• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان میں 3 سکنڈ میں 14 کروڑ نیکی کی حقیقت

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
IMG-20160612-WA0071.jpg


عبقری سائٹ کے حوالے سے مجھے ایک امیج ملا ہے جس میں مذکور ہے کہ رمضان میں 3 سکنڈ میں 14 کروڑ نیکی کمائیں۔ اس میں لکھا ہے :
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اَحَدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌo
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص یہ کلمات کہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے بیس لاکھ نیکیاں لکھے گا ۔( مشکوٰۃ)
چونکہ رمضان المبارک میں ہر عمل کا ثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے تو ایک دفعہ پڑھنے سے چودہ کروڑ نیکیاں لکھی جائیں گی اور جس قدر زیادہ پڑھے گا اتنا ہی زیادہ ثواب پائیگا۔(عبقری کی بات ختم ہوئی )

پہلے یہ حدیث دیکھیں۔
من قال ( لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له ، أحدًا صمدًا ، لم يلدْ ولم يولدْ ، ولم يكن له كفُوًا أحدٌ ) ؛ كتب اللهُ له ألفَي ألفِ حسنةٍ(ضعيف الترغيب: 936)
ترجمہ: جو"لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له ، أحدًا صمدًا ، لم يلدْ ولم يولدْ ، ولم يكن له كفُوًا أحدٌ" کہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے بیس لاکھ نیکیاں لکھے گا ۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الترغیب میں اس روایت کو موضوع یعنی گھڑی ہوئی کہا ہے ۔ اسی طرح یہ ذکر گیارہ مرتبہ پڑھنے کے ساتھ بھی مذکور ہے ۔
من قال إحدى عشرة مرةً : لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له، أحدًا صمدًا، لم يلد ولم يولد، ولم يكن له كفوًا أحدٌ ؛ كتب اللهُ له ألفَي ألفِ حسنةً، ومن زاد زاده اللهُ عز وجل .(السلسلة الضعيفة:5122)
ترجمہ : جوشخص گیارہ مرتبہ "لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له ، أحدًا صمدًا ، لم يلدْ ولم يولدْ ، ولم يكن له كفُوًا أحدٌ" کہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے بیس لاکھ نیکیاں لکھے گا ۔
اس روایت کو بھی شیخ البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ ضعیفہ میں موضوع قرار دیا ہے ۔

اس گھڑی ہوئی حدیث کو بنیاد بناکرپھر اس کو اس ضعیف حدیث کی عدد سے ضرب دیا جس میں مذکور ہے کہ جس نے رمضان میں فرض ادا کیا گویا کہ اس نے رمضان کے علاوہ ستر فرض ادا کیا۔ بیس کروڑ سے ستر سے ضرب دینے پہ چودہ کروڑ بنتا ہے ۔
اب ستر گنا ثواب والی ضعیف روایت دیکھیں۔
يا أيُّها النَّاسُ قد أظلَّكم شهرٌ عظيمٌ ، شهرٌ فيهِ لَيلةٌ خَيرٌ من ألفِ شهرٍ ، جعلَ اللَّهُ صيامَهُ فريضةً ، وقيامَ لَيلِهِ تطَوُّعًا ، ومَن تقرَّبَ فيهِ بخَصلةٍ منَ الخيرِكانَ كمَن أدَّى فريضةً فيما سِواهُ ، ومَن أدَّى فريضةً كانَ كمَن أدَّى سبعينَ فريضةً فيما سِواهُ ۔۔۔ الخ (السلسلة الضعيفة: 871)
ترجمہ : نبی ﷺ نے فرمایا: لوگو تم پرعظمت اوربرکت والا مہینہ سایہ فگن ہورہا ہے ، ایسا مہینہ جس میں ایک رات ایسی ہے جوہزارمہینوں سے بہتر ہے ، اس کے روزے اللہ تعالی نے فرض قرار دیے ہیں اور اس کی رات کا قیام نفل ہے ، جس نے بھی اس مہینے میں نیکی کی وہ ایسے ہے جس طرح عام دونوں میں فریضہ ادا کیا جا
ۓ ، اور جس نے رمضان میں فرض ادا کیا گویا کہ اس نے رمضان کے علاوہ ستر فرض ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
اس حدیث کو شیخ البانی نے ضعیفہ میں منکر اور مشکوۃ کی تخریج میں اس کی سند کو سخت ضعیف کہا ہے ۔
ابوحاتم رازی اور عینی نے بھی منکر کا حکم لگایا ہے ۔
ان کے علاوہ امام احمد ، ابن معین ، امام نسائی ، ابن خزیمہ ،ابن حجر عسقلانی اور جوزجانی وغیرہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔


مذکورہ بالا عبارت کا خلاصہ یہ ہوا کہ "لا إله إلا اللهُ وحده لا شريك له ، أحدًا صمدًا ، لم يلدْ ولم يولدْ ، ولم يكن له كفُوًا أحدٌ" بیس لاکھ کی فضیلت والی حدیث ضعیف ہے۔ بلکہ یہ ذکر اور بھی طرق سے مروی ہے سب میں ضعف ہے ۔جیساکہ ترمذی کی حدیث ہے :
مَن قالَ : أشهَدُ أن لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ ، وحدَهُ لا شريكَ لَهُ، إلَهًا واحدًا أحَدًا صمَدًا، لم يتَّخِذْ صاحبةً ولا ولَدًا، ولم يَكُن لَهُ كُفوًا أحدٌ، عشرَ مرَّاتٍ كتبَ اللَّهُ لَهُ أربعينَ ألفَ ألفِ حَسنةٍ(ضعيف الترمذي:3473)
ترجمہ : ترجمہ : جوشخص دس مرتبہ "أشهَدُ أن لا إلَهَ إلَّا اللَّهُ ، وحدَهُ لا شريكَ لَهُ، إلَهًا واحدًا أحَدًا صمَدًا، لم يتَّخِذْ صاحبةً ولا ولَدًا، ولم يَكُن لَهُ كُفوًا أحدٌ" کہے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے چار کروڑ نیکیاں لکھے گا ۔
اس حدیث کو شیخ البانی نے ضعیف کہا ہے ۔ اس طرح یہ حدیث کسی طریق سے بھی صحیح نہیں ہے ۔ لہذا اس کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا اور ثواب سمجھ کر پڑھنا خواہ فضائل اعمال میں ہو جائز نہیں ہے ۔ اور رمضان میں ایک فرض کا ثواب ستر گنا ہوتا ہے وہ حدیث بھی ضعیف ہے ۔
اللہ ہمیں صحیح حدیث پہ عمل کرنے کی توفیق دے اور ضعیف حدیث کی تشہیر کرنے اور اس پہ عمل کرنے سے بچائے ۔ آمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
عمدہ.....زبردست اور علمی.

جزاک اللہ خیر محترم شیخ. آپ کی تحاریر بہت عمدہ ہوتی ہیں.
اللہ آپکی ان کاوشوں کو قبول فرماۓ اور آپ کے لۓ صدقہ جاریہ بناۓ
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
عمدہ.....زبردست اور علمی.

جزاک اللہ خیر محترم شیخ. آپ کی تحاریر بہت عمدہ ہوتی ہیں.
اللہ آپکی ان کاوشوں کو قبول فرماۓ اور آپ کے لۓ صدقہ جاریہ بناۓ
یہ میری چھوٹی چھوٹی کاوشیں ہیں، وقت تو کم ملتا ہے مگر لوگوں کے اصرار پہ کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، ہوسکتا ہے کسی کے لئے ان میں نصیحت کا سامان مہیا ہوجائے ۔اللہ تعالی ان کاوشوں کو اپنی رضا کے لئے قبول کرلے ۔ آمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
یہ میری چھوٹی چھوٹی کاوشیں ہیں، وقت تو کم ملتا ہے مگر لوگوں کے اصرار پہ کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، ہوسکتا ہے کسی کے لئے ان میں نصیحت کا سامان مہیا ہوجائے
ماشاء اللہ چھوٹی ہونے کے باوجود عمدہ اور مددگار ہیں.
اللہ تعالی ان کاوشوں کو اپنی رضا کے لئے قبول کرلے ۔ آمین
آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
عبقری سائٹ کے حوالے سے مجھے ایک امیج ملا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا
محترم شیخ صاحب!
غالبا آپ کی فورم پر آمد سے قبل @عبقری ریڈر والے رکن یہاں پر اسی طرح کے غیر مسنون ذکر و اذکار نشر کرتے رہے ہیں جس کا رد فورم پر موجود علماء و اراکین کرتے رہے ہیں...الحمد للہ!
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا

شیخ محترم! یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ اس کا کیا مطلب ہوا؟

اس حدیث کو شیخ البانی نے ضعیف کہا ہے ۔ اس طرح یہ حدیث کسی طریق سے بھی صحیح نہیں ہے ۔ لہذا اس کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا اور ثواب سمجھ کر پڑھنا خواہ فضائل اعمال میں ہو جائز نہیں ہے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
غالبا آپ کی فورم پر آمد سے قبل @عبقری ریڈر والے رکن یہاں پر اسی طرح کے غیر مسنون ذکر و اذکار نشر کرتے رہے ہیں جس کا رد فورم پر موجود علماء و اراکین کرتے رہے ہیں...الحمد للہ!
ان تھریڈز کی طرف اگر رہنمائ ممکن ہو تو براہ کرم فرما دیں.
جزاک اللہ خیر
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

ان تھریڈز کی طرف اگر رہنمائ ممکن ہو تو براہ کرم فرما دیں.
جزاک اللہ خیر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لیں جی آپ بھی کیا یاد کریں گے۔۔ ابتسامہ!
http://forum.mohaddis.com/threads/سورة-الم-نشرح-کا-عمل.22880/
http://forum.mohaddis.com/threads/ڈلیوری-میں-آسانی-آپریشن-سے-بچنے-کا-خاص-عمل.21670/
http://forum.mohaddis.com/threads/آب-زم-زم-کا-ایک-گھونٹ.20517/
http://forum.mohaddis.com/threads/وضو-کےپانی-میں-شفاء-ہی-شفاء.20232/
http://forum.mohaddis.com/threads/دو-انمول-خزانے.16688/
مزید ان کی آئی ڈی پر کلک کریں اور ان کی طرف سے ارسال کردہ مراسلات کا مطالعہ فرمائیں۔۔اسی لیے آئی ڈی کو میں نے ٹیگ کردیا تھا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
Top