اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ سبحانہ وتعالٰی کی خصوصی رحمت سےہمیں ایک بار پھر سے رمضان المبارک کی رحمتیں سمیٹنے کا سنہری موقع میسر آیا ہے۔والحمدللہ۔اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں رمضان سے کما حقہ فائدہ اٹھانے اور اس کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمینالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کوئی بھی خاص موقع ہو عید ہو یا رمضان،کہیں شادی بیاہ ہو یا امتحانات حتی کہ روزمرہ کی تفریح کے لیے بھی ہم بہت پہلے سے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔تو کیا رمضان المبارک اس بات کا حقدار نہیں کہ اس کے فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے ہم منصوبہ بندی کریں؟؟
چھوٹے چھوٹے ٹاسک مقرر کر لیجیے۔یہ ایک ٹاسک بھی ہو سکتا ہے اور ایک سے زیادہ بھی:
مثلا اس دفعہ رمضان میں میرا ٹاسک ہے کہ میں تیس احادیث زبانی یاد کروں گی۔
دیگر ٹاسک یہ بھی ہو سکتے ہیں:
2):تیسواں پارہ یا کوئی سورت حفظ کرنا
3)اپنی پسندیدہ سورت کا ترجمہ و تفسیر
4)ہر وقت با وضو رہنا
5)صبح و شام کے اذکار کی پابندی
6)اپنی پسندیدہ چیز صدقہ کرنا
7)سیرت النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر کوئی کتاب پڑھنا
اور یاد رکھیے کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی کو مستقل عمل پسند ہے اگرچہ وہ چھوٹا سا ہی کیوں نہ ہو۔