ہے اور یہاں فورم میں بھی کر سکتا ہوں مگر حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے شاہد ٹھیک نہ ہو
میں نے اسی رویہ کی اصلاح کے لئے ایک نیا تھریڈ شروع کیا ہے اصلی اہل حدیث کون اسکو بھی ذرا دیکھ لیں
واللہ بین میرا مقصد صرف آپ کی دعوت کو بہتر چریقے سے آگے پھیلانے کے قابل بنانا ہے اس پر صبح میں اپنا ایک تجربہ بھی یان کروں گا اگر اللہ نے مہلت دی جزاکِ اللہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
کافی تحقیقاتی مواد اس فورم پر موجود ہے۔سرچ کریں سب کچھ مل جائے گا۔خوارج کا موضوع دو چار برسوں کی بات نہیں ہے۔صدیوں سے یہ خوارجی اپناکام کر رہے ہیں۔
بہنا اس موضوع پر آپ کا علم کافی لگتا ہے۔۔۔کیا سوات اور وزیرستان کے علاوہ خوارج دنیا بھر میں کہیں اور بھی ہیں؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
دوسرے کی جائز تاویلوں کے باوجود ہم اسکو گمراہ کہ رہے ہوتے ہیں حالانکہ ہم منہ سے یہ اقرار کر رہے ہوتے ہیں کہ جائز تاویل کرنے والا گمراہ نہیں ہوتا ہاں اجتہادی غلطی پر ہو سکتا ہے تو پھر ہمارا رویہ اس کے خلاف کیوں ہوتا ہے مثلا جمہوریت میں حصہ لینے والوں کے پاس جائز تاویلات ہوتی ہیں مگر ہم اس کو گمراہ اور کافر کہ دیتے ہیں- اصل بات یہ ہے کہ ہم اس سے اس کی تاویل کا پوچھتے نہیں یا تنگ نظری کی وجہ سے پوچھنا چاہتے نہیں
واللہ بہن میرا مقصد صرف آپ کی دعوت کو بہتر طریقے سے آگے پھیلانے کے قابل بنانا ہے اس پر صبح میں اپنا تجربہ بھی بیان کروں گا اگر اللہ نے مہلت دی جزاکِ اللہ
مجھے جب اللہ نے تحقیق کی توفیق دی تو بریلوی سے دیو بندی ہوا پھر اہل حدیث- بعد میں اہل قران سے بھی واسطہ پڑا مگر دلائل نہ مل سکے- میں نے ہر جگہ ایک چیز دیکھی ہے کہ کچھ لوگ مخلص بہت ہوتے ہیں مگر ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ کا فہم یا حکمت نہ ہونے کی وجہ سے بہتر رزلٹ نہیں لا سکتے-
میں ایک مثال دیتا ہوں کہ فرض کریں اہل سنت ایک دائرہ کی طرح ہے جس کے ایک کنارے پر ایک آدمی ہے دوسرے پر دوسرا- دونوں نے رسہ پکڑا ہوا ہے دونوں چاہتے یہ ہیں کہ اس دائرہ سے کوئی نہ نکلے- چنانچہ دونوں اپنی طرف کھینچ رہے ہیں مگر دوسرے کی خیر خواہی میں یہ نہیں دیکھتے کہ خود بھی دائرہ سے باہر چلے جاتے ہیں اب انتہائی قابل غور بات یہ ہے کہ وہ خالی خود دائرہ سے باہر نہیں جائے گا بلکہ دوسرے کو اندر لانے کی کوشش بھی رائیگاں جائے گی کیونکہ دوسرا جب اس کو باہر دیکھے گا تو اس کے نزدیک اس کی بات کا اعتبار ختم ہو جائے گا یہی سب سے بڑی رکاوٹ دیکھی ہے
مثلا ہم نماز میں قدم سے قدم ملاتے ہیں اور ساتھ والا مقلد اور سکیڑ لیتا ہے اب ہم عمل کے رد عمل کے اصول کے تحت پاوں اپنے جسم سے بھی زیادہ پھیلا کر اس سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں جیسے سپرنگ کو جب دبا کر چھوڑا جائے تو وہ رد عمل میں واپس اپنی اصل پوزیشن سے بھی اوپر نکل جائے گا-پس مقلد سمجھے گا کہ جس حدیث میں قدم سے قدم ملانے کی تلقین ہے اس میں تو پہلے کندھے ملانے کی تلقین ہے جو پس اس نے جسم سے زیادہ پھیلا کر کندھے والی بات کو نظر انداز کر دیا حالانکہ کہ یہاں حکمت کی بات یہ تھی کہ اپنے جسم کے مطابق کھولتے پھر بعد میں دعوت دیتے تو اثر کچھ اور ہوتا-
دراصل آپ کو فورم پر ایک ہی موضوع پر کثرت سے کلام کرتے دیکھا تو سوچا کہ آپ سے اس موضوع پر کچھ "سیکھا" جا سکے۔
خوارجی کی حقیقت نے جو کثرت سے اس موضوع کو چنا ہے تو وہ ٹھیک ہے کیونکہ جو عمل کرنا چاہتے ہیں یا امت کا درد رکھتے ہیں انکے نزدیک آج سب سے بڑا اختلافی مسئلہ یہی ہے
مگر بہن اوپر والے پس منظر میں آپ کے سامنے وسیم اکرم کی ایک بات رکھتا ہوں کہ مشہوری میں اس سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ تھکتے نہیں تو وہ کہتا ہے کہ میں سگریٹ نہیں پیتا-اسی طرح ایک کامیاب مبلغ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ لاجواب نہیں ہوتے تو وہ کہتا ہے کہ میں حکمت کے تحت کسی کی جائز تاویل کو رد نہیں کرتا اگرچہ اسکو نہ مانوں- کیونکہ میرے اپنے بھائیوں سے بھی کچھ ایسی باتیں ہو سکتی ہیں جن کی تاویل کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوتا مثلا تکفیریوں سے بحث میں جب مجھ سے محترم ساجد میر صاحب کے متعلق کیا جاتا ہے کہ انھوں نے جمہوریت کے جائز ہونے پر مناظرہ کی وعوت دی ہے حالانکہ قانون بنانے کے ناجائز ہونے پر اتفاق ہے(اگرچہ کفر پر اختلاف ہے) تو میں کہتا ہوں کہ آپ نے اس سے صرف قانون بنانا ہی کیوں مراد لیا- انکی مراد قانون بنانے کو ناجائز سمجھتے ہوئے صرف حصہ لینے کو جائز کی بھی ہو سکتی ہے اور حقیقت میں بھی ایسے ہی انہوں نے کیا ہے-اسی طرح جب انھوں نے مجھے وڈیو دکھائی کہ محترم حافظ سعید حفظہ اللہ نے خانیوال کی تقریر کیا کہ قران میں جن کو مشرک کہا گیا ہے ان میں آجکل کے قبروں کو سجدہ کرنے والے نہیں آتے بلکہ یہ فاسق و فاجر ہیں تو میں کہتا کہ حافظ صاحب نے ہو سکتا ہے یہاں مشرک سے مراد مشرکین مکہ لی ہے اور اس میں تو اختلاف ہے کہ کلمہ گو مشرک پر مشرکین مکہ کا اصول فٹ ہوتا ہے کہ نہیں-اصل میں دوسرے کی تاویل نہ جاننا دوسرے کی بات کی اپنے ذہن کے مطابق تشریح کرنا بھی غلط ہےپس جب بھی بحث کریں تو جادلھم بالتی ھی احسن کا خیال رکھیں
پس اس بات کا میں نے بہت اثر دیکھا کہ جو دشمن تھے انھوں نے بھی غور سے سنا ورنہ انھوں نے تو مشہور کر رکھا ہے کہ تکفیریوں سے کوئی بات نہیں کر سکتا مگر میں نے الحمد اللہ کی ہے اور خاطر خواہ رزلٹ پایا ہے مگر ہمارے کچھ بھائی انکو ایسا رویہ دکھاتے ہیں کہ مدلل رد نہیں کرتے پس وہ اپنے نظریے میں اور پکے ہو جاتے ہیں-
میری بہن میرا مقصد اس میں اپنے تجربے کی بنیاد پر آپکی تبلیغ کی افادیت بڑھانا مقصود ہے باقی ارسلان بھائی تو مجھ سے بڑے ہیں وہ اور باقی علماء مجھے اور آپ کو اس پر آپکو بہتر گائیڈ کر سکتے ہیں
محمد ارسلان
خوارجی کی حقیقت
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
مرکز طیبہ مریدکے میں بھی تو مرکز ہے نا؟؟؟
بہنا واللہ آپکے اخلاص کا اعتراف ہے مگر میں نے اپنی اوپر پوسٹ میں اقبال کا ایک شعر لکھا ہے اپنوں میں نرمی اختیار کرنی ہے ہم سوات کے مراکز پر بھی طنز نہیں آپ کسی مریدکے وغیرہ پر طنز نہ کریں اس کے لئے اگر میری اوپر کی پوسٹ اصلاح کی غرض سے پڑھ لیں تو اللہ آپکو جزا دے گا
میرا آپکا کام اپنی بات کہہ دینی ہوتی ہے،ٹھونسنی نہیں۔ ۔ آگے جس کو جو راہ پسند ہو،اپنا لے۔
مسلمانوں کو توحید،نماز روزے کا علم نہیں اور ہماری ابتدا و انتہا یہی ہوتی ہے!!! یا للعجب
بہنا میرے خیال میں ہم کوئی کام غیر شعوری طور پر کر جاتے ہیں لیکن ولم یصرو علی ما فعلو وھم یعلمون کے تحت ان شاءاللہ درستگی کر لیتے ہیں- میرے خیال کے مطابق خوارجی کی حقیقت بہن نے جو اسی موضوع کو پن پوئنٹ کیا ہوا ہے تو آپ اس کو قائل کر سکتی ہیں مگر شاہد غیر شعوری طور پر آپ اوپر والی اپنی بات بھول گئی ہیں اللہ مجھے آپکو اور ہم سبکو ثابت قدم رکھے امین
 
Top