• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ریاست مدینہ منورہ سعودی عرب کی طرز پر

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اوپر کی احادیث سے معلوم ہوا کہ جو لوگ حکومتِ وقت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے خطبات میں بولتے ہیں وہ اسلام کے خلاف کام کر رہے ہیں اور فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں۔
ایسے لوگ چاہے پاکستان میں ہوں یا سعودی عرب میں، ایسے لوگوں کو اس کام سے رک جانا چاہیے۔
یہ فتوی بازی کرلینا بہت آسان ہے۔
میرے خیال میں اصل کرنے کا کام یہ ہے کہ جو برائی اور بے دینی اور شعائر اسلام کی تضحیک و توہین کا جو فتنہ پھیل رہا ہے، اس پر ’شرعی طریقے‘ کے مطابق بند باندھیں۔
دوسروں سے الجھتے رہنا کوئی مفید کام نہیں۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
اسلامی خلافت سے آپ کی کیا مراد ہے؟
اس اسلامی خلافت کی کیا خصوصیات ہونی چاہیے کہ یہ احادیث اس پر لاگو کی جا سکیں؟
محترم عبدالمنان بھائی
اسلامی خلافت کی خصوصیات وہی ہونی چاہئیں جو خلافت راشدہ میں تھیں۔
میں نے اپنی پوسٹ نمبر 9 میں آپ سے کچھ سوالات کیے تھے۔ جن کے آپ نے جواب دینے کے بجائے مجھ سے ایک اور سوال کردیا۔میں نے اپنا موقف بیان کردیا ہے ۔ اب آپ بھی میرے سوالات کے جواب عنایت کریں۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
ھائی صاحب پھر آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟

آپ کے خیال میں جو کرنے کے کام ہیں وہ کریں اور ہمیں آسان کام کرنے دیں۔
محترم عبدالمنان صاحب
خضرحیات صاحب ایک عالم دین ہیں میں اور آپ عالم نہیں ہیں۔ آپ اگر اختلاف بھی کریں تو الفاظوں کا انتخاب مناسب ہونا چاہیے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
اسلامی خلافت کی خصوصیات وہی ہونی چاہئیں جو خلافت راشدہ میں تھیں۔
پھر آپ کے خیال میں دنیا میں کوئی اسلامی خلافت یا کوئی ایسی حکومت ہے یا نہیں جس پر یہ احادیث لاگو ہوتی ہیں؟؟

خلافتِ راشدہ کے بعد مجھے تو کوئی حکومت نہیں معلوم جو سو فیصد خلافتِ راشدہ جیسی ہو، اگر آپ کے علم میں ہو تو بتائیں۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
محترم عبدالمنان صاحب
خضرحیات صاحب ایک عالم دین ہیں میں اور آپ عالم نہیں ہیں۔ آپ اگر اختلاف بھی کریں تو الفاظوں کا انتخاب مناسب ہونا چاہیے۔
میں نے کونسے نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں بھائی؟
میں نے تو ان کے خلاف فتویٰ بازی اور الجھنے جیسے الفاظ بھی استعمال نہیں کئے۔ پھر آپ کن نا مناسب الفاظ کی بات کر رہے ہیں؟
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
بھائی صاحب پھر آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟

آپ کے خیال میں جو کرنے کے کام ہیں وہ کریں اور ہمیں آسان کام کرنے دیں۔
آپ کے اس جملے کا کیا مفہوم ہے وہ ارشاد کردیں۔
ھر آپ کے خیال میں دنیا میں کوئی اسلامی خلافت یا کوئی ایسی حکومت ہے یا نہیں جس پر یہ احادیث لاگو ہوتی ہیں؟؟

خلافتِ راشدہ کے بعد مجھے تو کوئی حکومت نہیں معلوم جو سو فیصد خلافتِ راشدہ جیسی ہو، اگر آپ کے علم میں ہو تو بتائیں۔
جی بالکل میرے بھی علم میں نہیں ہے ۔ باقی آپ نے جن احادیث سے دلیل دی ہے ۔ اس میں صحابی رسول رضی اللہ عنہ اس بات سے منع کررہے ہیں کہ وہ بغیر عمل کے امر بالمعروف و نہی المنکرہے اور میرے ناقص علم کے مطابق یہ احادیث اسی تحت آئیں گی۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو اس کی اصلاح کردیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بھائی صاحب پھر آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟
آپ کے خیال میں جو کرنے کے کام ہیں وہ کریں اور ہمیں آسان کام کرنے دیں۔
میں نے آپ کو روکا تو نہیں، شوق سے کرتے رہیں۔
لیکن بہتر تھا کہ آپ موضوع سے متعلق بات کرتے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
اسلامی خلافت کی خصوصیات وہی ہونی چاہئیں جو خلافت راشدہ میں تھیں۔
اگر یہی بات ہے تو پھر اس حدیث کا کیا کیا جائے؟؟

حذیفہ بن یمان رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے میں نے عرض کیا یارسول اللہ! ہم برائی میں تھے پھر اﷲ تعالیٰ نے بھلائی دی اب اس کے بعد بھی کچھ برائی ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ میں نے کہا پھر اس کے بعد بھلائی ہے آپ نے فرمایا ہاں میں نے کہا پھر اس کے بعد برائی؟ آپ نے فرمایا ہاں۔ میں نے کہا کیسے؟ آپ نے فرمایا میرے بعد وہ لوگ حاکم ہوں گے جو میری راہ پر نہ چلیں گے، میری سنت پر عمل نہیں کریں گے او ران میں ایسے لوگ ہوں گے جن کے دل شیطان کے سے او ربدن آدمیوں کے سے ہوں گے۔ میں نے عرض کیا یارسول اﷲ! اس وقت میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا اگر تو ایسے زمانہ میں ہو تو سن اور مان حاکم کی بات کو اگرچہ وہ تیرے پیٹھ پھوڑے اور تیرا مال لے لے پر اس کی بات سنے جا اور اس کا حکم مانتا رہ۔ (صحیح مسلم: 4785)
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم عبدالمنان بھائی
کیا حاکم کسی غیر شرعی عمل کا حکم دے تو وہ بھی ماننا واجب ہوگا۔ آپ نے جو حدیث ذکر کی ہے اس کے ظاہر کو دیکھیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے ۔ سعودی عرب کے حاکم نے سینما کھولنے کا حکم دیا ہے ۔ تو اب وہاں کے علماء پر لازم ہوگیا کہ وہ اس کے حق میں فتوی دیں اور اس حکم کی مخالفت نہ کریں۔
پاکستان میں اس وقت خاندانی منصوبہ بندی کی مہم حاکم کی طرف سے چلائی جارہی ہے ۔ اب کچھ علماء حمایت کررہے ہیں اور کچھ اس کے مخالف ہیں تو کیا مخالفت کرنے والے پر وعید آتی ہے۔
آپ سے ایک مودبانہ التماس ہے کہ آپ میرے سوالوں کا جواب تو دے دیں۔ آپ ہر دفعہ ایک نیا سوال کردیتے ہیں۔ جس سے مجھے یہ گمان ہے کہ آپ کا نظریہ اس بارے میں واضح نہیں ہے ۔
 
Top