- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
اللہ مجھے اور ہم سب کو واقعی ایسا بنا دے اور پھر ثابت قدم رکھے اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے امینعبدہ بھائی میرے بارے میں حسن ظن رکھنے پر اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔ کچھ ایسا ہی گمان میرا آپ کے بارے میں ہے کہ آپ معتدل انداز سے سوچتے ہیں۔
محترم بھائی آپ نے لکھا ہے اگر کسی کا متبع سنت کا پتا نہ ہو اور وہ کوئی ایسے الفاظ کہے تو کم از کم الفاظ میں رد کرنا ہو گا اور کہنا ہو گا کہ یہ الفاظ درست نہیں احتیاط کریںالبتہ اگر کسی کے بارے میں علم نہ ہو کہ وہ متبع سنت ہے یا نہیں اور معاملہ ماضی کا ہو یا حال کا ہو اور ہم تحقیق نہ کر سکتے ہوں تو کم از کم الفاظ میں رد کر دیں گے۔ مثال کے طور پر "یہ الفاظ درست نہیں ہیں ان سے احتیاط کرنی چاہیے"۔
میرا سوال
کیا یہ اصول متبع سنت کے لئے نہیں بن سکتا اسکے الفاظ اگر ایسے ہوں تو نقل کرنے والے کو کیا انکی وضاحت ساتھ نہیں کرنی چاہئے
محترم بھائی یہی سند والی بات تو میں نے تلمیذ بھائی سے بھی کی تھی تو انھوں نے غالبا مجھے اسماء الرجال کی سندیں دکھانے کا سوال کر دیا تھا کیا امداد اللہ مکی کے تمام واقعات کی اسناد پر جرح و تعدیل کے اصول لاگو کیے گئے ہیں کیا انکے راویوں کے حالات زندگی تحقیق کے لئے موجود ہیںالبتہ جو بات آپ نے کی ہے غوث اعظم والی تو بات یہ ہے کہ جب ہم اس کی سند وغیرہ ڈھونڈیں گے تو خود ہی سب واضح ہو جائے گا۔
محترم بھائی یہی بات میں نے امداد اللہ مکی کے واقعے میں اوپر تلمیذ بھائی سے پوچھی تھی کہ مدد مانگنے والے نے انکا تصور کیا اور کہا کہ اس سے زیادہ مدد کا کون سا وقت ہو گا اور مدد کرنے والے نے کہا کہ مدد مانگنے والے کی فریاد نے مجھے چین نہیں لینے دیااور جہاں ممکنہ تاویل ہوگی وہیں کریں گے نا۔ ہر جگہ تو نہیں کر دیں گے۔ مثال کے طور پر حضرت شیخ کا ایک واقعہ عوام میں مشہور رہا ہے کہ انہوں نے ملک الموت کو تھپڑ مار کر اس سے روحوں والا تھیلا چھین کر جھاڑ دیا تھا جس سے سب روحیں اڑ کر اپنے اپنے ابدان میں واپس چلی گئی تھیں۔ اب اس واقعہ کی کیا تاویل ممکن ہے؟
اب آپ اللہ کو گواہ بنا کر بتائیں کہ کیا یہاں تاویل ممکن ہے یا روحوں والے تھیلے پر تاویل ممکن ہے میرے خیال میں تو وہاں اس سے آسانی سے تاویل ہو سکتی ہے اگر کہیں تو میں کر سکتا ہوں
محترم بھائی آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے بار بار تلمیذ بھائی کو یہی کہا ہوا ہے کہ ہم آپ سے امداد اللہ مکی کا رد نہیں کروانا چاہتے لیکن یہ کہتے ہیں آپ کہ دیں کہ انھوں نے پتا نہیں کس طرح کہا ہم کچھ نہیں کہ سکتے مگر ہم یہ کہتے ہیں کہ اس طرح نہیں کہنا چاہئے کیوں کہ یہ شرک بن سکتا ہےلیکن ہم اس واقعہ کی وجہ سے عبد القادر جیلانی رح کو غلط تو نہیں کہ سکتے البتہ واقعہ پر رد کر دیں گے۔
محترم بھائی آپ نے آکر پر تصوف کی کوئی بات کی ہے اور مافوق الاسباب تصرفات کو شاہد ٹیلی پیتھی وغیرہ کی مثال دے کر ماتحت الاسباب ثابت کرنا چاہتے ہیں تو محترم بھائی قرآن و حدیث کے دلائل کو تو بعد میں دیکھیں گے میرا یہ سوال ہے کہ کیا اس طرح بریلوی مزاروں کو چھوڑ کر ان ٹیلی پیتھی والوں کو نہیں پکڑ لیں گے اور پھر اسی سے آگے باقی مددیں بھی وہ ثابت کر دیں گے اگر آپ کو اس کی تفصیل چاہئے تو میں اپنا تجربہ بتاتا ہوں کہ میں تبدیلی سے پہلے سسپنس ڈائیجسٹ پڑھتا تھا جس میں ٹیلی پیتھی کی کہانی دیوتا تھی جس کے نام سے بھی کچھ نہ کچھ سمجھ آ جاتا ہے اس میں فرہاد نامی شخص کے واقعات اور پھر اسکی ایک بیوی کا شاہ تبریز کی اطاعت میں آنا اور پھر اسکی طاقت فرہاد سے بھی بڑھ جانا وغیرہ میں پڑھ چکا ہوں
اللہ ہم سب کی محنت قبول فرمائے اور حق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے امین یا رب العالمین