• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشت گرد خارجیوں کی علامات بمعہ تصاویر

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
جی اس میں کسی کا نام ہے ؟بتانا پسند کریں گے
اگر کوئی آپ کے مشرف وزرداری یا نوازشریف وغیرہ کے تصاویر لگاکر اس کے ساتھ یہی آیات اور احادیث لگادیں ، پھر دعویٰ کرے کہ میں نے تو کسی کا نام نہیں لکھا ہے ۔
کیا بچپنا حرکت ہے یہ ؟ کوئی سمجھائے اس کو یا کہ ہم سمجھائے ۔
میں بھی اس جمہوری نظام سے نامتفق ہوں۔ لیکن میں خوارج کی صف میں بھی شامل نہیں ہونا چاہتی۔ میں نے کسی لٹیرے کو اپنا امام نہیں بنایا ہے۔ ٹی ٹی پی کے لوگ تو جہنم کے کتوں میں سے ہیں۔
متفق بھی نہیں لیکن مخالفت بھی نہیں ۔ واہ کیا حکمت عملی ہے ؟ خوارج کا صف تو بہت سارے لوگ اہل حدیث کے صف کو بھی کہتے ہیں ۔ تو اس ملک پر جو لٹیرے راج کرتے ہیں کیا ان کو طالبان نے حکومت کے لیے نامزد کیا ہیں ؟ یہ ایک بہتان ہے اس کا جواب آپ کو اللہ کے ہاں دینا ہے ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بہنا واللہ آپکے اخلاص کا اعتراف ہے مگر میں نے اپنی اوپر پوسٹ میں اقبال کا ایک شعر لکھا ہے اپنوں میں نرمی اختیار کرنی ہے ہم سوات کے مراکز پر بھی طنز نہیں آپ کسی مریدکے وغیرہ پر طنز نہ کریں اس کے لئے اگر میری اوپر کی پوسٹ اصلاح کی غرض سے پڑھ لیں تو اللہ آپکو جزا دے گا


بہنا میرے خیال میں ہم کوئی کام غیر شعوری طور پر کر جاتے ہیں لیکن ولم یصرو علی ما فعلو وھم یعلمون کے تحت ان شاءاللہ درستگی کر لیتے ہیں- میرے خیال کے مطابق خوارجی کی حقیقت بہن نے جو اسی موضوع کو پن پوئنٹ کیا ہوا ہے تو آپ اس کو قائل کر سکتی ہیں مگر شاہد غیر شعوری طور پر آپ اوپر والی اپنی بات بھول گئی ہیں اللہ مجھے آپکو اور ہم سبکو ثابت قدم رکھے امین
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ میرا مقصد طنز نہیں تھا۔ ۔صرف اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ایسے دلائل زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ ۔مرکز تو منصورہ میں بھی ہے۔ ۔ رائے ونڈ اور راوی روڈ پر بھی!!!!
اگر میں نے طنز ہی کرنا ہوتا تو بہن کے نام پر طنز کر سکتی تھی!!!
بہن چونکہ کچھ سکھانے کے عزم سے آئیں ہیں۔اگر مناسب سمجھیں تو ایک علیحدہ تھریڈ میں میرے اشکالات بھی دور کر دیں۔ ۔تا کہ مجھے بھی جو بد ظنی،اعتراض ہے دور ہو جائے۔کسی مومن کے لیے تو دوسرے کو ہدایت یافتہ کرنا سرخ اونٹوں سے بڑھ کر ہے۔ ۔بہن اخلاص اور درد امت سے آئی ہیں امید ہے ضرور جواب دیں گی۔ان شاء اللہ!!
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ میرا مقصد طنز نہیں تھا۔ ۔صرف اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ایسے دلائل زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ ۔مرکز تو منصورہ میں بھی ہے۔ ۔ رائے ونڈ اور راوی روڈ پر بھی!!!!
اگر میں نے طنز ہی کرنا ہوتا تو بہن کے نام پر طنز کر سکتی تھی!!!
بہنا واقعی مجھے لگا تھا کہ انکے سوات پر طنز کرنے پر آپ نے مریدکے پر کیا ہے مگر جب آگے کہ پوسٹ پڑھی تو شک گزرا کہ آپ کا مقصود کچھ اور تھا یعنی میں غلط سمجھا ہوں مگر اس وقت تک پوسٹ کر چکا تھا سچ کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو- پس مجھے معاف کر دیں جزاکِ اللہ

بہن چونکہ کچھ سکھانے کے عزم سے آئیں ہیں۔اگر مناسب سمجھیں تو ایک علیحدہ تھریڈ میں میرے اشکالات بھی دور کر دیں۔ ۔تا کہ مجھے بھی جو بد ظنی،اعتراض ہے دور ہو جائے۔کسی مومن کے لیے تو دوسرے کو ہدایت یافتہ کرنا سرخ اونٹوں سے بڑھ کر ہے۔ ۔بہن اخلاص اور درد امت سے آئی ہیں امید ہے ضرور جواب دیں گی۔ان شاء اللہ!!
بہنا آپ سے درخواست ہے کہ آپ خود ہی علیحدہ تھریڈ یا پہلے سے موجود متعلقہ تھریڈ میں اپنے اشکالات لکھیں اور اوپر والی بہن کو ٹیگ کریں اور مناسب سمجھیں تو دو وجوہات کی وجہ سے مجھے بھی ٹیگ کر دیں
ایک یہ کہ مجھ پر بھی ابھی آپ کے اشکالات واضح نہیں اور دوسرا یہ کہ یہ موضوع تھوڑا تلخ ہے جیسے اوپر آپ نے دیکھا ہے تو جب بھی کوئی دو فریق تلخ ہوں تو تیسرا حکمت سے اس کو ہینڈل کر سکے جیسے اوپر مجھ سے غلطی ہو گئی تھی مگر آپ کے حسن ظن کی وجہ سے معاملہ نہیں بڑھا لیکن چانس تو ہوتے ہیں جیسے محترم ارسلان بھائی اور اوپر ہماری بہنا میں ہونے لگا تھا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم بھائیو اور بہنوں یہ ایک تلخ موضوع ہے جس پر بات کرنا بھی غیر ضروری نہیں مگر میں نے اوپر پوسٹوں میں سھمجھانے کی کوشش کی ہے کہ اسکے لئے انتہائی حکمت کی ضرورت ہے
اس سلسلے میں سب بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے میری تجویز سے اتفاق کیا اور میری خیال میں شاید عمل بھی ہوا ہے ساتھ ساتھ اپنی دعوت کی افادیت بڑھانے لے لئے یہ بھی گزارش ہے کہ ہم سے جو غیر شعوری غلطیاں ہوئیں اس پر غور کریں اور انا کا مسئلہ نہ بنائیں کیونکہ والذین امنوا اشد حبا للہ کے تحت جب ہم اللہ کےلئے کر رہے ہیں اور اس سے اتفاق بھی کر لیا ہے کہ دعوت کی افادیت کیسے بڑھے گی تو کیا یہ تجویز غلط ہو گی-
میں نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی کرتا رہوں گا- میں اوپر والی آیت کے تحت دین کی بلندی کی نیت سے نہ کہ آپ لوگوں کی اعوذ باللہ تحقیر کے لئے آپ میں سے کچھ لوگوں کی باتیں مع تجاویز اگلی پوسٹ میں لکھوں گا ان شاءاللہ اصلاح کر دیجیئے گا جزاکم اللہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
خواجی کی حقیقت (مرد یا عورت) آپ سے دو سوال ہے:
(1) میری ایک بریلوی فورم پر ایک بریلوی سے بحث ہوئی، وہاں انہوں نے تمام اہلحدیثوں کو خوارجی کہا، میں نے مبشر احمد ربانی صاحب کی کتاب سے اقتباس پوسٹ کیے تو بریلوی کا تبصرہ تھا:
"مصنف نے کتاب میں پورا زور کلمہ گو مسلمانوں کو مشرک ثابت کرنے پر لگا دیا ہے۔"
آپ بتانا پسند کریں گی یا کریں گے کہ اُس بریلوی کی بات صحیح ہے یا مبشر احمد ربانی کی؟
(2) اوپر حدیث میں یہ لکھا ہے جس کا مفہوم ہے کہ "وہ کافروں کے حق میں نازل ہونے والی آیات مسلمانوں پر چسپاں کریں گے۔"
بریلوی نے کہا کہ اس حدیث کی رو سے تمام اہلحدیث خوارجی ہیں کیونکہ وہ قرآن کی آیات دکھا کر بریلویوں کو مشرک کہتے ہیں؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گی یا کریں گے کہ اس بریلوی کی بات صحیح ہے یا غلط؟
میرے خیال میں اوپر والی بحث کو بہترین طریقے سے سمجھنے کے لئے اور نتیجہ نکالنے کے لئے غلطی شاہد یہ ہو رہی ہے کہ ہم اب تک خوارجی کو متعین نہیں کر رہے پس میرے خیال میں پہلے خوارجی کو متعین کرنے پر بحث ہو پھر کون خارجی ہے اور کون نہیں خود بخود طے ہو جائے گا محترم ارسلان بھائی نے انتہائی حکمت سے بڑا بہتریں سوال اٹھایا ہے جس میں خوارجی کو متعین کرنے کا ہی نقطہ ہے مگر اس میں کچھ اصلاح اور وضاحت بھی کرنی ہے چنانچہ اس کے لئے ہم خوارجی کی مندرجی ذیل تعریفوں کو دیکھتے ہیں
1۔وہ کلمہ گو مسلمان جب بھی کسی بھی وجہ سے کسی بھی انسان کو مشرک یا کافر کہے تو وہ
خارجی ہو جائے گا
یہ غلط ہے کیونکہ اوباما کو کافر کہنا لازمی ہے

2۔وہ کلمہ گو مسلمان جب بھی کسی بھی وجہ سےکسی دوسرے کلمہ گو مسلمان کو مشرک یا کافر کہے تو وہ خارجی ہو جائے گا
یہ بھی غلط ہے کیونکہ سلمان رشدی کو کافر کہنا لازمی ہے

3۔وہ کلمہ گو مسلمان جو صرف کفر بواح (جس کے بواح ہونے یا نہ ہونے پر اہل سنت علماء کے دو گروہ ہوں جیسے بریلوی) کی وجہ سے کسی دوسرے کلمہ گو مسلمان کو مشرک یا کافر کہے اور کافر نہ سمجھنے والے کلمہ گو کو بھی کافر کہے تو وہ خارجی ہو جائے گا
یہ ٹھیک ہے کیونکہ جب علماء حق کے دو گروہ ہیں تو دوسرا گروہ بے شک غلطی پر ہو ان کا اجتہاد انکے لئے جب مفید ہے تو اوروں کے لئے بھی مفید ہو سکتا ہے

4۔وہ کلمہ گو مسلمان جو صرف کفر بواح (جس کے بواح ہونے یا نہ ہونے پر اہل سنت علماء کے دو گروہ ہوں جیسے بریلوی) کی وجہ سے کسی دوسرے کلمہ گو مسلمان کو مشرک یا کافر کہے مگر کافر نہ سمجھنے والے کلمہ گو کو کافر نہ کہے تو وہ خارجی ہو جائے گا
یہ غلط ہے کیونکہ جس طرح اوپر 3 نمبر پر علما کےدوسرے گروہ کو اجتہاد کا حق ہے اسی طرح یہاں پہلے گروہ کو بھی اجتہاد کا حق ہے اور عوام کو انکے دلائل دیکھ کرراجح کی پیروی فرض ہے

5۔وہ کلمہ گو مسلمان جو صرف کفر بواح (جس کے بواح ہونے پر اہل سنت علماء متفق ہوں جیسے مرزائی) کی وجہ سے کسی دوسرے کلمہ گو مسلمان کو مشرک یا کافر کہے اور کافر نہ سمجھنے والے کلمہ گو کو بھی کافر کہے تو وہ خارجی ہو جائے گا
یہ غلط ہے کیونکہ متفق علیہ کافر کو کافر کہنا لازمی ہے

محترم ارسلان بھائی سے اصلاح یا وضاحت کی بات کی تھی تو وہ یہ کہ اوپروالے 3 نمبر ا خارجی آپ کی پوسٹ میں گول ہونے کے چانس تھے
میری اس وضاحت پر پہلے علما اور شرکا رائے دیں یا اصلاح کریں خاص کر ارسلان بھائی-پھر آگے دیکھیں گے تاکہ کوئی نتیجہ نکلے اور ہم متحد ہوں
مون لائیٹ آفریدی
محمد ارسلان
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بہنا آپ سے درخواست ہے کہ آپ خود ہی علیحدہ تھریڈ یا پہلے سے موجود متعلقہ تھریڈ میں اپنے اشکالات لکھیں اور اوپر والی بہن کو ٹیگ کریں اور مناسب سمجھیں تو دو وجوہات کی وجہ سے مجھے بھی ٹیگ کر دیں
اختلافات فریق نہیں،فریقین کی باہمی دلچسپی سے حل ہوتے ہیں۔ ۔ ورنہ محض بحث اور ‘میں نہ مانوں ہار’ کا سلسلہ انجام پذیر نہیں ہو سکتا!!!
بہن رضامند ہوں تو بات شروع ہو گی۔ ۔ ۔ورنہ ہمیشہ کی طرح بے ضابطہ بحث اور وقت کا ضیاع ہی ہو گا!!
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بہنا خوارجی کی حقیقت آپ نے میری اوپر پوسٹ کو پسند کیا ہے جو مندرجہ ذیل تھی

یہاں بات دلائل کی نہیں بلکہ دوسرے کے دلائل غور سے سننے کی ہے میری بہن واقعی دین کا درد رکھتی ہیں جو اتنا وقت ایک عورت ہو کر نکالتی ہیں لیکن اس دعوت کو اور پر اثر بنانے لے لئے آپ طریقے کو تھوڑا سا تبدیل کریں وھابیوں سے ایک نہایت سادہ سوال میں ہے اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ان دونوں میں میرے رویہ کے فرق کو دیکھ لیں تاکہ ہمارہ دعوت کو زیادہ پھیلے اور تکفیریوں اور خارجیوں پر ہم اپنی حجت بھی قائم کر سکیں-واللہ بہن میرا مقصد صرف آپ کی دعوت کو بہتر طریقے سے آگے پھیلانے کے قابل بنانا ہے جزاکِ اللہ
میرے خیال میں شاہد آپنے وھابیوں سے نہایت سادہ سوال کو ابھی تک نہیں پڑھا وہ لازمی پڑھیں کیونکہ جو غلطی علی بیرام نے ویاں کی ہے شاہد لا شعوری طور پر آپ سے وہ نظر انداز ہو گئی ہے میں اسکا لنک لگانے کی کوشش کرتا ہوں شاہد کامیاب ہو جاوں
http://forum.mohaddis.com/threads/وہابیوں-سے-ایک-نہایت-ہی-سادہ-سوال۔۔۔۔؟.16736/page-6

آپنے جو علامات پیش کی ہیں وہ صریح نہیں ہیں کہ کسی خاص گروہ پر فٹ کر سکیں یہی بات تو ہمارے محترم بھائی محمد ارسلان نے اوپر مبشر ربانی کی مثال یں بتائی تھی
پس بہنا میرا آپکے لئے اور باقی بھائیوں کے لئے ایک مشورہ ہے جو میں پی ایم بھی کر رہا ہوں وہ یہ ہے

میں نے اسی ماہ فورم جوئن کیا ہے اور مجھے کوئی باتیں زیادہ اصلاح طلب نظر آہیں اسکے لئے میں نے موضوع اصلی اہل حدیث کون شروع کیا اور وہ باتیں لکھیں مگر میرے کم تجربے کی وجہ سے کم لوگوں نے اس پوسٹ کا مشاہدہ کیا تو میں نے فردا فردا پوسٹ میں جا کر آپس کے اختلاف کو جائز دائرے میں رکھتے ہوئے آپس کے رویہ کو بہتر بنانے کی کوشش شروع کی ہے تاکہ ہمارا رخ باہر کی طرف ہو جیسا کہ شیعہ سنی فساد کی تخشیص اور علاج میں نے شروع کیا ہے اور اس سے پہلے وھابیوں سے سادہ سوال میں کچھ پوسٹ کی ہیں
اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ خالی میرے کہ دینے سے اپنا رخ باہر کی طرف کر دیں گے تو مجھے پتا ہے ایسا نہیں ہو گا اسکی وجہ یہ ہے کہ جب تک ہم آپس کے اختلاف کو بڑا سمجھتے رہیں گے تو ظایر ہے اپنا رخ اسی بڑے اختلاف کی طرف ہی رکھیں گے-
میں یہ بھی نہیں کہتا کہ واقعی یہ کوئی معمولی اختلاف ہے لیکن اتنا پتا ہے اس میں دو اختلاف ہیں
1۔دوسرے غیر ایل حدیث کو کافر کہنے یا نہ کہنے کا اختلاف
2۔اوپر کے اختلاف کے نتیجے میں اہل حدیث کا آپس میں رویہ
جہاں تک پہلے کا تعلق ہے تو اسکو بے شک بڑا سمجھتے رہیں مگر دوسرے اختلاف کو تو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اس بنیاد پر کہ ہمارے سلف بھی تو مختلف لوگوں کی تکفیر میں دو رائے رکھتے تھے مگر آپس میں انھوں نے کیا رویہ رکھا مثلا خارجیوں کی تکفیر، حجاج کی تکفیر، ابن عربی کی تکفیر وغیرہ
آپ سب گزارش ہے کہ میری دو پوسٹوں پر بات چل ریہ ہے
1۔دیشت گرد خارجیوں کی علامات مع تصاویر
2۔طالبان ک مناظرہ کا چیلنج
آپ ان پر میں کوشش کر رہا ہوں کہ دونوں گروہوں کو اکٹھا کیا جا سکے یا اکٹھا کرنے کی حجت قائم کی جا سکے
جن بھائیوں سے میرا اب تک رابطہ ہوا ہے ان سے مدد کی درخواست ہے کہ مفید مشوریں دیں جزاکم اللہ
آجکل چٹھیوں کی وجہ سے کچھ ٹائم ہے بعد میں پوری کوشش کروں گا کہ وقت میں کمی نہ ہو مگر اگر اللہ نے چاہا-
یوسف ثانی
محمد آصف مغل
 
Top